محب وطن مہاجرین کو خدارا وطن واپس لائیں

محترم راحیل شریف صاحباب آپ بھی جانے والے ہیں آپ سے اپیل کہ جاتے جاتے ان محب وطن پاکستانیوں کو وطن واپس بلا لیں تکہ یہ اپنی مٹی کی خوشبو سونگھ سکیں اور آپکا نام بھی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا ۔

محب وطن مہاجرین

پاکستان واحد ملک دنیا کے نقشہ پر جو نظریہ کی بیناد پر حاصل کیا گیا اور اقلیتی صوبہ میں رہنے والوں نے دنیا میں پہلی اور آخری دفعہ یہ ناقابل یقین عمل کیا اور جن لوگوں نے یہ سب کچھ کیا ان کو آج بھی مہاجر ہی کہا جاتا ہے اور فرزند زمین نہیں مانا جاتا اور نہ معلوم کب تک یہ پاکستانی مہاجر کے نام سے جانے جائیں گے پاکستان بنانے کی پاداش میں آج بھی مہاجرین بنگلہ دیش کے کیمپوں میں رہتےہوئے بھی جھنڈا پاکستان کا لہرانے پرفخر محسوس کرتے ہیں 1971 سے 2016 آ گیا مگر یہ فرزند پاکستان آج تک پاکستان نہیں لائے گئے اور نہ لائے جایئں گے کیونکہ ان کی غلطی یہ ہے کہ انھوں نے پاکستان فوج اور پاکستان کا ساتھ دیا تھا ۔

آج تصویر کہانی کے ذریعے آپکو تصاویر کے ذریعےحقیقت آپکے سامنے ہے اگر یہ جرم ہے کہ پاکستان اور افواج پاکستان کا ساتھ دینا اور ملک بچانا جرم ہے تو پھرسالار پاکستان اب آپکا فرض بنتا ہے کہ آپ محب وطن لوگوں کو جو آج بھی کیمپوں میں پڑے پاکستان زندہ باد،افواج پاکستان زندہ باد کانعرہ لگا رہے ہیں ان کو اپنی سر زمین پاکستان میں لے کر آیئں اگ آپ بھی ایسا نہیں کرسکتے تو اب آپ سے زیادہ طاقتور کون ہیں اور افواج پاکستان سے زیادہ محب وطن کون ہوسکتا ہےاوراگر آپ اور آپکا ادارہ یہ نہین کر سکتا تو پھر کوئی بھی نہیں کرسکتا اگر ایسا ہوا توپھر کیسے توقع کی جا سکتی ہے کہ ملک بنانے والے آئینہ کوئی پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان کا نعرہ لگا سکتا ہے اس لئے کہ اسکے بعد سمندرمیں ڈوب کرہی خودکشی کی جا سکتی ہے ۔

یہ تصویر کہانی تحریک پاکستان 1947 کی ہےاوراس میں آپکو چہرے،لباساور احساسات سب نظر آیئں کے ان کے پیچھے اک کہانی ہے تحریک ہے جو آپکو تصویروں میں نظرآئے گی دیکھیں اور فیصلہ خود کریں ۔

صرف ایک دن جھنڈا ، پریڈ کرنا کافی نہٰیں ہے عمل سے ثابت کریں آج گاڑیوں پر لہراتے یہ جھنڈے ان کی ہی بدولت ہیں ان کی چہروں پر پڑی لکیریں دیکھیں آتش بازی نعروں سے نہیں ان کو گلے لگا کر ان کو محبت دیں دس ملین سے زیادہ افراد نے قربانی دی ہے مذاق نہیں ہے اور مہاجرین نے بیل گاڑی اور ٹرین میں سفر کر کے یہ ملک حاصل کیا ہے ذرا تصور کریں گرمی اوراتنے لوگوں کی ہجرت جسکی دنیا میں اسکی تاریخ نہیں ملتی ۔

تصور کریں جوان۔ بوڑھے،کیمپوں میں پڑے کیا سوچ رہے ہونگے کھانے کے منتظر یہ وہ ہیں جو ایسے نہیں تھے نہ معلوم کتنوں کو کھانا کھلاتے تھے مگرآج بھی یہ فرزند زمین نہیں ہیں پھر بھی کہتے ہو ہم وفادار نہیں ۔ ہم وفادار نہیں تم بھی تو دلدار نہیں ۔

بات بڑھے گی تو بہت دورتلک جائے گی ،فضاؤں میں بکھر جائے گی صدائے باز گشت بن جائے گی ،دلوں میں اتر جائے گی اورپھرنغمہ بن کر زبانوں پرآ جائےگی اورپھرزبان خلق بن جائے گی اور نقارہ خدا بن جائے گی ۔

دیکھیں تصاعیر اپنی آنکھوں سے مہاجرین پاکستان کی اور پاکستانی بن کر سب صدا لگایئں ان کو وطن لائیں ۔

محترم راحیل شریف صاحباب آپ بھی جانے والے ہیں آپ سے اپیل کہ جاتے جاتے ان محب وطن پاکستانیوں کو وطن واپس بلا لیں تکہ یہ اپنی مٹی کی خوشبو سونگھ سکیں اور آپکا نام بھی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا ۔
Kunwar Aslam Shahzad
About the Author: Kunwar Aslam Shahzad Read More Articles by Kunwar Aslam Shahzad: 10 Articles with 9872 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.