آنجہانی سردار شام سنگھ پاکستان سے محبت کرنے والی عظیم ہستی

 پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے چیئرمین سردار شام سنگھ سی ایم ایچ ہسپتال لاہور میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے جن کی آخری رسومات ننکانہ صاحب میں ادا کر دی گئیں، آخری رسومات میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق، اقلیتی ایم پی اے سردار رمیش سنگھ اروڑہ، خالد علی، عمران گوندل، سید فراز عباس، اسحاق، سردار بشن سنگھ، سردار گوپال سنگھ چاولہ، سردار سربت سنگھ، گیانی سردار دیاسنگھ، سردار پریم سنگھ، سردار بلونت سنگھ کے علاوہ سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آخری رسومات کی ادائیگی سے قبل سردار شام سنگھ کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب لایا گیا جہاں ان کے لئے خصوصی دعا کی گئی اس کے بعد ان کی میت کو شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کے لئے لے جایا گیا جہاں آنجہانی سردار شام سنگھ کو سسکار کر دیا گیا۔ سردار شام سنگھ ایک محب وطن پاکستانی تھے انکی پاکستان اور سکھ قوم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان سکھ گوردوارہ پرابندھک کمیٹی کے چیئرمین سردار شام سنگھ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سردار شام سنگھ کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شام سنگھ ایک محب وطن پاکستانی تھے، وزیراعظم نے کہا پاکستان اور دنیا بھر میں سکھ برادری کیلئے سردار شام سنگھ کی خدمات سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔ مجھے لاہور میں پی سی ہوٹل میں معروف صحافی جناب واصف ناگی صاحب کی میزبانی میں ایک سیمینار مین شرکت کا موقع ملا اِس سیمینار کا عنوان ہم ایک ہیں تھا ۔ اِس سیمنارمیں تمام مذاہب کے نمائنداہ افراد اور پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی قیادت کی نمائندگی موجود تھی۔ مقررین میں راقم بھی تھا اور میری نشست جناب سردار شام سنگھ کے ساتھ تھی۔ اِس طرح میں اُن کی گفتگو سے مستفید ہوا اور کافی بات چیت کی ۔ جناب شام سنگھ نے پاکستان سے محبت اور مسلمانوں کی خیر خواہی کے حوالے سے جس طرح کے جذبات کا اظہار فرمایا اُس جذبے کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں سردار شام سنگھ کی ایک اور سیمنار میں گفتگو کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو یقینی طور پر اہل پاکستان کے لیے انتہائی طمانیت کا باعث ہے کہ جناب سردار شام سنگھ نے کس محبت کے ساتھ پاکستان اور مسلمانوں کے لیے خیر کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ یہ گفتگو یو ٹیوب پر موجود ہے۔ جب سے جناب صدیق الفاروق صاحب وقف املاک بورڈ کے سربراہ بنے ہیں اُس وقت سے جناب شام سنگھ صاحب کی سرگرمیوں کی کوریج پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں دیکھنے کو ملتی رہی ہیں۔ شام سنگھ صاحب نے جو باتیں سمینار میں کیں ۔ شام سنگھ نے کہا تھا کہ جناب آپ مسلمانوں نے پاکستان حاصل کرنے بعد اِس کے مشن کو بھلا دیا ہے۔ آپ کا نصاب ہی وہ نہیں جو اچھے مسلمان بنا سکے ۔ لگتا ہے کہ آپ نے پاکستان حاصل کرنے کے بعد اپنا نصاب کسی گہرئے سمندر میں پھینک دیا ہے۔ سردار شام سنگھ کا کہنا تھا کہ ائے مسلمانوں تم لوگ تو صلاح الدین ایوبیؒ ، محمد بن قاسمؒ، محمود غزنویؒ، اورنگ زیبؒ، حضرت عمر فاروق ؓ اور حضرت عثمان غنیؓ کے ماننے والے ہو ۔ جن کی ساری حیاتی انسانوں کے لیے فلاحِ کی راہ ہے۔ تم لوگ کیونکہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر نہیں چل رہے اِس لیے تم لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہو۔ سردار شام سنگھ کے یہ الفاط بھی تھے کہ مقبوضہ کشمیر میں جب بھی رائے شماری ہو گی مسلمانوں کا تو مجھے یقین نہیں لیکن مقبوضہ کشمیر کے تمام سکھ پاکستان میں شمولیت کی حمایت کریں گے۔ سردار شام سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام دنیا کی سب سے عظیم قوم ہے۔سردار شام سنگھ کا کہنا تھا کہ یارب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دئے والی اپنے بزرگوں کی باتیں آپ کیوں بھول چُکے ہیں۔ٍٍٍٍٍٍٍٍسردار شام سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کو پسندیدہ ملک مت قرار دئے ۔ وہ ملک جو آپ پر جنگ مسلط کرتا ہے اُس کو کیوں پسندیدہ قرار دینے کے لیے بے تاب ہیں۔ سردار شام سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت سے مرغیوں کی خوراک جو پاکستان میں آرہی ہے اُس میں سور ہے۔ ائے پاکستانیوں سور کی خوراک پہ پلنے والی مرغیاں مت کھائیں۔سردار شام سنگھ کے ساتھ راقم نے تصاویر بھی بنوائیں۔سردار شام سنگھ صاحب کی زندگی پاکستان سے محبت کا مُرقع تھے۔ عظیم پاکستانی سردار شام سنگھ اب ہم میں رہے۔پاکستانی قوم اِس عظیم محب وطن انسان کو کبھی نہیں بھولے گی۔
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 383858 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More