بلاشبہ پاکستان کا ہر صوبہ اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے
اور ہر صوبے کی اپنی کوئی نہ کوئی خاصیت اور اہمیت ہے- تاہم پاکستان ہر
صوبے سے کچھ ایسے حقائق ضرور وابستہ ہیں جنہیں نہ تو جھٹلایا جا سکتا ہے
اور نہ ہی انہیں نظرانداز کیا جاسکتا ہے- اگر ہم صرف پاکستان کے سب زیادہ
آبادی والے صوبہ پنجاب کو ہی دیکھ لیں تو ہمارا سامنا کئی چونکا دینے والے
حقائق سے ہوگا- آئیے پنجاب سے وابستہ چند ایسے ہی حقائق جانتے ہیں جنہیں
تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں-
|
|
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں خواندگی کی شرح پاکستان کے دیگر صوبوں کے مقابلے
میں سب سے بلند ہے- اس صوبے میں پاکستان کے کئی معروف تعلیمی ادارے قائم
ہیں-
|
|
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 940 خاندانی فلاحی مراکز قائم ہیں
اور یہ تعداد پاکستان کے دیگر صوبوں میں قائم فلاحی مراکز کے مقابلے میں سب
سے زیادہ ہے-
|
|
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں خواتین کی آبادی مردوں کی آبادی سے 10 فیصد
زائد ہے-
|
|
فیصل آباد جسے پاکستان کا مانچسٹر بھی کہا جاتا ہے٬ کی شہرت کی ایک بڑی وجہ
یہاں گنے کی فصل کی سب سے زیادہ پیداوار بھی ہے-
|
|
گندھارا تہذیب کے مرکز کی دریافت صوبہ پنجاب کے شہر ٹیکسلا سے ہوئی-
|
|
پنجاب 9 پولیس رینج٬ 36 ضلعوں٬ 121 تحصیلوں اور متعدد سب ڈویژن کا مالک ہے-
|
|
پنجاب کا 89 فیصد زرخیز علاقہ آبپاشی کے نظام سے آراستہ ہے اور یہ کسانوں
کے لیے کسی جنت سے کم نہیں-
|
|
صوبہ پنجاب 8 علاقائی زبانوں کا مالک ہے-
|
|
پاکستان کی معیشت میں پنجاب کا اہم کردار ہے اور
پاکستانی معیشت کے 50 سے 60 فیصد حصے کا انحصار پنجاب پر ہی ہے-
|
|
پنجاب کو صوفی شاعروں کو گھر بھی کہا جاتا ہے
کیونکہ یہاں کئی بہترین صوفی شعراﺀ نے جنم لیا-
|
|
لاہور قلعے کی ٹائلوں سے بنی تصویری دیوار اس آرٹ
کا دنیا میں تخلیق کیا جانے والا آخری نمونہ ہے-
|
|
44 فیصد پاکستانی پنجابی زبان بولتے ہیں اور یہ
تعداد پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں میں سب سے زیادہ ہے- |