ہمارا پہلا کمپیوٹر

پہلا کمپیوٹر تو مل گیا ایک ڈبہ اور ایک ٹی وی ادھرادھر دیکھا کہ کچھ سمجھ نہ آیا کہ کیسے کام کرے گا عجیب حماقت ہےسنا تھا کہ کمپیوٹر صاحب بڑے ذہین ہوتے ہیں اگر اتنے ہی ذہین ہیں تو خودبخود آن کیوں نہیں ہو جاتے۔ خیر کمپیوٹر کی دوکان پر لے گئےاور ان کو اپنی مشکل بیان کی۔ انہوں نے ایک دو بٹن دبا کر آن کیا اور فرمایا کہ اس میں ونڈو ڈالیں۔

وہ صاحب شکل سے توعقل مند ہی لگتے تھے پر شاید ان کا دماغ یہ نہ سوچ سکتا ہو کہ ایک چھوٹے سے ڈبے میں ونڈو کیسے آئے گی اور اگر کھڑکی کو توڑ مروڑ کر اس میں ڈال بھی دیں تو اپنے گھر کا کیا ہو گا جس سے کھڑکی نکال کر اس میں ڈالیں گے، سارے مچھر اندر گھس آئیں گے خیر۔ نہ بابا نہ ہم کمپیوٹر کے بغیر تو رہ سکتے ہیں مگر کھڑکی کے بغیر نہیں، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہےکہ ہمیں وقت پر عقل آئی اور ہم کمپیوٹر کو گھر لا کر اپنی کھڑکی بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ انگریز بھی کیسے کیسے بہانوں سے ہمارے گھر تباہ کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں۔
Tariq Mahmood
About the Author: Tariq Mahmood Read More Articles by Tariq Mahmood: 2 Articles with 2781 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.