عجیب کتا

محترم قارئین !!
لوگ گھروں میں کتاپالتے ہیں ۔آپ کو معلوم ہے جس گھر میں کتاہو اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ۔صفائی ستھرائی اور طبیعت بھی یہ کہتی ہے کہ اس جانور کو گھر میں نہ رکھاجائے ۔

لیکن اگر میں کہوں کہ دنیا میں ایک کتاایسا بھی گزراہے ۔جسے بہت بڑا مقام دیاگیا۔بلکہ قران نے اس کا ذکر کیا نہ صر ف ذکر بلکہ کہاجاتاہے کہ وہ کتاجنّت میں بھی جائے گا تو!!!!!!!

آپ بھی حیران ہورہے ہوں گے ۔یہ کیسے ہوسکتاہے ۔ایک طرف بتارہے ہیں کہ گھر میں رکھنے سے فرشتے نہیں آتے اور پھر ایسے جانور کاقران میں ذکر اور وہ بھی عزت و شان کے ساتھ ۔۔حیران کن بات ہے ۔

تو لیجیے !!
اصحابِ کہف شہر ''اُفسوس''کے شرفاء تھے جو بادشاہ کے معزز درباری بھی تھے۔ مگر یہ لوگ صاحب ِ ایمان تھے اورپتھروں کی پوجاسے انتہائی بیزار تھے۔ ''دقیانوس'' بادشاہ کے ظلم و جبر سے پریشان ہو کر یہ لوگ اپنا ایمان بچانے کے لئے اُس کے دربار سے بھاگ نکلے اور قریب کے پہاڑ میں ایک غار کے اندر پناہ گزیں ہوئے اور سو گئے، تو تین سو برس سے زیادہ عرصے تک اسی حال میں سوتے رہ گئے۔ان کے ساتھ ایک کتابھی تھا۔اصحابِ کہف کے اس باوفا کتے کا ذکر قران میں کیاگیااور اچھے لوگوں کی صحبت کے طفیل اسے یہ مقام ملا۔
آپ جانتے ہیں ۔اس مبارک کتے کا کیا نام ہے ؟
اس مبارک کتے کا نام ’’قطمیر‘‘ہے ۔

ایک اور دلچسپ بات وہ یہ کہ یہ کتاحضرت موسی علیہ السلام کے ایک امّتی جو کفر پرمرا’’ بلعم بن باعورہ ‘‘اس کی شکل میں جنّت میں داخل ہوگیا۔ہے نا دلچسپ معلومات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسی ہی مزید دلچسپ اور مفید معلومات کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے ۔

DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 380 Articles with 544617 views i am scholar.serve the humainbeing... View More