حلقہ 245کا ضمنی الیکشن اور جماعت اسلامی کا کردار

اس الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ ،تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور پاسبان ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہوئیں الیکشن سے چند گھنٹے قبل تحریک انصاف مقابلہ سے دست بردار ہو گیئ وہ کیا عوامل تھے ہم اس بحث میں نہیں پٹرتے۔ جماعت اسلامی جسکا پسندیدہ مشغلہ الیکشن میں حصہ لینا اور شکست کھانا ہے اُنہوں نے بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔یوں اس الیکشن میں نوجوان قیادت اور پُر جوش کارکنوں کی جماعت پاسبان جومتحدہ کے ساتھ مدِمقابل رہی اور ڈٹ کر مقابلہ کیا نتیجہ وہی رہا جو برسوں سے اس شہر میں ہوتا آ رہا ہے افسوس ہار کا نہیں ہے افسوس اس بات کا ہے کہ جماعت اسلامی کی وہ سوچ جو الیکشن کے دنوں میں وہ اپنے کارکنوں اپنے ووٹر اور اپنے حامیوں کو یاد دلاتی ہے کہ ووٹ ایک امانت ہے اسکا استعمال کرنا لازمی ہے باطل کے مقابلے حق کا ساتھ دینا ایک دینی فریضہ ہے اور جب قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہو رہا تھا تو تم نے حق کا ساتھ کیوں نہیں دیا روزِ محشر اللہ کو اسکا جواب دینا ہوگا ایسی بے شمار باتیں ہیں جو اکابرین جماعت اسلامی اور انکے ذمہ داروں کے منہ سے بچپن سے سنتے چلے آیئں ہیں اور ہم انکی اس بات سے متفق بھی ہیں ، پھر وہ کون سی بیرونی طاقت تھی جس نے جماعت اسلامی کے سارے نظریے اور اللہ رسول کے احکامات کو لپیٹ دیا اور انکو صمم بکیم کر دیا ، جب پاسبان کے چیرمین جناب الطاف شکور کا نامزد کردا اُمیدوار صوم الصلوُ ۃ کا پابند دین اور دُنیا کی تعلیم سے آراستہ عبدالحکم قاید جو جماعت اسلامی کی مرکزی شُورہ کے رُکن اور علی مرتبت جناب سید ابواللہ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کے ہم عصر جناب محمد مصاحب علی کے بیٹے اور جناب عبدلمالک سابق ناظم جامعہ کراچی اسلامی جمعیت طلبہ کے چھوٹے بھایئ جب را کے ایجنٹ اور ایک دہشت گرد پارٹی اور شراب میں مد ہوش قاید کے اُمیدوار کے سامنے مدِمقابل ہوے تو جماعت اسلامی کیوں خاموش تماشایی بنی رہی اسلیے کہ جماعت نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا؟

آہ دین کے علمبرداروں جماعت اسلامی کراچی کی قیادت اور حلقہ 245 کے کارکنوں ، زمہ داروں ،حامیوں اب تم کو روزِمحشر بارگاہ ربُ لعزت میں جواب دینا ہو گا کہ تم نے حق کا ساتھ کیوں نہیں دیا الیک بٹری جماعت ہونے کے ناطے اگر اپ وسع القلبی کا مظاہرہ کرتے تو یقین جانیے آج اس الیکشن کا نتیجہ کچھ اور ہوتا اور مستقبل میں حلقہ 245 ہمیشہ ہمیشہ کے لیے آپ کا ہوتا کاش آپ بڑے دل کے مالک ہوتے،اور اجتماعیت کو لیکر چلنے کا سلیقہ جانتے، 2018 کےالیکشن میں اس شہر کراچی نے اگر اپکو پھر مسترُد کر دیا تو یقین جانیے میرے لیے یہ کویئ عجب بات نہ ہو گی سوچیے اور خوب سوچیے کہ غلطیاں کہاں ہویئ ہیں اور کیوں ہو ہیں کامیاب پارٹیاں اپنی غلطیوں سے سابق حاصل کرتی ہیں اور یہی کامیابی کی دلیل ہے

بابر فاروقی

BABAR FARUQI
About the Author: BABAR FARUQI Read More Articles by BABAR FARUQI: 3 Articles with 2270 views computer business
.. View More