امریکی بحریہ کا 95 سال قبل لاپتہ ہونے والا ایک بحری
جہاز دریافت کر لیا گیا ہے- یہ جہاز سنہ 1921 میں اچانک غائب ہوگیا تھا اور
اب سان فرانسسکو کے ساحل کے قریب سے دریافت کیا گیا ہے- اس بحری جہاز میں
عملے سمیت 56 افراد سوار تھے جبکہ اس کا سفر سان فرانسسکو سے جاپان کے پرل
ہاربر کی جانب تھا۔
|
|
جہاز کو کھینچنے والی طاقت وار کشتی یو ایس ایس کنیسٹیگا سان فرانسسکو سے
جاپان کے پرل ہاربر جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن 25 مارچ سنہ 1921 کو
اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔
ماہرین کے اندازوں کے مطابق یہ بحری جہاز طوفانی موسم کا شکار ہوا اور
محفوظ خلیج میں پناہ لینے کی کوششوں کے دوران غرق ہوگیا- محمکہ موسمیات کے
ریکارڈ سے معلوم چلتا ہے کہ اس روز حادثے کے مقام پر سمندر میں خطرناک
لہریں اٹھ رہی تھیں جبکہ تقریباً 37 سے 64 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے
ہوائیں بھی چل رہی تھیں۔
بحری جہاز کا ملبہ زنگ لگنے کے باعث تباہ ہوچکا ہے جبکہ جہاز کا اسٹیم انجن
دیکھا جاسکتا ہے- اس کے علاوہ انسانی باقیات کا کوئی نشان موجود نہیں-
|
|
اس دور میں جب یہ جہاز اپنی منزل پر نہیں پہنچا تو اس کی تلاش کا کام شروع
کیا گیا اور اس وقت اس گمشدگی کو امریکی ذرائع ابلاغ میں بھرپور توجہ ملی-
|