اسٹیٹ بینک آف پاکستان٬ پرانے نوٹ بند کرنے کا اعلان

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 10 روپے٬ 50 روپے٬ 100 روپے اور 1000 روپے کی مالیت والے پرانے ڈیزائن کے حامل کرنسی نوٹ بند کرنے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے- اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلان کے مطابق 1 دسمبر 2016 تک یہ کرنسی نوٹ بند کردیے جائیں گے اور اس تاریخ کے بعد یہ قابلِ قبول نہیں ہوں گے-
 

image


مذکورہ مالیت کے کرنسی نوٹ مرحلہ وار مسدود کیے جائیں گے جبکہ 5 روپے اور 500 روپے کی مالیت کے پرانے ڈیزائن کے حامل کرنسی نوٹوں کا لین دین پہلے ہی اسٹیٹ بینک کی جانب سے بند کردیا گیا تھا-

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے ڈیزائن کا حامل 20 روپے کی مالیت کا کرنسی نوٹ 2005 میں جاری کیا گیا تھا جس کا مقصد سیکورٹی کو بہتر بنانا٬ استحکام اور جمالیاتی معیار کو بہتر بنانا تھا-
 

image

سال 2008 تک 8 مختلف مالیت کے نئے ڈیزائن کے حامل کرنسی نوٹ جاری کیے گئے جن میں 10 روپے٬ 20 روپے٬ 50 روپے٬ 100 روپے٬ 500 روپے٬ 1000 روپے اور 5000 روپے کی مالیت کے کرنسی نوٹ شامل تھے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The State Bank of Pakistan (SBP) announced on Wednesday that the old design banknotes of Rs 10, 50, 100 and 1,000 would be demonetised from December 1, 2016.The SBP said in a statement that as per the federal government's Gazette Notification dated June 4, 2015; the old design banknotes would cease to be legal tender with effect from December 1.