ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں

سب تعریفیں اللہ ہی کے لیئے ہیں جو رب ہے سب جہانوں کا، بڑا مہربان، نہایت رحم والا، مالک روز جزا کا، ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مانگتے ہیں، دکھا ہم کو راستہ سیدھا، راستہ ان لوگوں کا کہ انعام فرمایا تو نے ان پر، نہ وہ جن پر غضب ہوا (تیرا)اور نہ بھٹکنے والے (سورت فاتحہ)

میرے بھائیوں یہ سورت فاتحہ ہے جو قرآن پاک کی جامع ترین سورت ہے وہ اس لیے کہ اس میں خود اللہ پاک نے سب مسلمانوں کو اس سورت کی شکل میں بہترین مانگنے کا موقع فراہم کیا ہے کہ کس طرح اللہ سے مانگنا چاہیے اور یہ ہر نماز میں پڑھی جاتی ہے اور ایک حدیث میں ہے کہ سورت فاتحہ کے بغیر کوئی نماز نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اللہ ہم سے اس سورت کے ذریعے دن میں پانچ بار ایک قسم کا عہد لیتے ہیں مگر ہم کیا کرتے ہیں اس کے لیے میں نے اس سورت کا حوالہ دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم اگر آج کل کے معاشرے پر نظر ڈالیں تو جو صورتحال کا ہم سامنا کر رہے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم ہر نماز میں اللہ سے عہد ک رکے توڑتے ہیں مثال کے طور پر ہم کہتے ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مانگتے ہیں ۔۔۔۔؟ مگر ہم عبادت میں بھی شریک ٹھراتے ہیں ہم کہتے ہیں کہ ہم تجھ ہی سے مانگتے ہیں مگر ہم غیر اللہ سے مانگتے ہیں کہ فلاں چیز اس مزار سے ملے گی اور فلاں چیز دوسرے مزار سے؟ بیٹا فلاں مزار سے ملے گا ۔۔؟ رزق فلاں مزار سے ملے گا۔۔۔۔؟ اور پھر آخر میں کہتے ہیں کہ ہمیں نیک راستے پر چلا۔۔۔۔؟

اسی طرح کلمہ طیبہ جس میں ہم اقرار کرتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں مگر پھر بھی ہم کسی کو بیٹا اور کسی کو اس کے برابر سمجھتے ہیں یہ وہ بنیادی چیزیں ہیں جو ہم جانے ان جانے میں یہ گناہ کبیرہ کرتے ہیں بلکہ اللہ سے عہد کر کے توڑتے ہیں اور اسکا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے حالانکہ اللہ تو وہ ہے جو ہمیں خود اتنی پیاری دعا دے کر ہمیں کہتا ہے کہ مجھے اس طریقے سے پکارو میں تمھیں سیدھے راستے پر بھی چلاؤں گا اور تمہیں ہدایت بھی دوں گا مگر جب ہم خود عہد کو توڑیں تو پھر ہمیں اس عذاب سے کون بچائے گا۔۔؟جو ہمارے سامنے مہنگائی اور غربت اور بیروزگاری کے سامنے ہے ۔۔۔۔یاد رکھو بھائیوں سب گناہ معاف ہوجائیں گیں مگر شرک معاف نہیں ہوگا اور یہ بھی شرک ہے کہ اللہ کی صفات میں شریک ٹہرانا اللہ ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین۔۔۔۔
M.Adnan.Alam
News One Channel
M ADNAN ALAM
About the Author: M ADNAN ALAM Read More Articles by M ADNAN ALAM : 44 Articles with 55534 views i am an extrovert but my friends says i m introvert .. View More