عزیر بلوچ کی گرفتاری ،،یار کچھ شرم ہوتی ہے ،،،کچھ تھوڑی بہت حیاء ہوتی ہے؟؟

جب سے کراچی میں آپریشن شروع ہوا عزیر بلوچ خبروں کا مرکز رہا اسکی گرفتاری کے لیے سندھ حکومت سے دو ،تین بار انٹرپول کے ذریعے دوبئی سے گرفتار کر کے پاکستان لانے کی ،،جھوٹی ،موٹھی،کوشش کی اور ہر بار دوبئی حکومت نے کاغذات مکمل نہ ہونے کی بنیاد پر پولیس کو واپس بھجوا دیا کیونکہ سندھ حکومت کی آخری حد تک خواہش تھی کہ عزیر بلوچ کسی بھی طرح نہ پکڑا جائے کیونکہ اگر پکڑا گیا تو کئی بڑی بڑی،،سیاسی پھپھے کٹنیاں،،بے نقاب ہو سکتی تھی مگر تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی بے گناہ انسانوں کا قتل کیا جتنا بھی با اثر ٹھہرا قانون کے کٹہرے میں اسے آنا پڑا اور یہی عزیر بلوچ کے ساتھ بھی ہوا ۔عزیر بلوچ جسکا والد ٹرانسپورٹر تھا سیاستدانوں کے کندھوں پر بیٹھ کر کراچی میں لیاری گینگ وار کا لیڈر بنا جس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑوں کو رام کرنے کے لیے کراچی میں ان کے اشاروں پر ،قتل،اقدام قتل،بھتہ خواری،ڈکیتی،اغواء برائے تاوان ،اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے گروپ بنا کر ات مچا دی اور بوری بند لاشوں کے ذریعے خوف ہراس کی بنیاد رکھ کر کراچی کا ڈان بن کر سیاسی آقاؤں کی خوشی کے لیے انسانیت کا قتل پہ قتل کرتا چلا گیا اور گزشتہ دن آخر کار لیاری گینگ وار کا سرغنہ رینجر کے ہاتھ لگ ہی گیا جسے ،56,سنگین نوعیت کے مقدمات میں ،اگلے روز سخت سیکورٹی میں سندھ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پاکستان رینجر نے عدالت سے ،،نوے روزہ،ریمانڈ و جے ٹی آئی ،تشکیل دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ،،نوے روز،کے ریمانڈ پر رینجر کے حوالے کر دیا جس نے پہلے مرحلے میں ،،275،افراد کے نہ صرف قتل کا اعتراف کیا ہے بلکہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ عزیر بلوچ کراچی میں تمام ناجائز دھندے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے حکم پر کرتا تھا اور جسمیں بڑے بڑے نامور سیاسی نام بے نقاب کیے گئے اور پیپلز امن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ،بھتہ،خوری،قتل،اقدام قتل،لوٹ مار،اغواء برائے تاوان کی نہ صرف ٹرینگ دی جاتی تھی بلکہ امن کو برباد کرنے کے لیے نوجوانوں کو پیپلز پارٹی استعمال کرتی تھی خصوصا ایم کیو ایم کو روکنے ،انکے بندے پھڑکانے،بلوا کرانے،روڈ بلاک،آگ لگانے ،دیگر سیاسی جماعتوں کو دبانے اور انکے لیڈران و ورکروں کو ٹھکانے لگانے کے لیے بھی پیپلز امن کمیٹی کا استعمال کیا جاتا تھااور پھر عزیر بلوچ ،،سیاسی چھتر چھاؤں،،میں کراچی سمیت صوبہ بھر میں خوف و دہشت کی علامت بنتا گیا جسے سندھ حکومت اور قانون کی بھرپور سرپرستی حاصل رہی۔پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ نے خون کی ہولی کھیلتے کھیلتے اس قدر اپنے خونی پنجے لیاری میں جما لیے کہ وارڈ لیول سے لیکر قومی و صوبائی نشتوں کے لیے امیدواران کو پیپلز پارٹی کی ٹکٹوں کی تقسیم بھی وہی کرتا اور مقدس پارلیمنٹ میں محب وطنی کا راگ الاپنے والے ،ٹکٹ لینے سے پہلے ،قرآن پاک،پر عزیر بلوچ کو حلف دیکر آتے کہ وہ اس کے وفا دار رہیں گے اور جیت کر جہاں عزیر بلوچ کہے گا وہاں ووٹ دیں گے ۔