ان الشیطان للانسان عدو مبین - شیطان انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم

٭ شیطان انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے ماں کی گود سے لے کر قبر تک۔
٭ شیطان انسان کے دل اور دماغ پر حملہ کرتا ہے۔
٭ شیطان انسان کو بُری خواہشات کی طرف لے جاتا ہے۔
٭ شیطان لوگوں کی غیرت کو ختم کر دیتا ہے۔
٭ شیطان انسان کو برائی کا حکم دیتا ہے۔
٭ شیطان انسان کو روشنیوں سے نکال کر اندھیرے کی طرف لے جاتا ہے۔
٭ شیطان انسان کو دین کے معاملے میں کمزور کرتا ہے۔
٭ شیطان انسان کو جہنم کی آگ کی طرف بلاتا ہے۔
٭ شیطان انسان کے اچھے اعمال کو ریا کاری کی طرف لے جاتا ہے۔
٭ شیطان ہر گز نہیں چاہتا کہ انسان کو علم قرآن و علم حدیث آجائے۔
٭ شیطان انسان کو زِنا اور فحاشی کی طرف دعوت دیتاہے۔
٭ شیطان انسان کے دل میں بغض اور کینہ پیدا کرتا ہے۔
٭ شیطان انسان کو سیدھی راہ سے نکال کر گمراہی کی طرف لے جاتا ہے۔
٭ شیطان انسان کے جسم میں ایسے دوڑتا ہے جیسے خون گردش کرتا ہے۔
٭ شیطان انسان کو گناہوں میں مشغول کروا کر زندگی کے مزے کرواتا ہے۔
٭ شیطان دین میں نئے آنے والوں کو مایوس کرتا ہے۔
٭ شیطان انسان کو بہکاتا ہے کہ اﷲ تعالیٰ غفور و رحیم ہے ، کچھ بھی کرو آپ کو بخش دے گا۔
٭ شیطان برائیوں کو خوبصورت کر کے پیش کرتا ہے۔
٭ شیطان ہمیشہ انسانوں کا خیرخواہ بن کر آتاہے۔
٭ شیطان انسان کو گناہوں کے نئے نئے ہدف دیتا ہے۔
٭ شیطان انسان کو جھوٹے وعدے اور فریب دلاتاہے۔
٭ شیطان دنیا کو انسان کا مقصد حیات بنا کر پیش کرتا ہے۔
٭ شیطان دکھاوا، فضول خرچی اور اسراف کرواتا ہے۔

تحریر: محمد عابد (متعلم جامعۃ الدراسات الاسلامیہ کراچی)
Habib Ullah
About the Author: Habib Ullah Read More Articles by Habib Ullah: 25 Articles with 20981 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.