کشمیر جل رہا ہے

5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر ہے دنیا بھر کے کشمیری اور پاکستانی اس عزم کے ساتھ یہ دن مناتے ہیں کہ بہت جلد وہ کشمیر کی آزادی کا سورج دیکھیں گے لیکن مسئلہ کشمیر 1947سے لے کر آج تک حل طلب ہے اور جوں کاتوں موجود ہے ہم ہر فورم پر ہر جلسے میں کشمیر آزاد کر لیتے ہیں اور یوں ہماری سیاسی دوکانداری چمک جاتی ہے ہم بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن عملاً کچھ نہیں ہوتا۔ آج مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی بے بہا داستانیں رقم کی جارہی ہیں لیکن عالمی ٹھیکیدار خاموش ہیں بچے سے لے کر بوڑھے تک سب بھارتی فوجی کتوں کےظلم سہہ رہے ہیں لیکن عالمی ٹھیکیدار نام نہاد جمہوری ملک سے تحقیقات نہیں کر سکتے یہ عالمی ٹھیکیدار نام نہاد جمہوری ملک کی ہاں میں ہاں ملا رہےہیں ایسا کیوں ہے آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور یہ حق نہ دبایا جا سکتا ہے نہ چھینا جا سکتا ہے ۔جوان اولاد ایک گھر کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہے لیکن کشمیری مائیں اپنے جوان لخت جگر آزادی حاصل کرنے کے لیے قربان کر رہی ہیں۔آزادی کی تحریک میں اب تک 1 لاکھ سے زیادہ کشمیری اپنی جانوں کہ نذر انہ دے چکے ہیں۔ عورتیں بیوہ،بچے یتیم،اور ہزاروں عورتیں اپنی عزت وآبرو لٹا چکی ہیں۔ مگر بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ بنائے بیٹھا ہے۔اٹوٹ انگ کہنے والو سری نگر میں ہر احتجاج اور جلوس میں کیوں پاکستانی پرچم لہرائےجا رہے ہیں اس کی وجہ کہ ہر کشمیری نام نہاد بھارت سے نفرت کرتا ہے ہر کشمیری آزادی چاہتاہے ۔

سوشل میڈیا پر بھی کشمیری یہی کہتے ہیں کہ ہمیں آزادی چاہئیے اس کے بعد ہم کوئی اور فیصلہ کریں گے ۔
بھارتی فوج کی تعداد 7لاکھ کے لگ بھگ ہے جو آج بھی کشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم ڈھانے میں مصروفِ عمل ہیں۔آج کشمیر کاانگ انگ جل رہا ہے۔نام نہاد بھارت مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو ہر طرح سے دبانے کی کوششوں میں مصروف
 ہے۔کشمیریوں کو مناسب روز گارکی عدم فراہمی بھارتی حکومت کا ایک منفی پراپیگنڈہ ہے تاکہ کشمیریوں کے پاس ایسے وسائل ہی نہ ہوں جس سے وہ اپنے حقوق کی جنگ لڑسکیں ۔پورے کشمیر میں لوگوں کو زندگی کی بنیادی وسائل بھی حاصل نہیں، معاشی مسائل میں جکڑی کشمیری بے بس قوم بھارتی غنڈوں کے خلاف آواز اٹھارہی ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی پامالی کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی تمام حدیں بھی کراس کرلیں ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بے روز گاری کی حد یہاں تک ہے کہ تعلیم یافتہ تقریباً 2لاکھ افراد بے روز گاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ تقریباًچھ لاکھ کے قریب ہنر مند افراد بے روز گاری کی زندگی گزاررہے ہیں۔ اس حساب سے تقریباً ہر چھٹا کشمیری بے روزگار ہے۔

نام نہاد بھارت نے افضل گورو کو پھانسی دی کہ تحریک آزادی کمزور ہو لیکن افضل گورو کا بیٹا غالب گورو سچ کہنے سے باز نہ آیا اس نے کیا کہا 20جنوری 2016کو بی بی سی کے نمائندے نے سری نگر مقبوضہ کشمیر میں افضل گورو کے بیٹے غالب گورو سے انٹرویو لیا غالب گورونے جب یہ کہا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے تو نمائندے نے سوال کیا کہ وہ صرف ڈاکٹر ہی کیوں بننا چاہتا ہے سپورٹس کی طرف کیوں نہیں جانا چاہتا تو غالب گورو نے جواب دیا کہ انڈین ہمیں کہتے ہیں کہ ہم کشمیری لوگ دہشتگرد ہیں لہذا ہمیں کسی دوسرے شعبے میں نہیں جانےدیا جاتا اور ہمیں پاس صرف ایک ہی راستہ باقی بچتا ہے اور وہ راستہ تعلیم کا ہے ۔ غالب گورو کی یہ بات مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز حکومت کے منہ پر تمانچہ ہے یہ بھارت نواز حکومت آج تک مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کوئی حقوق نہ دلا سکی اور بھارت کی نام نہاد جمہوریت ہمیشہ سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کرتی آئی ہے لیکن یہ ظلم وستم کشمیریوں کی تحریک آزادی کا راستہ کبھی نہیں روک پائے گا۔

میری یہ تحریر نام نہاد بھارتی۔ حکومت اور عالمی ٹھیکیداروں سے ایک احتجاج ہے کہ خدا کے واسطے کشمیر پر توجہ دو کشمیریوں کو آزادی دو کیونکہ کشمیر جل رہا ہے
Yasir rafique
About the Author: Yasir rafique Read More Articles by Yasir rafique: 25 Articles with 24725 views یاسر رفیق کا تعلق پاکستان سے ہے صحافی اور کالم نگار ہیں پاکستان کے نوجوانوں کو پڑھا لکھا دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان میں تعلیم کی بہتری چاہتے ہیں یاسر ر.. View More