سید بشیر حسین جعفری مرحوم نے 25 ستمبر
2014 ء کو اپنے دستخطوں سے دوست و احباب کو جو خط بھیجا اس میں وہ لکھتے
ہیں کہ:
’’اب میں کوئی ڈیڑ ھ سو اشخاص کے اسمائے گرامی درج کر رہا ہوں جن کو قریب
سے جانتا ہوں وہ مجھے پہچانتے ہیں خصوصی قدرے مشترک یہ ہے کہ میں بھی لکھتا
پڑھتا آرہا ہوں ۔ یہ سب معروف اہل قلم ہیں شاعر،ا دیب، دانشور، نثر نگار،
دور بین اور آزادکشمیر بھر میں جانے پہچانے جاتے ہیں اس فہرست میں شامل
احباب ایک دوسرے سے رابطہ کر کے میری برادری بن سکیں گے۔ جو میری زندگی میں
رابطے میں رہیں گے۔ کلمہ خیر ادا کریں گے جب موجود نہ ہوں گا تو برسیوں کا
انتظار کیئے بغیر دعائے مغفرت اُنکی زبان پر ہوگی۔ بشمول دیگر میرے علمی
اثاثے میں موجود خود نوشت سوانح عمری ’’زندہ باد ، پائندہ باد،تابندہ باد‘‘
میری یاد دلاتی رہیں گی۔ یہ آزاد جموں وکشمیر کی حد تک انسائیکلو پیڈیا کتب
ہیں ‘‘۔
سید بشیر حسین جعفری کے لکھے گئے مکتوب کی فہرست میں آزاد کشمیر کے سینئر
سیاست دان ، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، امیر جماعت اسلامی آزاد
کشمیر عبدالرشید ترابی، سابق امیر سردار اعجاز افضل، سابق وزراء راجہ محمد
یٰسین خان ، سردار عبدالرشید عباسی اورچوہدری مسعود خالد ،معروف دانشور
سردار معروف اختر عباسی، ڈاکٹر سردار محمد کلیم خان، سردار نبیلہ ارشاد،
پیر سید علی رضا بخاری، اے پی ایچ سی کے سید محمد یوسف نسیم جبکہ علمائے
کرام میں سے مولانا محمد طیب کاشمیری(کراچی)، مولانا سعید
یوسف(پلندری)مولانا اسحاق مدنی (منگ )، مولانا عبدالکریم(نکہ بازار)،
مولانا محمود شاہ کاظمی(راول ڈیم کے علاوہ ریٹائرڈ چیف جسٹس سید منظور حسین
گیلانی، جعفری صاحب کے جگری دوست سردار محمد صدیق چغتائی(بنگراں، محقق/منصف)،
سردر محمد طاہر تبسم(معروف کشمیری دانشور)کے اسمائے گرامی سرفہرست ہیں۔ اس
فہرست میں راقم کا نام دوسرے نمبر پر درج ہے۔
سید بشیر حسین جعفری نے اخباری دنیا کے جن احباب کو اپنے علمی ورثے کا
نگران قراردیا اُن میں روزنامہ جنگ راولپنڈی کے مجید اصغر ، روز نامہ نوائے
وقت کے جاوید صدیق، محترمہ عائشہ مسعود ملک اور محمد ریاض اختر شامل
ہیں۔روز نامہ جموں وکشمیر کے عامر محبوب، راجہ کفیل احمد ، سید خالد
گردیزی، شہزاد راٹھور، بشارت صدیقی اور محترمہ فرح ناز شامل ہیں۔ روز نامہ
کشمیر لنک کے سید محمد اکرم شاہ اور نثار کیانی کا نام بھی شامل ہے۔ روز
نامہ صدائے چنار کے ایڈیٹر اعجاز عباسی ، روز نامہ کشمیر پوسٹ کے محی الدین
ڈاراور امتیاز بٹ کے نام جبکہ اسلام آباد کے سینئر صحافی بشیر
عثمانی،ماہنامہ گاش لندن کے سید سجاد بخاری، روز نامہ خبریں کے جاوید اقبال
ہاشمی، ٹی وی اینکرعابد عباسی، بشارت عباسی، نثار حسین شیخ اور عابد خورشید
کے نام بھی شامل ہیں۔
سید بشیر حسین جعفری نے جن کالم نگاروں کو اپنے احباب نامے میں شامل کیا ہے
