دنیا کے خوبصورت ترین شہر

دنیا میں ہر شہر اپنی کوئی نہ کوئی پہچان ضرور رکھتا ہے- اب چاہے وہ مثبت پہچان ہو یا منفی- یہ شہر ہی ہیں جو کسی ملک اور قوم کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں- لیکن دنیا میں چند شہر ایسے بھی ہیں جنہیں دنیا کے خوبصورت ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے- ان شہروں کو یہ اعزاز امریکی میگزین "Condé Nast Traveler" کے 28ویں سالانہ سروے کے بعد حاصل ہوا ہے جس میں 1 لاکھ 28 ہزار افراد نے شرکت کی- یہ شہر کیوں خوبصورت ہیں آئیے ڈوئچے ویلے کے توسط سے جانتے ہیں:
 

10- لندن (برطانیہ)
اگر سیاحوں کی بات کی جائے تو لندن پہلے نمبر پر ہے اوردنیا کے بڑے بڑے شہر اس سے پیچھے ہیں۔ یہاں پہنچنے والے سیاحوں کی سالانہ تعداد ستّرہ ملین سے بھی زائد ہے۔ یہ شہر عجائب گھروں، تھیٹروں، شاپنگ مالز، جدید فن تعمیر اور شاہی عمارتوں کا شہر ہے۔

image


09- کیوٹو (جاپان)
اس سابقہ شاہی شہر کو جاپانی تاریخ کا دل کہا جاتا ہے۔ یہ شہر محلات، خانقاہوں، مندروں اور بے نظیر باغات سے بھرا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ کیوٹو کی خوبصورت سرزمین سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے۔

image


08- بروگے (بیلجئیم)
اس شہر کو قرون وسطیٰ کا زیور کہا جاتا ہے۔ مخصوص ڈیزائن اور پتھروں سے بنی سڑکیں، مخصوص شکل کی اینٹوں والے گھر، بے شمار گرجا گھر اور شہر میں رگوں کی طرح چلتی ہوئی نہریں اس کی پہچان ہیں۔ یہ شہر رومانوی بھی ہے۔

image


07- پراگ (چیک جمہوریہ)
اس شہر کا محل ایک ہزار سال سے بھی پرانا ہے اور اس کا شمار دنیا کے بڑے محلات میں ہوتا ہے۔ اس شہر کی دلفریب گلیاں اور سڑکیں سیاحوں کو قرون وسطیٰ میں لے جاتی ہیں۔

image


06- روم (اٹلی)
اس شہر کو ’ابدی شہر‘ بھی کہا جاتا ہے اور یہ تین ہزار سال پرانی تاریخ کے رازوں کا امین بھی ہے۔ تاہم یہ شہر عجائب گھر نہیں بلکہ ایک زندہ دل شہر ہے۔

image


05- پیرس (فرانس)
پیرس کو محبت، ثقافت، خوشبوؤں اورعجائب گھروں کا شہر کہا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ شہر ایفل ٹاور کی وجہ سے مشہور ہے۔ اگر آپ پیرس جائیں تو آپ کو بہت زیادہ ایسے مقامات ملتے ہیں، جنہیں آپ دیکھ سکتے ہیں۔

image


04- سڈنی (آسٹریلیا)
آسٹریلیا کا یہ دوسرا بڑا شہر جدید طرز تعمیر اور قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ اس شہر کے بالکل قدموں میں کئی کلومیٹر طویل سفید ریت والا دلکش ساحل ہے۔ دلچسپ فن تعمیر والا اوپیرا ہاؤس سڈنی کی علامت ہے۔

image

03- بوڈاپسٹ (ہنگری)
اس شہر کے تقریباﹰ تمام بڑے اور پرکشش مقامات دریائے ڈینیوب کے کنارے پر واقع ہیں۔ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بوڈاپسٹ کو "ڈینیوب کی رانی" کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

image

02- ویانا (آسٹریا)
اس شہر میں واقع سینٹ اسٹیفن گرجا گھر، شاہی محل، کافی ریستورانوں کی ثقافت اسے شہر کو منفرد حیثیت فراہم کرتی ہے۔ یہاں پر سیاح قدیم سلطنت کا جلال اور شان و شوکت کا تجربہ بھی کر سکتے ہیں۔

image

01- فلورنس (اٹلی)
اس سال کے سروے میں دنیا کا خوبصورت ترین شہر، تسکانہ کے صدر مقام، فلورنس کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ شہر عجائب گھروں، محلات اور یادگاروں سے بھرا پڑا ہے۔ اس شہر میں انجیلو، لیونارڈو ڈا ونچی اور بہت سے دوسرے فنکاروں کے نشانات ملتے ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

For its 28th annual survey, the US magazine "Condé Nast Traveler" asked its readers: What is the most beautiful city in the world? Over 128,000 people sent in their answers. Eight of the top 10 cities are in Europe.