پاکستان میں حکومت کا تختہ الٹنے کے آثار۔۔!!

 گزشتہ دنوں بھارت کے روزنامہ ہمارا سماج دہلی کے اخبار نے بڑی بڑی ہیڈنگ کیساتھ خبر چھاپی کہ پاکستان میں حکومت کا تختہ الٹنے کے آثار۔!! اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی حکومت کیساتھ ساتھ بھارتی میڈیا بھی جھوٹ کا پلندہ ہے اور ہمیشہ پاکستان، پاکستانی افواج کے خلاف زہر اگلنے میں کسی طور پیچھے نہیں رہتا۔۔۔ ہمیشہ بھارتی میڈیا بغیر ثبوت و شواہد کے پاکستان پر الزام تراشی اور جھوٹے دعوے کرکے دنیا بھر میںاپنے ہی آپ کو ذلیل کرتا ہے۔بھارتی حکومت ہو یا بھارتی میڈیا ان دونوں پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کا اسقدر اثر ہے کہ یہ جھوٹ بول کر خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور بے شرمی و بے حیائی، ہٹ دھرمی اور ضد کا عالم یہ ہے کہ اپنے عیبوں کی تعریف کرتے تھکتے نہیں ۔۔ بھارتی حکومت ہو یا بھارتی میڈیا شدید تعصب، منافقت کے عناصر میں پیوست ہے ۔۔۔ موجودہ بھارتی حکومت کو دنیا جانتی ہے کہ یہ انتہا پسند ہندو ؤں کی سیاسی جماعت ہے جو کبھی بھی سچ اور حق کو تسلیم نہیں کرتی۔۔!! یہ انتہا پسند سیاسی جماعت اپنے ملک میں آئے روز فساد اور ظلم کے پہاڑ کھڑےکرتی رہتی ہے۔۔۔!! میں یہاں سب سے پہلے اپنے قائرین کی خدمت میںوہ خبرلکھ رہا ہوں جو 23 اپریل ،بروز ہفتہ 2016 کو دہلی کے روزنامچہ ہمارا سماج نے اشاعت کی ۔۔۔خبر یہ تھی ’’ اسلام آباد، 23اپریل (ایجنسیاں) وزیر اعظم نواز شریف کو محسوس ہونے لگا ہے کہ فوج ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاری کررہا ہے۔ پاناما لیکس میں ان کے خاندان کے افراد کے نام ظاہر ہونے کے بعد نواز شریف گھیرے میں آگئے ہیں اور اسی وجہ سے انہوںنے قوم کے نام خطاب میں فوج کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہ ان سے نہیں ڈرتے نہیں اگر انہیں کسی کا خوف ہے تو وہ صرف اللہ اور عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کی اپنی شکست دیوار پر لکھی نظر آرہی ہے۔ مسٹر نواز شریف پاناما لیکس کے بعد علاج کے بہانے لندن چلے گئےاور ان کے وزرایہ کہتے رہے کہ کچھ عناصر ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کسی کا نام لیئے بغیر فوج پر زبردست تنقید کی اور کہا کہ وہ اپنے پانچ سال پورے کرکے رہیں گے۔ بغیر اللہ اور عوام کوئی بھی اسے اپنی عہدے سے ہٹا نہیں سکے گا۔ دو دن پہلے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے فوج کے چھ اعلیٰ افسروں کو بد عنوانیوں کے الزامات کے سلسلے میں برطرف کردیا۔انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کرپشن اور بد عنوانیوں کے سلسلے میں ہر ایک کو جواب دہی کرنی پڑے گی۔ اس سے یہ اشارہ مل گیا فوج اور نوازشریف کی حکومت کے درمیان آئےدن تنازعات سامنے آتے رہے۔ پچھلے سال تحریک انصاف پارٹی اور نامور عالم دین ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت کے خلاف کئی ہفتوں تک اسلام آباد میں دھرنا دی۔اس وقت بھی یہ بات سامنے آگئی کہ ان تنظیموں کی پشت پناہی فوج ہی کررہی ہے۔نواز شریف کا قوم کے نام خطاب اس بات کی دلیل ہے کہ فوج کے خلاف دو دو ہاتھ کرنے کو تیار ہیں۔