دہشت گردی کے خلاف پولیس کی قربانیاں۔۔۔۔۔؟

 پاک سر زمین بہت زرخیز ہے اس دھرتی نے ایسے ایسے سپوتوں کو جنم دیا ہے کہ جو نہ صرف ستاروں پر کمند بلکہ تسخیر کائنات کی صلاحیت رکتھے ہیں عسکری شعبہ ہو یاسول ہمارے جرات مندوں اور جانبازوں نے ایسے کارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں جس پر ملک اور پوری دنیا خراج تحسین پیش کرتی ہے،پاکستانی جن کی محنت،عزم اور حوصلے ،فولادی ارادوں کے مالک،ہمارے جفاکش ہر مشکل گھڑی میں سینہ چاک کرکے مقابلہ کرتے ہیں اس غیور قوم نے کبھی ملک کی بقاء اور سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا ہے ۔۔۔اور مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر پاکستانی اپنی جان ہتھلیی پر لئے پھرتا ہے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں جہاں دوسرے شعبے مصروف عمل ہیں وہاں پولیس فورس بھی شریک ہے اور یہ پولیس فورس کا ہی کمال ہے کہ آج پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول ساز گار اور مشالی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں،گزشتہ سات روز سے جاری جنوبی پنجاب میں آپریشن میں دہشت گردوں کے 120سے زاہد سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے گرفتار سہولت کاروں میں سے کچھ زخمی حالت میں بھی ہیں ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان مین جاری ااپریشن میں 1700سے زاہد سیکورٹی اہلکار حصہ لے رہے ہیں پولیس کے مطابق اس علاقے میں100سے زاہد شدت پسندوں کے پاس جدید اسلحہ سیلیس ہیں جن میں سے کچھ ہلاک بھی ہو گے ہیں صوبہ سندھ اور بلوچستان سے ملنے والی سرحد کی سخت ناکہ بندی کی گی ہے اور عارضی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں دریائی راستوں کی بھی ناکہ بندی ہے فورسز رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکوؤں کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لیا گیا ہے جبکہ جرائم پیشہ سخت مزاحمت کر رہے ہیں اور ڈاکو اپنے مخصوص علاقے جزیرہ نما کچی جمال کی جانب پسپائی اختیار کر رہے ہیں پولیس کو رینجرز کی جانب سے مارٹر اٹیک کی مدد بھی حاصل ہے، پولیس سروس میں بے شمار افسران اپنے کارہائے نمایاں کی بدولت منفرد مقام رکھتے ہیں وہ جہاں بھی تعینات ہوئے صرف اور صرف اﷲ تعالی کی خشنودی حاصل کرنے اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دئیے کہ وہاں کے لوگوں نے ان کی ٹرانسفر کے بعد بھی ان کو یاد رکھا ان میں سے ایک پاکستان پولیس سروس کے ہیرو مجرموں کو ناکوں چنے چبوانے والا ،ہر پہلو سے بے داغ کردار کے حامل،کسی کی سفارش کو نہ ماننے والا ،جس کا سلوگن صرف اورصرف میرٹ ہے واﷲ رب العزت نے اپنے نا ئب اشرف المخلوقات حضرت انسان کو بے پناہ خوبیاں اور صلاحتیں ودیعت کی ہیں اب یہ اس پر منحصر ہے کہ وہ اپنی صلاحتوں کاکیسے اظہار کرتا ہے اور انہیں کیسے استعمال کرتا ہے یہ اس کا وصف اور اوصاف کا امتحان ہوتا ہے انسان کو خود کو منوانے کے بے شمار مواقع ملتے ہیں جو لوگ اپنی بہترین صلاحتوں کا مظاہرہ کر کے ان مواقع سے استفادہ کرتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں پولیس کا نام آتے ہی کئی لوگوں کے چہرے اتر جاتے ہیں کیوں کہ بظاہر پولیس کا امیج اور تصور ڈروانا اور خطرناک ہے مگر پولیس سروس میں بھی بے شمار پولیس آفیسرز ایسے ہیں جو اپنے کام ،لگن، اہلیت،ایمانداری سے اپنا منفرد مقام رکتھے ہیں جو کسی خوف ،سفارش کو خاطر میں نہیں لاتے اور ایسے ایسے کارہائے نمایاں سر انجام دئیے کہ لوگوں نے بھی اپنی محبتوں کے پھول نچاور کئے یہ وہ الفاظ ہیں جو اس دلیراور میرٹ پسند آفیسر یعنی میری مراد ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا جو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑا ہیں وہ پولیس سروس کے 26واں بیج سے ہیں انہوں نے لندن آف اکنامکس اینڈ پولیٹکل سائنس سے کرمنل جسٹس کی تعلیم حاصل کی اور کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ میں تقریبا دو سال ایس ایس پی آپریشنز کے طور پر اپنی شاندار کیرئیر کے انمٹ نقوش چھوڑے اس میں کوئی شک نہ ہے کہ انہوں نے اپنی بہترین صلاحتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اوکاڑا پولیس کو نئی جہت متعارف کروائی اور جرائم کے خاتمے میں اہم رول ادا کیا انہوں نے پولیس فورس کے وقار میں اضافہ کئے ساتھ ساتھ اپنے ماتحت پولیس کے افسران و جوانوں کے مسائل کے حل پر بھی پوری توجہ دی ۔