سالانہ امتحانات میں کامیابی کے لیے طلبا دن رات محنت
کرتے ہیں لیکن ایک پروفیسر نے تو طلبا کی کامیابی کا راستہ شراب پینے میں
ڈھونڈ نکالا اور طلبا کو یہ کہہ کر زبردستی شراب پلانا شروع کردی کہ جتنی
زیادہ پیو گے اتنے اچھے نمبر دوں گا-
چین کے ایک کالج پروفیسر کو سالانہ امتحانات کے دوران طلبا کو زبردستی ایک
خاص مشروب پلانے پر معطل کردیا گیا ہے- چینی پروفیسر نے طالبعلموں کو یہ
کہہ کر چینی مشروب baijiu پلائی کہ “ جو جتنا زیادہ پیے گا اسے اتنے زیادہ
نمبر ملیں گے اور اتنا ہی اچھا گریڈ دیا جائے گا اور وہ انہیں حقیقی زندگی
کے لیے تیار کر رہا ہے“-
|
|
چینی پروفیسر Gu Ming نے طلبا سے کہا کہ “ چونکہ آپ کو گریجویشن کے بعد
سیلز کی جاب کرنی ہے تو آپ کو یہ مشروب پینا آنا چاہیے“ -
Guizhou Anshun Vocational Institute کے پروفیسر نے روایتی اپنی چینی
ادویات کی کلاس میں پلاسٹک کے گلاسوں میں الکوحل پر مشتمل مشروب انڈیل کر
طلبا کو اپنی نشستوں پر بیٹھ کر ہی اسے پینے کی ہدایت جاری کی-
پروفیسر نے طلبا سے کہا کہ “ جو پورا گلاس پیے گا اسے 100 نمبر ملیں گے٬ جو
آدھا پیے گا اسے 90 نمبر ملیں گے٬ جو چند گھونٹ بھرے گا اسے 60 نمبر ملیں
اور جو نہیں پیے گا اسے فیل کر دیا جائے گا-
صرف سننے میں یہ ایک انتہائی آسان امتحان تھا لیکن حقیقت میں انتہائی مشکل
تھا کہ کیونکہ یہ چینی مشروب میں اناج اور 60 فیصد الکوحل پر مشتمل ہوتا ہے
اور انتہائی بھاری ہوتا ہے-
|
|
کیمپس کے حکام کو اس واقعے کی اطلاع اس وقت ہوئی جب انہوں نے کیمپس میں
موجود چند طلبا کو نشے کی حالت میں دیکھا جس کے بعد انسٹیٹیوٹ کے ڈپٹی
ڈائریکٹر Fu Guisheng نے پروفیسر کو معطل کردیا-
|