تبدیلیــ(پارٹ ٹو)
(Zulqarnain Hundal, Gujranwala)
ایسے دستور کو صبح بے نور کو
میں نہیں مانتا میں نہیں مانتا
حبیب جالب کا شعر ہے حبیب جالب نے جو انقلابی گیت لکھے وہ اب کچھ اور ہی
کام کے لئے استعمال ہو رہے ہیں خیر تبدیلی و انقلاب شاعری میں تو زندہ
ہے۔قارئین میں آج آپکو بتانے کی کوشش کروں گا کہ ہمارے نظام اور معاشرے کے
بگاڑ کی وجوہات اور ساتھ ہی حقیقی تبدیلی کے بارے آگاہ کروں گا اور بتاؤں
گا کہ تبدیلی کیسے ممکن ہے۔قارئین دین سے دوری ایک بہت بڑا فیکٹر ہے جس کی
وجہ سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا اور ہو رہا ہے ہمارا نظام مفلوج ہے
ہمارے حکمران و عوام دھوکے باز کرپٹ ہیں۔دوستو آپ لوگ سمجھ رہے ہوں گے کہ
دین کا تبدیلی سے کیا تعلق ہے۔بہت گہرا تعلق ہے ہمارا دین اسلام زندگی کے
ہر شعبے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے اور آج ہم اپنے دین کے راہنما
اصولوں کو ہی بھول چکے ہیں اور غیر مذاہب قومیں اور وطن ہمارے دین کے
اصولوں کو لے کر دن رات ترقی کی طرف گامزن ہیں۔حقیقی تبدیلی ان میں آئی ہے۔
جنہوں نے اپنے معاشرے کی بہتری کے لئے اسلام کے راہنما اصولوں کو اپنایا ۔
دوستوں نہ تو میں کو ئی عالم ہوں نہ ہی کوئی مولوی البتہ میرا دل کہتا ہے۔
کہ تبدیلی کا واسطہ دین سے ہے۔ اگر ہم دین اسلام کی رسی کو مضبوطی سے تھام
لیں تو ہمارا معاشرہ تبدیل ہو سکتا ہے اسکی دو چھوٹی مثالیں جھوٹ سے اور
سود سے اجتناب فرق واضح نظر آئے گا۔دین اسلام کا تبدیلی سے کیا لنک و ہ بھی
تفصیل میں پھر کبھی لکھوں گا۔ غربت بھی ایک بہت بڑا فیکٹر ہے۔جو ہمارے
معاشرے کی بگھاڑ میں شامل ہے۔ غربت کی وجہ سے جرائم میں اصافہ ہو رہا ہے
اور ہو چکا ہے۔غربت کا ڈائریکٹ لنک کرپشن سے ہے۔اور کرپشن سے غربت اور پھر
غربت سے مزید جرائم دہشت گردی قتل و غارت چوری ڈکیٹی اور ایسے بہت سے جرائم
اور بھی ایسے مزید فیکٹر ہبں جو معاشرے کی تبدیلی میں رکاوٹ ہیں لیکن دہرا
معیار ڈیول پالیسی یعنی امیروغریب کا فرق اور جاگیردار نہ نظام خاندانی
سیاست اور اعلی عہدوں پر لالچی اور چوروں ڈاکوؤں کا قبضہ اسے یہ کہنا بجا
ہو گاکہ سارے فیکٹرز کی جڑ ہیں یہ۔ میں نے بارہا سوچا اور اس نتیجے پر
پہنچا کہ پاکستان کا موجودہ نظام تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ پورا کا پورا
نظام ایسے نظام کا کیا فائدہ جہاں قانون تو ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں اور
نہ ہی قانون کی پاسداری جہاں انصاف نہیں مجھے تو بھکاؤ لوگوں پر حیرت ہوتی
ہے جب میں انکے بارے میں سوچتا ہوں کہ ان لوگوں نے اﷲ تعالی کو حاضر ناظر
جان کرایمانداری کا حلف اٹھایا ہے کیا ایسے حلف کی کوئی اہمیت نہیں؟ کیا ہے
یہ سب اتنا پڑھنے لکھنے کے بعد بھی جہالت؟ ہم نے پاکستان اسلام کے نام پر