محمد فیصل رانا کا کہنا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے والے محکمے پروقار اور معاشرے کے ہیرو ہیں اس محکمے میں بھی ایماندار لوگوں کی کمی نہ ہے صرف ارادے پختہ اور یقین کامل ہو تو مشکل سے مشکل کام بھی اپنے لئے خود آسانیاں پیدا کر لیتا ہے عوام کے جان ومال اور سکھ کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے محمد فیصل رانا کا امن وامان کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا حکومتی سطح پر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نہ صرف تسلیم کیا بلکہ خراج تحسین بھی پیش کے ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کا کہنا ہے کہ پولیس قانون کی قوت ہوتی ہے اور نظام عدل و آئین کا پہلا زینہ پولیس قانون کی تخلیق ہے اور جمہوریت کی ضرورت ہے قانون کے نفاذ کے لیے پولیس کا وجود ضروری ہے کیوں کہ قانون ہے تو پولیس دستور ہے تو پولیس انصاف کی فوری فراہمی کا اہتمام کرنے سے ہی امن قائم کیا جاسکتا ہے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑا اب تک قلیل عرصہ میں درجنوں گینگز اور بے شمارخطرناک اشتہاریوں و عدالتی مفرورں جن میں قتل وڈکیتی، پولیس مقابلہ، و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاریوں سے کروڑوں روپے کا مال مسروقہ جن میں قیمتی گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں ، مویشی، گھریلو سامان، نقدی، قیمتی موبائل فونز برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا خاص طور پر انتہائی خطرناک اشتہاری رستم علی جس کی گرفتاری پر حکومت پنجاب نے 5لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہے گرفتار کیا یس ایس پی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے عوام دشمن عناصر اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کئے ،اس کئے علاوہ میرٹ پر ایس ایچ اوز کا تقرر، سفارشی کلچر کا خاتمہ،اختیارات سے تجاوز پر سخت محکمانہ کاروائی و سزائیں، اچھی کاکردگی پر شاباش و ستائش، پولیس اور سول سوسائٹی کے درمیان اچھے تعاقات، مقدمات کی پیرٹ پر تفتیش، مقدمات کا بروقت چالان، اور بے شمار اقدامات ہیں جن کی وجہ سے محمد فیصل رانا اوکاڑا کو کرائم فری ضلع بنانے میں مصروف ہیں جس کو اوکاڑا کی عوام نے سماجی وسیاسی، وکلاء، صحافی، تاجر، غرضیکہ ہر طبقے نے سراہا اور اپنی محبتیں نچاور کر رہے ہیں جو کہ کسی کسی پولیس آفیسر کے حصے میں کم آتی ہیں،بلاشبہ انسداد دہشت گردی فورس کو بڑے چیلنز کا سامنا ہے مذہبی دہشت گردی، انتہا پسندی، اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنا ہو گا اور اگر ادھورا چھوڑا گیا تو کاونٹر اٹیکس کی وجہ سے خوفناک ردعمل سامنے آئے گا،میرے آبائی تھانے سٹی دیپالپور میں نئے ایس ایچ او راناعظمت حیات کی تعیناتی سے یقینا جرائم میں کمی آئے گی انسپکٹر راناعظمت حیات نے تقریبا تیس سے زاہد تھانو ں میں بطور ایس ایچ او خدمات سرانجام دی ہیں وہ لاہور ،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب ،قصور،اور اب اوکاڑا ڈسٹرکٹ میں آئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے دروازے تمام سائلین کے لئے کھلے ہیں میر امقصد مظلوم کو انصاف فراہم کرنا ہے اس کے لئے کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا ، تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پر اور گشت کے نظام کو از سر نو تشکیل دیا گیا ہے، ان پر تفصیلا لکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Dr M Abdullah Tabasum
About the Author: Dr M Abdullah Tabasum Read More Articles by Dr M Abdullah Tabasum: 63 Articles with 49092 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.