اُن میں محمداکرم سہیل (ریٹائرڈ سیکرٹری) ، سید ابرار گردیزی، سیدمزمل حسین
جعفری، محمد صغیر قمر ، محترمہ میمونہ فدا، راحت فاروق صاحبہ، میجر محمود
عباسی، سید مسعود گردیزی(پانیولہ)، نثار عادل (راولاکوٹ) ، سردار صابر حسین
صابر ، تنویر حسین، راجہ ذاکر حسین، سید ارشاد حمید گردیزی، نیاز کاشمیری،
راجہ شہزاد معظم، سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ ، خواجہ اظہرمسعود وانی،
عطاء الرحمان چوہان، ڈاکٹر مقصود ابدالی ، امجد بٹ ، بھولا پینڈو ، پروفیسر
محمد حسین چوہان، سردار محمد سلیم چغتائی،حبیب احمد ملک(کوٹلی) ،
ارشادمحمود (راولاکوٹ) سید محمد اسحاق نقوی، علامہ جواد حسین جعفری،پروفیسر
نرجس کاظمی ، راجہ مدثر ارشاد، سید شہباز گردیزی کے نام شامل ہیں۔
سید بشیر حسین جعفری مرحوم نے محکمہ تعلیم سے وابستہ جن دانشوروں کو اپنے
احباب میں شامل کیا ہے۔ اُن میں پروفیسر محمد یعقوب شائق،پروفیسر راجہ محمد
عتیق (پرنسل ایجوکیشن کالج باغ) ، پروفیسر عبدالصبور خان(جنڈالی)، پروفیسر
ڈاکٹر سید اسد ہمدانی، سردار غلام یٰسین (راولاکوٹ) پروفیسر ڈاکٹر دلنواز
گردیزی، عبدالحق مراد ، پروفیسر اعجاز نعمانی، پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین
ظفر(راولاکوٹ) پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد(ان کے خاندان میں سے یہ واحد خوش
نصیب ہیں جنکا نام انھوں نے اپنے احباب میں درج کیا ہے)، پروفیسر ڈاکٹر
محمد صغیر خان ، پروفیسر ریاض اصغر ملوٹی، پروفیسر ڈاکٹر سید مقصود حسین
جعفری(راولپنڈی)، پروفیسر ڈاکٹر نثار ہمدانی(مظفرآباد)، ظفر اقبال (آزاد
کشمیر یونیورسٹی)، پروفیسر مسز سلمیٰ کیانی (باغ)،ڈاکٹر محمد سعید
اسد(میرپور)، سید عفیر حسین شاہ(باغ) پروفیسر کوثر حسین شاہ(راولاکوٹ)،
بیگم سید نذیر حسین شاہ، محترمہ تنویر لطیف صاحبہ قابل ذکر ہیں۔
سید بشیر حسین جعفری نے جن وکلاء حضرات کو اپنا علمی جانشین قرار دیا ہے
اُن میں خواجہ عطاء محی الدین (کوٹلی) ، سید حبیب حسین شاہ(راولاکوٹ)، سید
امجد گردیزی(چمن کوٹ) ، فیاض خالد ایڈووکیٹ(باغ)، سید شبیر حسین شاہ
گردیزی(باغ)، سردار رفیق محمود خان(سابق محتسب)، تبارک علی سید (کوٹلی)،
راجہ زاہد اکرم(مظفرآباد) مرزا زید اﷲ فہیم(میرپور) ،سردار میر اکبر
خان(کراچی)، سردار نیاز کاشمیری(راولاکوٹ)کے نام شامل ہیں۔
باقی تمام احباب کی فہرست میں اُن کا پتہ اور ٹیلی فون نمبر درج ہیں جبکہ
محترمہ تقدیس گیلانی کے نام کے آگے ریمارکس میں درج ہے کہ ان سے عام رابطہ
ممنوع ہے۔کشمیر کلچرل اکیڈمی کی چیئرپرسن محترمہ محترمہ نبیلا ایوب اورسدھن
ایجوکیشن کانفرنس شعبہ خواتین کی صدر محترمہ خدیجہ زرین کے نام بھی فہرست
میں شامل ہیں۔ فہرست میں جہاں بریگیڈئر محمد زرین خان کا نام درج ہے وہاں
ایک اور بریگیڈئر محمد سلیم کو بھی انھوں نے اپنے احباب میں شامل رکھا ہے۔
فہرست میں شامل باقی لوگوں کے نام آئندہ قسط میں شائع کئے جائیں گے۔ |