دنیا کی قیمتی ترین دھات!!

سوو۔نا۔سونا ۔جب اس طرح آپ بول رہے ہوتے ہیں تو لفظ کی ادائیگی ہی سے مفہوم تبدیل ہوجاتا ہے۔ اب سوووونا!لگتاہے ماں لوری دیتے ہوئے اپنے شہزادے سے کہہ رہی ہو بیٹا سووونا یعنی سو جا۔اور اگر کوئی کہہ رہا ہو۔ سونا!!!

دیہاتوں میں تو بوڑھیوں کے نام ہوا کرتے تھے ۔سونا بی بی ۔ہے نا ایسا!!
چلیں چھوڑیں !! مجھے بتائیں میں کس سونے کی بات کر رہا ہوں !!؟
 

image


آپ بھی حیرت میں ہوں گے۔ ڈاکٹر ظہور کو کیا ہوگیا۔ کیسی باتیں کررہے ہیں۔ ہاں صحیح کہہ رہا ہوں۔ ناشتہ بھی کیا ہے۔ ہوش بھی بحال ہیں ۔سب اوکے ہے۔

محترم قارئین! میں اس سونے کی بات کر رہا ہوں۔ جو دولہن کا سونا ہوتا ہے۔ جو سسرال والے تیار کرتے ہیں۔ قیمتی ترین چیز سونے کی بات۔

سونا ایک ایسی چیز ہے جس کی دنیا بھر میں مانگ ہے اور کوئی بھی قوم اس کی اہمیت اور قیمت سے ناآشنا نہیں۔ جہاں زیادہ سونا پایا جاتا ہے وہاں کے لوگ خوشحال ہو جاتے ہیں۔ آئیے آپ کو سونا پیدا کرنے والے ممالک کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہاں یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ کوئی بھی عرب ملک پہلے دس سونا پیدا کرنے والے ملکوں میں نہیں آتا۔ اس وقت دنیا بھر میں سونے کی پیداوار 2770 میٹرک ٹن ہے جبکہ سونا پیدا کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست ہے جہاں سونے کی کل پیداوار 420میٹرک ٹن تھی۔

اس کے بعد آسٹریلیا کا نمبر آتا ہے جہاں 2013ء میں 255میٹرک ٹن سونا پیدا ہوا۔ تیسرے نمبر پر امریکہ آتا ہے جہاں کی پیداوار 227 میٹرک ٹن سالانہ ہے۔ روس 220 میٹرک ٹن کے ساتھ چوتھے اور پیرو 150میٹرک ٹن کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
 

image

سونا (Gold) ایک عنصر اور دھات کا نام ہے۔ جو اپنی خصوصیات کی وجہ سے انتہائی مہنگا ہے۔ اس کا ایٹمی نمبر 79 ہے۔ قیمتی دھات ہونے کی وجہ سے یہ صدیوں سے روپے پیسے کے بدل کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ یہ دولت کی علامت ہے، اسکے سکے بنائے جاتے ہیں، زیورات میں استعمال ہوتی ہے، یہ چٹانوں میں ذروں یا پتھروں جیسی شکل میں ملتی ہے، یہ نرم چمکدار اور پیلے رنگ کی دھات ہے جسے کسی بھی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔

محتر م قارئین:مزید دلچسپ معلومات آپ تک پہنچائیں گے ۔بس اتنا یاد رکھیں کہ مرد کے لیے سونا پہننا حرام ہے ۔عورت کے لیے جائز۔پھر حاضر ہوں گے ۔اﷲ حامی و ناصر ہو۔۔۔ہے نا پتے کی بات۔۔۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE:

It's a pirate's booty and an ingredient in microcircuits. It's been used to make jewelry since at least 4000 B.C. and to treat cancer only in recent decades. It's in the pot at the end of the rainbow and in the coating on astronaut visors. What's this element that bridges old and new — and myth and science — so seamlessly? Gold.