مکڑیوں کے خوفناک ہونے کی چند دلچسپ وجوہات

افریقی ملک نمبیا کے ریگستانوں میں مکڑیوں کی چند ایسی اقسام پائی جاتی ہیں جو سیدھے چلنے کے بجائے دائیں بائیں دوڑتی ہیں اور اپنی آٹھ ٹانگوں کی مدد سے خود کو گول کر کے ریت کے ٹیلوں میں گھس کر خود کو بھڑوں سے محفوظ بناتی ہیں جو انہیں شکار کرتی ہیں- مکڑیوں سے متعلق صرف یہی ایک دلچسپ حقیقت نہیں بلکہ متعدد ایسی سچائیاں جنہیں جان کر آپ چونک جائیں گے- یہ آرٹیکل چند ایسی ہی سچائیوں پر مبنی ہے-
 

image
آپ کو یہ جان کی ضرور حیرت ہوگی کہ مکڑیوں کی بعض اقسام نہ صرف پانی میں تیر سکتی ہیں بلکہ پانی کے اندر سانس لینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں-
 
image
مکڑی اپنے بنائے گئے جالے کو ری سائیکل بھی کرسکتی ہے اور وہ یہ کام جالے کو اپنی خوراک بناتے ہوئے کرتی ہے-
 
image
black widow نامی مادہ کالی مکڑی کے زہر کی طاقت سانپ کی قسم rattlesnake کے زہر سے بھی 15 گنا زائد ہوتی ہے-
 
image
Orb مکڑیاں اپنے شکار کو مارنے سے قبل حنوط (mummify) کردیتی ہیں-
 
image
آپ کے گھر میں پائی جانے والی 95 فیصد مکڑیاں کبھی بھی گھر سے باہر نہیں جاتیں-
 
image
اگرچہ آسٹریلیا خطرناک ترین جانوروں کے حوالے سے مقبول ہے لیکن یہاں مکڑی کے کاٹنے کے باعث ہلاکت واقعہ آخری دفعہ 1981 میں پیش آیا تھا-
 
image
مکڑی کے خون کا رنگ نیلا ہوتا ہے جبکہ اس میں تانبے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے-
 
image
زیادہ تر مکڑیاں صرف 1 سال تک زندہ رہتی ہیں لیکن بعض ایسی بھی ہیں جو تقریباً 20 سال تک زندہ رہ سکتی ہیں-
 
image
اگر آپ مکڑیوں سے ڈرتے ہیں تو آپ کو اپنے کمرے میں زیادہ مکڑیاں دکھائی دیں گی- اس کی وجہ انتہائی سادی ہے کیونکہ جو لوگ مکڑیوں سے نہیں ڈرتے انہیں اپنے کمرے میں مکڑیوں کی موجودگی کا احساس تک نہیں ہوتا اور خوف کھاتے ہیں ان کی توجہ کمرے میں موجود مکڑیوں پر ہی رہتی ہے-
 
image
silk مکڑی اسٹیل دھات سے 5 گنا زیادہ مضبوط ہوتی ہے-
 
image
مکڑی انٹارٹیکا کے علاوہ دنیا کے باقی تمام براعظموں میں پائی جاتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Spiders can be quite scary. Especially if you look at those up-close pictures. But what is it about spiders that scare us so easily? Are spiders really as dangerous as we make them out to be? Should we be so scared? For the most part, the answer is no.