میڈیا کا کردار ۔۔۔علماء۔۔۔ادیب۔۔۔ادکار۔۔۔شاعر ۔۔۔اہمیت کس کی ۔۔۔۔۔؟

میڈیا کا کردار ۔۔۔علماء۔۔۔ادیب۔۔۔ادکار۔۔۔شاعر ۔۔۔اہمیت کس کی ۔۔۔۔۔؟
اوہو ۔۔۔۔۔بہت بڑا نقصان ہوگیا ۔۔۔۔پاکستان کا بہت بڑا نام تھا ،،،ادب ایک اہم شخصیت سے محروم ہوگیا،،فلم کا ایک عظیم باب بند ہوگیا ۔۔ عظیم دانشور چل پسا ، عظیم شاعر کوچ کرگیا ۔۔۔عدنان صاحب ایونٹ کور کرالیں ۔۔۔شاٹ لے لیجئے گا اداکار،سیاسی شخصیات بھی ہوں گی،اگر روتا ہوا شاٹ مل جائے تو کیا بات ہوگی ۔۔۔ NAT اور مونٹاج میں استعمال ہوجائے گا ۔۔۔۔یہ وہ باتیں ہیں جو ہم میڈیا میں سنتے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔مگر افسوس کا مقام ہے پاکستان جس کا مطلب لا إله إلا الله محمد رسول الله ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کہلاتا ہے ۔۔۔۔ مگر افسوس کے جس کا احکام خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا کہ عالم کی موت پورے اسلام کی موت ہے ۔۔عالم کا جانا ۔۔۔ایک طرح سے علم کا اٹھ جانا ہے مگر ہمارا میڈیا شعیب ملک کی شادی کے مناظر بلکہ کمرے تک کی فوٹیج چلانے کی دوڑ میں لگا رہتا ہے مگر اسی دن بہت بڑے عالم ڈاکٹر اسرار احمد کے انتقال کی خبر ٹکر چلا کر فورا بند کی جاتی ہے کہ ٹکر میں شعیب ملک کی گلیمر کہانی میں بھنگ نہ پڑجائے۔۔۔۔۔کچھ روز قبل جامعہ نعیمہ کے مولانا انتقال کرگئے ،اکھوڑہ خٹک کے جید عالم مولانا شیرشاہ ہوں،سرفراز نعیمی ہوں،مولانا شامزئی ہوں، یوسف لدھیانوی ہوں،مولانا نورانی ہوں،شیخوپوری صاحب ہوں یہ ایک طویل فہرست ہے جو جید علماء کی ہے مگر انکے جانے کےبعد ہمیں نہ یہ سننے کو ملتا ہے ایک اچھا پیکج بنالو ۔۔۔ تاریخ نکال لو انکی ۔۔بہت بڑا نقصان ہے یہ ہمارا ،، نہ بریکنگ ٹکر، نہ پیکج ، نہ ایونٹ کور، نہ ہیڈلائن کچھ نہیں چلتا ۔۔۔۔۔ اور ہمارے علماء کسی ہیڈلائن یا ایونٹ کے محتاج نہیں مگر کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے ۔۔۔المیہ یہ ہے کہ سود جسکو زنا سے بڑا گناہ قرار اور اللہ سے جنگ کے مترادف کہا گیا ہے اسکو ہمارے جسٹس کہتے ہیں کہ یہ تو بندے اور اللہ کا معاملہ ہے ۔۔۔۔۔ اور جو سود کے حوالے سے آگاہ کرے اسکو پکڑا جارہا ہے ۔۔۔ جب اسلامی ملک میں یہ نظام آجائے تو پھر کہاں آپ امید کرتے ہیں انصاف کی، امن کی ، خوشحالی کی ۔۔۔۔ جب ہم اللہ سے ہی جنگ کررہے ہیں تو ہمیں کسی دوسرے ملکوں سے کیا گلہ ۔۔۔ یادرکھو سود ۔۔۔ کا مطلب یہی کہ آپ نے اللہ سے جنگ شروع کردی ۔۔۔۔مگر قربان جاون اللہ پر جو نہایت رحیم ہے کہ وہ ہمیں بے حساب دے رہا ہے ، وہ تو کہہ رہا ہے توبہ کرلو میں معاف کردوں گا ۔۔۔مگر یہ امت میں کونسا گناہ ہے جو پچھلی امتوں میں نہیں تھا ،،پہلے امت ایک گناہ کے باعث ہلاک کردی جاتی تھیں مگر اس امت میں تمام گناہ ہیں پھر بھی اللہ کا فضل ہے ۔۔۔ اللہ ہمیں دین پر عمل کرنے کی توفیق دے آمین -
M ADNAN ALAM
About the Author: M ADNAN ALAM Read More Articles by M ADNAN ALAM : 44 Articles with 52155 views i am an extrovert but my friends says i m introvert .. View More