عزیر بلوچ کی طرف سے سجائی گئی رنگین شاموں،دعوتوں،مبارکبادی جلسوں میں ،کٹھ پتلی،وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے اہم راہنماء شریک ہوتے اور عزیر بلوچ کے ،،ڈیرے کی سردائی پی،،کر فخر محسوس کرتے تھے۔،،مقام افسوس کہ جب عزیر بلوچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جا رہا تھا تو سندھ حکومت کے سنئیر وزیر نثار کھوڑو نے عزیر بلوچ کو جاننے سے ہی انکار کر دیا دوسری جانب اچانک ،سندھ حکومت کے ،دیہاڑی دار،لمبی زبان،اور جھوٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ،مولا بخش چانڈیو نے بھی پریس کانفرنس داغ دی کہ عزیر بلوچ کافی سال پہلے پیپز پارٹی کا ورکر تھا مگر کئی سالوں سے پیپلز پارٹی اس نام کے بندے کو جانتی تک ہی نہیں ہے مولا بخش چانڈیو کے اس بیان کے بعد میں کافی دیر تک ٹی وی پر اسکا چہرہ دیکھتا رہا اور سوچتا رہا کہ
کیا اس سیاسی بے ضمیر کے اندر کوئی ضمیر نام کی چیز ہوا کرتی تھی ؟؟؟
کیا اس کا نام سیاست ہے جو بے گناہوں کی لاشوں پر کی جاتی ہے ؟؟؟
کیا پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور اسکے انکشافات کے بعد واقعی بوکھلا چکی ہے ؟؟؟
کیا اب پیپلز پارٹی کو تسلی ہو گئی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہر ملک دشمن،عوام دشمن،اور قومی خزانہ لوٹنے والوں پر پاک فوج کا بھاری ہاتھ پڑنے والا ہے اور کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے؟؟؟
یار کچھ شرم ہوتی ہے ،،،کچھ تھوڑی بہت حیاء ہوتی ہے؟؟

افسوس،،افسوس پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھنے والے ذولفقار علی بھٹو مرحوم کی سیاست،نظریات،محب وطنی کا جنازہ نکالنے والوں کو اب شاید معلوم ہو چکا ہے کہ چاروں صوبوں کی زنجیر انکے گلے پڑنے والی ہے ہر عروج کو زوال ہوتا ہے اور اب ملک دشمنوں کا زوال شروع ہوچکا ہے کیونکہ ہر دلعزیز جنرل راحیل شریف نے عزم کر رکھا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے کونے کونے میں امن کا پرچم لہرا کر پاکستان کو دہشت گردوں،ملک دشمنوں،قومی خزانہ لوٹنے والوں،بے گنہاہوں کا خون بہانے اور انکی سرپرستی کرنے والوں سے پاک کر کے دنیا میں ایک با وقار اور امن پسند ملک بنا کر جائیں گے اور اس میں ملوث کسی کو بھی رعائت و معافی نہیں دی جائے گی اسی لیے تو سندھ حکومت ،آپریشن کی راہ میں لاکھ روڑے اٹکانے کی کوشش کر لے ،ملکی وقار،بقاء اور استحکام کی خاطرسندھ میں رینجر کسی بھی شرط کے بغیر اپنا آپریشن جاری رکھے گی۔ڈاکٹر عاصم کے انکشافات کے بعد عزیر بلوچ کے دل ہلا دینے والے انکشافات سے لگتا ہے ایک ایک کے منہ سے نقاب اترنے والا ہے ؟

