فیس بُک پر خاکوں کی نمائش مسلم اُمہ کی پریشانی

محترم قارئین السلامُ علیکم
یہود و نصاریٰ کسی نہ کسی بہانے سے آئے دِن تمام انبیاءَ کے سرور شفیع روزِ محشر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گُستاخی کے مرتکب ہوتے ہی رہتے ہیں جس سے دُنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دِل آزاری ہوتی ہے اور مسلمانوں میں اشتعال پیدا ہوتا ہے کہ کوئی مسلمان شائد اپنے والدین کی گُستاخی تو برداشت کر لے لیکن اپنے سوھنے آقا علیہ السلام کی شان میں زرہ برابر بھی گُستاخی برداشت نہیں کرسکتا کہ حضور علیہ السلام کی مُحبت دین حق میں شرط اوّل ہے اور صرف مُحبت نہیں بلکہ ایسی مُحبت کہ ہر مُسلمان آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر لحظہ اپنا تن من دھن ماں باپ آل اولاد اور اپنی جان بھی قربان کرنے کو اپنی لئے بُہت بڑی سعادت جانتا ہے اور اِس قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے-

ابھی کچھ عرصہ قبل ہی ڈنمارک سے نبی کریم صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم کے خاکے شائع کئے گئے تھے جس پر تمام دُنیا کے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا تھا اور اپنے غم اور غصے کا اظہار کیا تھا لیکن لگتا ہے کہ نصارٰٰی اور یہود اپنی ازلی شرپسندی سے باز نہیں آئیں گے کیونکہ اِنہوں نے پھر ایک بار20 مئی2010 کو فیس بُک پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاکوں کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جس پر دُنیا بھر کے مسلمانوں میں ایک بار پھر غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور تمام دُنیا کے مسلمانوں نے 20 مئی کو فیس بُک کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور فیس بُک کے اس پیچ کی شکایت کیلئے اس پیچ کی رپورٹ کرنی شروع کر دی ہے-

معلوم نہیں اس موقع پر ہمارے حکمران کیوں خاموش بیٹھے ہیں اور تمام مسلم اُمہ کے لیڈر کوئی سخت اقدام کیوں نہیں اُٹھاتے کہ جسکی وجہ سے مسلم اُمہ حیرت اور افسوس سے اپنے حکمرانوں کی جانب دیکھ رہی ہے کہ کب ہمارے لیڈروں کی غیرت جاگے اور وہ اپنے سفید فام آقاؤں سے پوچھیں کہ ہم نے تو کبھی آپکے مذہب پہ کیچڑ نہیں اُچھالی، ہم تو آپکے انبیاءَ کی تعظیم کرتے ہیں پھر آپ کیوں ہمارے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاکے شائع کر رہے ہیں؟ کیا اس سے اقوام عالم میں باہمی اعتماد کی فضا پیدا ہوگی یا نفرتوں میں اضافہ؟

پھر آپ کہتے ہیں کہ مسلمان دہشتگرد ہیں جناب سب سے بڑے دہشتگرد تو آپ ہیں جو کروڑوں مسلمانوں کے آبگینوں کو زخمی کر رہے ہیں اُن کے دِلوں کو زخمی کر رہے ہیں اُنکی روحوں کو زخمی کررہے ہیں دینِ اسلام دینِ فطرت ہے اس لئے اگر آپ اسلامی تعلیمات کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اسلام میں تمام مذاہب کے احترام کا درس ملتا ہے تمام انبیاءِ کرام کی تعظیم اور توقیر دینِ اسلام کی شرطءِ اولین ہے اگر کوئی مسلمان کسی ایک نبی علیہ السلام کی شان میں بھی گُستاخی کا ذرہ بھر بھی مُرتکب ہو تو وہ ملعون ٹہرتا ہے اور دین اسلام سے خارج ہوجاتا ہےاور مستحق قتل ہوتا ہے-

اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کا جائزہ لیں تو اُس میں بھی تمام ادیان کے احترام کا درس ملتا ہے چُناچہ آپ کُتبِ سیرت کو اُٹھا کر دیکھ لیں جب بھی نبی پاک صاحبِ لولاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مُجاہِدین کو جِہاد کے لئے روانہ فرماتے تو اُنہیں تاکید فرماتے جسکا مفہوم کچھ یوں ہے، دیکھو بچوں، بوڑھوںِ ، اور خواتین، کو قتل مت کرنا،کھڑی فصل کو آگ نہ لگانا، ہرے بھرے درختوں ، کی لکڑی جلانے کیلئے مت استعمال کرنا، جو امان مانگ لیں اُنہیں امان دینا، مذہبی رہنماؤں کو قتل مت کرنا، املاک نہ جلانا،-

لہٰذا جب ہم حضرت عمر فاروق رضی اللہُ عنہُ کے دور میں فتح بیت المقدس کا احوال پڑھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ بیت المقدس کے محاصرے کے وقت سخت سردی کے سبب کچھ مجاہدین نے رات کو سردی سے بچنے کیلئے قریبی درختوں کو کاٹ کر الاؤ روشن کئے تو سالار قافلہ نے مُجاہدین سے خطاب فرمایا اور اپنی تقریر میں نبی کریم رؤف الرحیم کی یہ نصیحت یاد دِلائی کہ ہرے بھرے درختوں کو نہ کاٹا جائے اور مجاہدین کو بلآخر دُشمنوں کے جنگلی علاقے سے سوکھی لکڑیاں لانی پڑیں جسکے سبب کچھ مجاہدین قید بھی کرلئے گئے لیکن قربان جائیں اپنے کریم آقا علیہ السلام کی حکم عدولی نہیں کی لیکن شائد یہود و نصاریٰ یہ سمجھ رہے ہیں کہ مسلمان جو فرقوں میں بٹ چکا ہے تو کہیں عصبیت کی ٹکڑیوں میں گُم ہوچُکا ہے آج اُن سے مقابلے کی طاقت نہیں رکھتا لیکن وہ یہ بھول رہے ہیں جس کریم ہستی کی شان میں وہ گُستاخی کے مرتکب ہورہے ہیں اُن کے نام پر یہ سارے مسلمان ہمیشہ متحد ہوتے رہے ہیں اور قیامت تک مُتحد ہوتے رہیں گے یہ شائد بھول رہے ہیں کہ ابھی مسلمان مائیں بانجھ نہیں ہوئیں کسی بھی دِن کسی صلاحُ الدین کو پیدا کرسکتی ہیں جو بلاآخر اُنہیں بُھولا ہوا سبق یاد کرانے ضرور آئے گا-

اللہ کریم اپنے مدنی حبیب (صلی اللہُ علیہ وسلم) کے طفیل مسلمانوں کو اُنکی کھوئی ہوئی طاقت پھر عطا فرمائے کہ یہ شر پسند قومیں طاقت کی زُبان سمجھتی ہیں احتجاج کی نہیں-
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1095710 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More