بلاول ، اسلام اور پاکستان

سیاسی لوگ صرف اور صرف اپنا مفاد دیکھتے ہیں جہاں اسلام کے نام سے ان کی سیاست کو فائدہ ہو وہاں اسلام کا نام لیتے ہیں جہاں ان کی سیاست پر قدغن لگے یا نقصان ہو وہاں اسلام کو پس پشت ڈال دیتے ہیں
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں بہت سی ایسی باتو ں کا ذکر کیا جن کا تعلق اسلام سے ہے مثلا مساوات، عدل و انصاف ، بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی۔ لیکن پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اس کا ایک نظریہ ہے جس کی بنیاد پر اسے قائم کیا گیا اور پاکستان پہلی نظریاتی مملکت کہلائی۔ وہ نظریہ اسلام ہے اور اسلام میں انسانیت کو جس قدر اہمیت دی گئی ہے شاید ہی کسی اور مذہب میں دی گئی ہو لیکن اقلیتو ں میں سے وزیر اعظم یا صدر بننا درست نہیں۔ اس کے لئے ملک کو سیکولر مملکت بنانا پڑے گا اور آئین میں تبدیلی کرنا پڑے گی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور صدر کے لئے مسلمان ہونا ضروری ہے۔ اور پاکستان کو سیکولر بنانا اور آئین میں تبدیلی کرنا سراسر غلط اقدام ہے۔ اگر پاکستان میں حقیقی اسلام نا فذ ہوجائے اور معاشرے میں اسلامی اقدار اخوت، بھائی چارہ ، مساوات، روادری، صبر و تحمل، بردباری ، ایثار ، ایمانداری ، دیانتداری اور صداقت کو فروغ دیا جائے اور ان پر عمل کیا جائے تو وہ سب باتیں خود بخود ہوتی جائیں گی جن کا ذکر بلاول صاحب نے اپنی تقریر میں کیا۔ ہماری سب سے بڑی بدقسمتی یہی ہے کہ ہم بلند و بانگ دعوے تو کرتے ہیں لیکن جب وہی چیزیں اپنے خلاف استعمال ہو نے لگے تو اسی کوغلط قرار دے کر ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسلامی اقدار پر اگر عمل کیا جائے تو عورتوں کو تمام حقوق اور مکمل تحفظ ملے گے اور اس کے لئے کسی قانون کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ اسلام میں عورت کو جو مقام اور تحفظ دیا ہے کسی اور مذہب میں نہیں دیا گیا،چادر اور چار دیواری کا حق ملے گا روزانہ ہونے والے ظلم و ستم سے نجات ملے گی، گھریلو تشدد کا خاتمہ ہوگا،۔ اسی طرح اقلیتوں کو تمام حقوق میسر ہونگے۔ مذہبی آزادی ہوگی اور ہر مذہب کے لوگ اپنے اپنے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی بسر کریں گے کیونکہ اسلام میں جبر جائز نہیں۔ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالی ہے ’’ لا اکراہ فی الدین‘‘ ، عدل و انصاف ملے گا، امن و امان قائم ہوگا اور ان سب کے لئے نئے قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ اسلام کا مثبت پہلو اجاگر کیا جائے اور اس کے تمام اقدار پر خلوص سے عمل کیا جائے نا کہ دوسروں (بیرونی ممالک)کو خوش کرنے کے لئے اور حکومت حاصل کرنے کے لئے اسلام اور پاکستان اور اس کے نظریئے کے خلاف بیان بازی کی جائے۔
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 156712 views I live in Piplan District Miawnali... View More