دریاؤں٬ جھیلوں یا پہاڑوں پر بنے پُل ایک مقام سے دوسرے
مقام تک پہنچنے کا ایک اہم ترین ذریعہ ہوتے ہیں- یوں تو دنیا میں متعدد پُل
موجود ہیں جو لوگوں کو آسانی فراہم کرتے ہیں لیکن چند پُل ایسے بھی ہیں جن
ہیں جن سے گزرتے ہوئے انسان خوف کا شکار ہوجاتا ہے- یہ خطرناک پُل انتہائی
بلندی پر ہونے کے ساتھ ساتھ غیر محفوظ اور خستہ حال ہیں- دنیا کے چند ایسے
ہی خطرناک ترین پل کا ذکر ہے آج کے ہمارے اس آرٹیکل میں-
|
The Hussaini Hanging
Bridge
لکڑی کے تختوں کی مدد سے بنایا گیا یہ قدیم پُل پاکستان کے شمالی علاقہ جات
میں موجود بوریت جھیل پر واقع ہے- یہ ایک انتہائی غیر محفوظ پُل ہے اور اسے
دنیا کے سب سے خطرناک پُل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- اس اعزاز کی وجہ آپ
پُل کی تصویر دیکھ کر خود ہی سمجھ سکتے ہیں- اس کے ہر قدم پر اپنے دماغ کو
حاضر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ذرا سی بھی لاپرواہی آپ کو پریشانی میں
مبتلا کرسکتی ہے- |
|
An 'indo' board bridge
یہ خطرناک اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار پُل انڈونیشیا کے علاقے Lebak میں موجود
ایک دریا پر بنایا گیا تھا جو اب انتہائی خستہ حالت میں ہے- سب سے خطرناک
بات یہ ہے کہ متعدد بچے ہر روز اس پُل سے گزر کر اپنے اسکول تک پہنچتے ہیں-
یہ پُل ایک جانب جھک جانے کی وجہ سے اب مزید خطرناک ہوچکا ہے-
|
|
A walk and a hike
مغربی نیو گیونیا میں واقع یہ پُل صرف بلندی پر یا دریا پر ہونے کی وجہ سے
ہی خطرناک نہیں ہے بلکہ اس پُل کے کئی قدمچے بھی غائب ہوچکے ہیں جن پر پاؤں
رکھ کر پُل کو پار کیا جاتا تھا- یہ پُل بیلیم دریا پر واقع ہے اور اس سے
گزرتے ہوئے ضروری ہے کہ آپ کا مکمل دھیان اپنے قدموں کی طرف ہو-
|
|
Shaky steps over the rainforest
برازیل کے قصبے Pirenopolis میں موجود جنگلات میں رسیوں کی مدد سے بنائے
جانے والے سے گزرنے کے لیے انتہائی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے- اس پُل کے
قدمچے ہوا میں جھولتے ہوئے ہیں جو آپ کی ٹانگوں کو بھی کپکانے پر مجبور
کردیتے ہیں-
|
|
A scary selfie
یہ خطرناک پُل بھارتی علاقے کشمیر ہمالیہ میں کنکا دریا پر واقع ہے- اس پُل
سے گزرنا صرف بہادر افراد کا کام ہے کیونکہ یہاں ہر قدم پر اعتماد کی ضرورت
ہوتی ہے- ایسے میں سیلفی لینا بہادری کم اور بےوقوفی زیادہ کہلائے گی-
|
|
Stepping over space
خطرناک پُل صرف ترقی پذیر ممالک یا جنگلات میں ہی نہیں ہوتے- ہوا میں معلق
یہ پُل آسٹریا کی چوٹیوں پر انتہائی بلندی پر واقع ہے- اس پُل پر سے گزرنے
کے لیے صرف اردگرد موجود رسیاں ہی آپ کی مددگار ثابت ہوتی ہیں-
|
|
Cirrus business
امریکی علاقے ماؤنٹ Nimbus میں واقع اس خطرناک پُل سے گزرنا کمزور دل والوں
کا کام نہیں- ایک یہ انتہائی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے اور اس کے قدمچے
بھی کم لمبائی کے حامل ہیں- آپ کا ایک غلط قدم آپ کے لیے پریشانی کا سبب بن
سکتا ہے-
|
|
Making it over the Mekong River
یہ خطرناک پُل چین کے دریا میکونگ پر واقع ہے اور یہ دریا چھ مختلف ممالک
سے گزرتا ہے جس چین٬ برما٬ لاؤس٬ تھائی لینڈ٬ کمبوڈیا اور ویتنام شامل ہیں-
دریا کتنا خطرناک ہے یہ تو آپ تصویر میں دیکھ ہی رہے ہیں- یہ پُل صرف رسیوں
سے تخلیق کردہ ہے اور اگر ایک وقت میں ایک ہی شخص اس پُل سے گزرے تو بہتر
ہوتا ہے- |
|
Trekking Everest
یہ پُل کم ہی مستقل ہوتے ہیں کیونکہ برف پگھلنے کی وجہ سے ان کا وجود بھی
کم ہی برقرار رہ پاتا ہے- یہ پُل نیپال میں Khumbu Ice Fall پر واقع ہے جو
کہ انتہائی خطرناک بھی ہے- یہ حصہ ایورسٹ پر سے گزرنے والوں کے لیے سب سے
دھوکے باز حصہ ثابت ہوتا ہے- |
|