پرائز بونڈ٬ وہ معلومات جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں

آج کل کون کم وقت میں زیادہ پیسے کمانا نہیں چاہتا؟ شاید ہی کوئی ایسا ہو! جدید دور میں زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملانے کے لیے ہر انسان پیسے کمانے کا مختصر راستہ ڈھونڈتا ہے- ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں ہر ممکن کوشش کرتا ہے- ویسے تو رات و رات امیر بننے کے بےشمار طریقے موجود ہیں مگر پرائز بونڈ جلد امیر بننے کا قانونی طریقہ تصور کیا جاتا ہے- اس آرٹیکل کا مقصد پرائز بونڈ کے بارے میں اہم معلومات قارئین تک پہنچانا ہے-
 

image


پرائز بونڈ - ایک تعارف:
پرائز بونڈ حکومتِ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایک سیکورٹی سرٹیفیکیٹ ہے جو کہ 100 روپے٬ 200 روپے٬ 750 روپے٬ 15 ہزار روپے٬ 25 ہزار روپے٬ اور 40 ہزار روپے کی مالیت میں جاری کیے جاتے ہیں- یہ بونڈز سیریز میں شائع کیے جاتے ہیں- ہر شخص اپنی جیب کے حساب سے پرائز بونڈ خرید سکتا ہے- جن کی بچت زیادہ ہو وہ زیادہ مالیت کا بونڈ خریدتے ہیں اور جن کی کم ہو وہ کم مالیت کا-

ہر پرائز بونڈ کی قرعہ اندازی تین ماہ کے وقفے سے منعقد ہوتی رہتی ہے مگر اس کا کوئی مخصوص ریٹ نہیں ہوتا- یہ قرعہ اندازی ایک خاص ترتیب سے منعقد ہوتی ہے اور اس کی ہر سیریز کے لیے انعامات کی تعداد بھی مخصوص ہوتی ہے- مثال کے طور پر اگر 200 روپے والے پرائز بونڈ پر 50 کی سیریز چل رہی ہے تو ہر قرعہ اندازی پر پہلے انعام کے لیے 50 فاتحین ہوں گے اور دوسرے انعام کے لیے 250 فاتحین ہوں گے-
 

image

کونسے پرائز بونڈ قابلِ قبول نہیں؟
وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 1500 روپے مالیت وہ پرائز بونڈ جو کہ سلسلہ وار نمبر AW-070001 سے AW-090000 تک ہیں٬ ایسے پرائز بونڈ نہ تو کیش کروائے جاسکتے ہیں اور نہ ہی ان پر لگا ہوا انعام مل سکتا ہے- یہ پرائز بونڈ بتاریخ 19 مئی 2014 سے منسوخ ہوچکے ہیں- (بحوالہ : . F.16(3)GS-I/2004/678 Dated 19th May, 2014.)

پرائز بونڈ کی انعامی رقم حاصل کرنے کا طریقہ:
1250 روپے کی مالیت تک کی انعامی رقم جیتنے کی صورت میں نیشنل سیونگ سینٹر کی کسی بھی برانچ٬ اسٹیٹ بینک یا منظور شدہ کمرشل بینکوں کی برانچوں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے- وہ انعامی رقم جو 1250 روپے سے زیادہ ہے وہ صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی شاخوں سے ہی حاصل کی جاسکتی ہیں-

پرائز بونڈ پر لگنے والی انعامی رقم وصول کرنے کے لیے درخواست فارم این ( PB-1) بھرنا لازمی ہے- اس فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی٬ جیتنے والے پرائز بونڈ کی دستخط شدہ کاپی متعلقہ آفس میں جمع کروائیں-
 
image

انعامی رقم کب تک وصول کی جاسکتی ہے؟
کسی بھی جیتنے والے پرائز بونڈ پر انعامی رقم نتائج کی تاریخ سے لے کر 6 سال کے عرصے تک حاصل کی جاسکتی ہے- 6 سال کے بعد انعامی رقم جیتنے کا کوئی بھی دعویٰ قابلِ قبول نہیں ہوگا-

انعامی رقم پر لاگو ود ہولڈنگ ٹیکس:
وہ تمام انعامی جو 01 جولائی 2013 تک یا اس کے بعد جیتی جائیں گے ان پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا-

پرائز بونڈ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کیجیے:


Click Here

YOU MAY ALSO LIKE:

Who doesn’t want to become rich? In this fast moving world, every single soul is searching ways to be successful and rich within short period of time. Although there are many ways to do so, Prize Bond is categorized as the most authentic legal way of reaching heights. This article deals with the basic understanding of prize bond and information that most people are unaware of.