وہ پاکستانی ہیروز جنہیں بھلا دیا گیا

کچھ لوگ ہمیشہ یاد رہتے ہیں جبکہ کچھ لوگ بھول جاتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہر شخص اپنے پیچھے کوئی نشانی یا کارنامے ضرور چھوڑ جاتے ہیں- مختلف میدانوں میں دکھائے جانے والے یہ کارنامے چاہے چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں لیکن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں- ماضی میں ایسے ہی کارنامے چند پاکستانی شخصیات نے بھی دکھائے جس نے پاکستان کے مستقبل کو روشن بنا دیا- تاہم بدقسمتی سے آج ہم ان پاکستانی شخصیات کو فراموش کیے بیٹھے ہیں-
 

image
 انکل سرگم کو کون نہیں جانتا؟ 80 اور 90 کی دہائی میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے puppet انکل سرگم کے پیچھے فاروق قیصر کا چہرہ تھا- 1989 میں کی جانے والی اس تصویر میں فاروق قیصر اپنے ایک اور مقبول puppet مسٹر بونگا بخیل کے ساتھ ہیں-
 
image
 عبدالخالق کا شمار ایشیا کے تیز ترین دوڑنے والے افراد میں کیا جاتا تھا- یہ 1956 میں ہونے والے اولپمک کھیلوں کی ہے جب انہوں نے 200 میٹر کی ریس میں فتح حاصل کی-
 
image
 فاروق جہاں تیموری 1958 میں ریڈیو پاکستان کی سب سے پہلی خاتون ملازم تھیں-
 
image
 لوگوں کی ایک بڑی اکثریت علامہ علاؤ الدین صدیقی کے نام سے ناواقف ہوگی- علامہ علاؤالدین صدیقی پاکستان کی تخلیق میں ایک اہم کردار ادا کیا اور انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا-
 
image
ائیر مارشل نور خان جنہیں man of steel کہا جاتا تھا پاکستان ائیر فورس کے کمانڈر اِن چیف تھے-
 
image
بیگم زبیدہ حبیب رحیم طولہ ایک نامور سماجی کارکن اور آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن نامی تنظمی کی بانی تھیں-
 
image
لالی ووڈ کا ایک بھولا بسرا چہرہ: جمیلہ رزاق اور الیاس کاشمیری 1963 میں فلم عشق پر زور نہیں میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے-
 
image
روشن خان٬ ہاشم خان اور اعظم خان- پاکستان اسکواش کے تین مقبول ترین کھلاڑی جنہوں نے کئی عالمی اعزاز اپنے نام کیے-
 
image
نامور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو اپنے بھتیجے حامد جلال کے ساتھ- یہ تصویر 1949 میں لاہور میں کھینچی گئی- منٹو کو اپنے افسانوں کی وجہ سے بےپناہ شہرت حاصل تھی-

 
image
پاکستانی ہاکی ٹیم 1978 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد-
 
image
آزادی کے بعد 1948 میں تشکیل دی جانے والی پاکستان کی پہلی اولمپک ہاکی ٹیم-
YOU MAY ALSO LIKE:

Some people are remembered forever while some are forgotten, but the truth is that every person leaves a mark. With their small but meaningful contributions in various fields, the following Pakistanis from the olden days helped to shape the future of our country in one way or another.