گوجال وہ مقام ہے جہاں سے پاکستان کا آغاز ہوتا ہے- متعدد
چھوٹی بڑی وادیوں پر مشتمل یہ مقام گلگت کے شمال میں واقع ہے اور پاکستان
کا کنارہ ہے- گوجال گلگت بلتستان کی ایک بہت بڑی تحصیل ہے جس کی سرحدیں
افغانسان اور چین سے ملتی ہیں- یہ پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات میں سے
ایک ہے- لیکن حیران کن طور پر اکثر پاکستانیوں نے اس جگہ کے بارے میں نہ تو
سنا ہے نہ دیکھا ہے- گوجال کی بلند و بالا چوٹیاں٬ پرکشش گلیشیر اور منجمد
جھیلیں کسی کو بھی اپنا دیوانہ بنا سکتی ہیں-
|
|
گوجال کا ایک خوبصورت فضائی منظر جسے دیکھتے ہی انسان کی سانسیں تھم سی
جائیں-
|
|
گلمت گاؤں- یہ گاؤں صدیوں پرانا ہے اور اسے اپنے شاندار نظاروں اور پرکشش
گلیشیرز کی وجہ سے گوجال کا ہیڈکوارٹر کہا جاسکتا ہے-
|
|
گلمت نامی یہ گاؤں ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے جہاں متعدد ہوٹل٬ میوزیم
اور دکانیں موجود ہیں-
|
|
گوجال کی وادیوں تک رسائی شاہراہ قراقرم کے راستے انتہائی آسان ہے- اور اس
کے تمام گاؤں اپنی ایک منفرد ثقافت کے مالک ہیں-
|
|
گوجال سے گزرنے والے ہنزہ دریا کا ایک پرکشش نظارہ-
|
|
یہ ایک برفانی جھیل ہے جو بتورا گلیشیر کے پگھلنے سے بھرتی ہے- گوجال میں
متعدد برفانی جھیلیں پائی جاتی ہیں-
|
|
یہاں آباد قبائل میں ڈومکی٬ بروشکی اور واخی نامی قبائل شامل ہیں- یہ قبائل
انتہائی مہمان نواز اور تعلیم کے حصول پر یقین رکھنے والے ہیں-
|
|
یہ بورت جھیل ہے جو کہ سطح سمندر سے 2600 فٹ کی بلندی پر واقع ہے-
|
|
عطاﺀ آباد جھیل سال 2010 میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد وجود
میں آئی- اس جھیل نے گوجال کی معیشت کو بہت زیادہ متاثر کیا- اس پانی کی
وجہ سے قراقرام ہائی وے کے بند ہونے کے سبب اب لوگ کشتیوں کے ذریعے سفر
کرتے ہیں-
|
|
بیشتر دنیا گوجال کو فراموش کرچکی ہے لیکن حقیقت یہ
ہے کہ یہ مقام اپنی انفرادیت کی بدولت آج بھی اپنا وجود رکھتا ہے-
|