وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کو کراچی میں چلائی جانے
والی گرین لائنز بس سروس کے منصوبے کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا ہے- اس
منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کراچی کے علاقے ناظم آباد میں
واقع انو بھائی پارک میں کیا گیا-
|
|
یہی وہ مقام بھی ہے جہاں سے گرین لائن کا گزر بھی ہوگا اور اسی وجہ سے اس
مقام پر گزشتہ ماہ سے تعمیراتی کام بھی جاری ہے جبکہ یہاں نصب بڑی بڑی
کرینوں اور کام مصروف عملے کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے-
حکام کی جانب سے ’گرین لائن بس سروس‘ کو ملک کے پہلا تیز ترین ٹرانزٹ سسٹم
قرار دیا گیا ہے- اس منصوبے کی تکمیل پر 16 ارب سے زائد روپے کی لاگت آئے
گی جبکہ اسے مکمل ہونے میں ایک سال کا عرصہ لگے گا-
حکام کے مطابق گرین لائن بس سروس سے روزانہ تقریباً 3 لاکھ افراد سفر کریں
گے- اس بس سروس کا آغاز سرجانی ٹاؤن سے ہوگا اور اس کا اختتام ایم جناح روڈ
پر واقع میونسپل پارک پر ہوگا- مجموعی طور پر اس بس کے 21 اسٹاپ ہوں گے-
|
|
ائیرکنڈیشن کی سہولت سے آراستہ اس بسوں میں 34 افراد سفر کرسکیں گے جبکہ ہر
بس میں 13 نشستیں صرف خواتین کے لیے ہوں گی-
اس بس سروس کا روٹ 17.8 کلومیٹر طویل ہے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جا
رہا ہے کہ اس سروس کے ذریعے ایک گھنٹے سے زائد کا والا فاصلہ منٹوں میں طے
ہو سکے گا۔
|