دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں 6 پاکستانی جامعات شامل

اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پاکستان کا تعلیمی نظام کسی حد تک بدحالی کا شکار ہے مگر اس کے باوجود اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ ہماری قوم تعلیم کے شعبے میں بھی ترقی کے لیے کوشاں ہے-اس کی ایک جھلک ہمیں QS کی جانب سے کی جانے والی دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی میں بھی دکھائی دیتی ہے-
 

image


برطانوی رینکنگ ایجنسی کوئیک کواریلی سائمنڈرز (کیو ایس) کی جانب سے سال 2015-2016 کے لیے دنیا کی سرفہرست 800 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے- اور ان 800 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں 6 پاکستانی یونیورسٹیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے-

فہرست میں شامل کی جانے والی پاکستانی جامعات میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد، قائداعظم یونیورسٹی ، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (لمز)، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور، یونیورسٹی آف کراچی (کے یو) اور یونیورسٹی آف لاہور شامل ہیں.

اس کے علاوہ دنیا کی سب سے بہترین 10 یونورسٹیوں کا اعزاز نے بالترتیب میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ہارورڈ یونیورسٹی، کیمبرج یونیورسٹی، اسٹین فورڈ یونیورسٹی، کیلیفورنیا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف آکسفورڈ، یونیورسٹی کالج لندن، امپیریل کالج، ای ٹی ایچ زیورخ اور یونیورسٹی آف شکاگو نے حاصل کیا ہے-
 

image


کیو ایس کی جانب سے یہ درجہ بندی جامعات کی تعلیمی کارکردگی، ملازمین کی کارکردگی، طلبہ و فیکلٹی کی شرح ، انٹرنیشنل فیکلٹی کی شرح اور غیر ملکی طلبہ کی شرح کی بنیاد پر کی گئی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

With education a necessary aspect in anyone’s life, it is imperative that the institutes are just as good. According to a QS survey recently conducted of the top 800 universities in the world, Pakistan holds six places with the rankings.