حاصل کیا کہاں ہیں اسلامی قوانین ؟اگر ہیں تو پاسداری کیوں نہیں؟ کیا ہمیں
اﷲ تعا لی کے سامنے پیش ہونے کا کوئی خوف نہیں ایسے نظام کا کیا فائدہ جہاں
غریب۔ غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔اورامیر۔ امیر سے امیر تر قسم سے
کبھی کبھی دل چاہتا ہے ایسے نظام کو ہی آگ لگا دوں نہ تو ہم ایسا کر سکتے
ہیں اور نہ ہی یہ اس کا حل ہے اصلی حل تو زہن کی تبدیلی ہے۔زہن دل و دماغ
نیز اپنی آنکھوں کانوں اور ہاتھوں اپنے جسم کے ہر اعضاء کو اسلام کے مطابق
استعمال کرو پہلے اپنے اندر تبدیلی لاؤ اپنے اندر انقلاب لاؤ اپنا زہن
تبدیل کرو۔جتنا ہمارا نظام بگھڑ چکا ہے اس میں تبدیلی لانے کے لئے کافی
عرصہ لگ سکتا ہے اگر ہم کہیں کہ آلہ دین کا چراغ لا کر فٹا فٹ ہی سب کچھ
تبدیل کر دیں گے تو یہ جھوٹ ہے۔اور میں بتاتا جاؤں کے بڑے بڑے تبدیلی کے
دعویدار بھی جھوٹے ہیں اس وطن میں سب پنجابی والے (دا) یعنی داؤ پر بیٹھے
ہوتے ہیں کب انہیں بھی لوٹنے کا موقع ملے۔آخری کالم میں بھی میں الیکشن
کمیشن سے مخاطب ہوا تھا پھر کچھ کہنا چاہتا ہوں خدارا اپنے ہونے کا کچھ
ثبوت پیش کریں اور آئندہ انتخابات سے پہلے ہی کوئی ایسی پالیسی تشکیل دیں
جس سے کرپٹ لوگ ہمیشہ کے لئے نا اہل ثابت ہو جائیں ایسا نظام اور پالیسی
بنائیں کہ اسلحہ اور روپے کی طاقت کا استعمال الیکشنز میں ہمیشہ کے لئے ختم
ہو جائے ایسی پالیسی ہو کہ غریب اور ایماندار لوگ بھی سامنے آسکیں اگر ایسا
ہو جائے تو زندگی بھر کے لئے لو گ آپ کو دعائیں دیں گے اور اﷲ بھی اسکا اجر
دے گا۔میری قومی اسمبلی کے تمام ممبران اور سینٹ کے تمام ممبران سے گزارش
ہے کہ آئین میں ترمیم کر کے یہ بل پاس کیا جائے کہ وزیر اعظم اور صدر
پاکستان کے لئے پی ایچ ڈی و ایم فل کی ڈگری اور تعلیم والے شخص ہی اپنے
کاغذات جمع کرواسکیں قومی اسمبلی وزیر مطلوبہ وزارت میں ماسٹرو ایم اے تک
تعلیم یافتہ ہوں ایم این ایز وایم پی ایز بھی کم از کم ماسٹر ڈگری ہولڈر
ہوں اور ناظم ونائب ناظم بی اے اور جنرل کونسلر ایف اے تک تعلیم یافتہ ہوں
اور عہدوں کے حساب سے نیٹ گیٹ سیٹ وغیرہ کے ٹیسٹ ہوں جن میں پاس ہونا لازمی
ورنہ الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔میں جانتا ہو ں کہ ایسا ہونے نہیں
دیں گے کیوں کہ یہ تبدیلی چاہتے ہی نہیں انکا لالچ معاشر کو ختم کر کے ہی
دم لے گا موجودہ پاکستان کے نظام میں صاف ستھرے سیاسی نمائندوں اور لیڈروں
کی ضرورت ہے جو لالچ کے بغیر وطن کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں اگر
کوئی ایسا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تو میر نزدیک وہ بھی عبادت ہے۔ذرا
سوچئے۔حقیقی تبدیلی کے بارے میں سوچئے ہمیں ہی کچھ کرنا ہے اپنے وطن کی
ساکھ کو قائم رکھنے اور بچانے کے لئے۔ |
|