سندھ حکومت میں بیٹھی جھوٹوں کی مشینوں اب عوام اور میڈیا کو تم جیسے سیاسی پنڈت مزید بے وقف نہیں بنا سکتے کیونکہ پاکستان کا بچہ بچہ میڈیا کی وجہ سے جانتا ہے کہ عزیر بلوچ کا کس سیاسی پارٹی سے تعلق تھا اور اسکی گینگ کن سیاسی راہنماؤں کے کہنے پر قتل و غارت،بوری بند لاشوں،بے گناہوں کے قتل کیا کرتی تھی ۔آنے والے نو ماہ میں جنرل راحیل شریف کی قیادت میں افواج پاکستان نے تہیہ کر رکھا ہے کہ عزیر بلوچ اور ڈاکٹر عاصم جیسے جتنے بھی وطن فروش ،دہشت گردوں کے سربراہ،ساتھی،سہولت کار اور ملک دشمن کسی بھی بہروپ میں پاکستان میں ہیں انکو ایک ایک کر کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور سیاست کے میدان میں ہر اس ،،لعنتی سیاستدان،،کو بے نقاب کیا جائے گا جس نے پاکستان کی غیور عوام کے اعتماد سے کھیلتے ہوئے بے دردی سے ملکی خزانے کو بھی لوٹا اور اپنے اقتدار کو بڑھانے کے لیے سب کچھ داؤ پر لگا کر صرف انسانیت کا قتل پہ قتل کرتے گیا۔اور یہ اس لیے بھی ہو کر رہے گا کیونکہ پوری قوم کی نظریں صرف مرد مجاہد جنرل راحیل شریف پر ٹکی ہوئی ہیں اور ان کے ہر فیصلے پر اعتماد کر رہی ہے اور انکے شانہ بشانہ ،ضرب غضب اور نیشنل ایکشن پلان،کے راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو اپنی ٹھوکر سے اڑانے کا عزم رکھتی ہے ۔عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد سیاستدانوں کی شکلیں اور حالت دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ اس بار تمہاری،،،ٹیں ٹیں ،،باں باں،،چیں چیں،پو پو،خود کو بچانے کے لیے ہے تمہارا انکار عزیر بلوچ سے تمہیں علحدہ نہیں کر سکے گا اور لگتا ہے کہ نوے روزہ ریمانڈ و جے اائی ٹی کی رپورٹ میں جو انکشافات سامنے آنے والے ہیں تم ان سے خوفزدہ ہو مگر ملک و ملت کا سودا کرنے والو اب کی بار پاک فوج کے جوان تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے کونوں کھدروں سے ڈھونڈ ،ڈھونڈھ کر دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کا صفایا کیا جائے گا۔پاک فوج نے اپنا خون دیکر امن کی جو بنیاد رکھ دی ہے وہ امن قائم ہو کر رہے گا کیونکہ جنرل راحیل شریف شہیدوں کا خون رائیگاہ نہیں جائے گا اور ڈاکٹر عاصم کے بعد عزیر بلوچ تم سب وطن کے دشمنوں کی تباہی و بربادی کا سبب بننے والا ہے قوم کو اپنی فوج،رینجر پر فخر ہے اور جنرل راحیل شریف نے ثابت کردیا ہے کہ اگر ایک انسان ملک سے ،گندگی،،کو صاف کرنے کی ٹھان لے تو گند پھیلانے والے بھی اپنی اپنی گندگی صاف کرنے لگ جاتے ہیں۔جس طرح آج کل کئی لیڈر اندر ہی اندر کوشش کر رہے ہیں باوجود اس کے آنے والے دنوں میں دھماکہ خیز انکشافات ہونے والے ہیں بڑے بڑے نام سامنے آ چکے ہیں کچھ سے پردہ اٹھنے والا ہے ۔اور اس میں جو بھی بے نقاب ہو گا قوم فیصلہ کر چکی ہے کہ اب کسی عزیر بلوچ یا اسکے سہولت کار کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔مگر جس طرح آجکل سندھ حکومت کے وزرا بول رہے ہیں ان کے لیے قوم یہی کہہ سکتی ہے،،،یار کچھ شرم ہوتی ہے ،،،کچھ تھوڑی بہت حیاء ہوتی ہے؟؟
Rana Zafar Iqbal
About the Author: Rana Zafar Iqbal Read More Articles by Rana Zafar Iqbal: 43 Articles with 35761 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.