معاشی استحکام

معاشی استحکام

پچھلے دس سالوں میں حکومتی کارکردگی۔ نوکریوں کا فقدان

کسی بھی معیشت کے استحکام کے لیے لازم ہے کہ وہاں امن و امان ہو اور لوگوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نوکریاں اور کاروبار کرنے کی سہولت میسر ہو۔ ہمارے حکمران کبھی اس بارے میں سوچتے ہی نہیں۔ وہ غیر ملکی معاہدے کر کے یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ اب عوام کو نوکریاں مل جائیں گی۔ حالانکہ ایسا نہیں۔

کسی بھی معیشت کی ترقی کے لئے وہاں کے عوام اور بلخصوص کاروباری طبقے کو بلا تفریق مرعات دینے سے ہی آپ کی معیشت ترقی کرتی ہے۔ بندربانٹ کرنے سے۔ کہ کچھ کاروباری حضرات تو حکومتی وسائل سے فائدہ اُٹھائیں اور باقی یونہی پستے رہیں۔

بہرحال پچھلے دس سالوں میں بےروزگاری کا جو عالم تھا وہ جوں کا توں ہے بلکہ اُس میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن ہماری حکومت کے کان پہ جوں تک نہیں رینگتی۔ یہ حضرات لوٹ کھسوٹ اور پیسہ بٹورنے میں مصروفِ عمل ہں۔

حالات کو سُدھارنے کے لئے چھوٹے بڑے تاجر اور کاروباری حضرات کو مرعات فراہم کی جائیں۔ تاکہ وہ اپنے کاروبار کو فروغ دیں اور نئی نوکریاں نکلیں۔ عوام بھی کچھ سُکھ کا سانس لے۔
Muhammad Imran Khan
About the Author: Muhammad Imran Khan Read More Articles by Muhammad Imran Khan: 10 Articles with 9483 views I am Muhammad Imran Khan, from Peshawar.

I am a very simple, God fearing, caring, talented, understanding, trustworthy and kind hearted human bein
.. View More