اسکاٹ لینڈ میں ایک موٹر وے کی تعمیر کی غرض سے کی جانے
والی کھدائی کے دوران ایسا گاؤں دریافت ہوا ہے جس کی تاریخ 1 ہزار سال
پرانی بتائی جا رہی ہے- ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والے گاؤں کا تعلق
10ویں صدی عیسوی سے ہے-
یہ گاؤں ساؤتھ لیزکشائر میں شاہراہ M74 کی تعمیر و مرمت کے دوران دریافت
ہوا جبکہ اس گاؤں کا نام کیڈزو(Cadzow) بتایا جارہا ہے- گاؤں سے انسانوں کی
تخلیق کردہ اشیا کے علاوہ دو سکے بھی دریافت ہوئے ہیں-
|
|
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شاہراہ اس سے قبل 1960 میں بھی تعمیر کی گئی تھی
تاہم اس وقت کھدائی کے دوران کسی گاؤں کا نام و نشان ظاہر نہیں ہوا-
تاہم اس مرتبہ جب کھدائی کے دوران مزدوروں کو کچھ سکے، برتن اور مٹی کے بنے
ہوئے سموکنگ پائپ ملے تو انہوں نے فوری طور پر محکمہ آثار قدیمہ کو مطلع
کیا-
ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والے گاؤں سے اسکاٹ لینڈ کی تاریخ کو
سمجھنے میں آسانی پیدا ہوگی-
|