اور فوجی سربراہ کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہ ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی یہ خدشات ظاہر کیئے تھے کہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر ان کے خلاف بد عنوانیوں کے الزام ثابت ہوگیا تو وہ از خود استعفیٰ دیں گے اور قوم سے معافی مانگیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو ایک خط کے ذریعہ کہا کہ وہ ایک کمیشن مقرر کرے جو ان کے خلاف بیانات کی جانچ کرے۔ شریف کے پاس 200 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ پچھلے تین سال کے دوران اس کی آمدنی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ تحریک انصاف پارٹی کے رہنما عمران خان نے نواز شریف کے خلاف منظم تحریک چلانے کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ 1999 میں نواز شریف کو اس وقت کے فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف نے بے دخل کرکے جلا وطن کردیا تھا ۔ پاکستانی فوج پر سیکیورٹی معاملات کےعلاوہ سیاسی امور میں بھی دخل زبردست بڑھ گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔‘‘یہ تھی وہ خبر جو بھاتی روزنامہ اخبارہمارا سماج نے اشاعت کی!! معزز قائرین ، بھارتی خبر من و عن یہاں میں نے لکھی ہے ، دنیا کے ہر با شعور لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے ، کون کیا کررہا ہے، کون پشت پناہی میں ہے!!سب سے پہلے بات کہ بھارت کی میڈیا خبر کو اس قدر تروڑ مروڑ پر بیان کرتی ہے کہ اس کی حقانیت ہی ختم ہو جاتی ہے جو خبر کے بجائے الزام یا دھوکہ پر مبنی خبر بن جاتی ہے یہاں بھی کچھ اسی طرح ہوا ہے۔ سب سے پہلے اگر فوج کو آنا ہوتا تو اسلام آباد میں تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک نے مشترکہ حکومت کے خلاف کمر بستہ ہوکر چالیس روز کے لگ بھگ اسلام آباد ڈی چوک پر احتجاج کیا تب بھی فوج نے مداخلت نہیں کی۔۔ بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کو یاد دلانا اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ جب بھاری خفیہ ایجنسی را نے اپنی مسلسل مداخلت جاری رکھی اور آئے روز پاکستان میں کلعدم تنظیم کی معاونت کیساتھ بم بلاسٹ، خود کش حملے کراتے رہے، پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کو زر کے عوض خریدا اور پاکستان میں نفرت، عصبیت کو ہوا دی تو پھر پاکستان کے دفاع میں پاک فوج کے بہترین افواج نے باڈروں پر اپنی کمان سنبھال کر بھارتی سازشوں کا قلع قمع کیا۔ دوسری جانب پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے شب و روز محنت کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کنکشن کااصل سراغ لگا ہی لیا اور کئی اہم ترین بھارتی فوجی افسروں کو قید کیا۔۔۔۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں سیاسی بحران وہ سیاسی جماعتیں اور رہنما ہیں جو اپنی ذاتیات ، خود غرضی اور دولت کی لالچ کی خاطر بھارت کا آلہ کار بنےاور پاکستان سے غداری کرتے ہوئے قطعی شرم و حیا نہیں رکھی کہ جس وطن نے انہیں مقام دیا اسی ماں کی کمر میں خنجر گھونپا۔۔پھر بھی یہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی شہید ہوجائیں گے ۔۔۔!! اب وہ وقت نہیں۔۔ !! اب وہ زمانہ نہیں رہا ۔۔۔!! اب عوام سیاسی شعور سے مالا مال ہے ۔۔۔!! اب وڈیروں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں کے خوف سے چپ نہیں رہ سکتی ۔۔۔!! اب قوم ہی اپنے جھوٹے، منافق اور ظالم سیاسی رہنماؤں کا احتساب کریگی۔۔!! اب میڈیا بھی اپنا مثبت اور حب الوطنی کا ثبوت پیش کریگی۔۔۔!! اب کوئی بھی، سیاسی رہنما، سیاسی کارکن، سیاسی جماعت سیاسی شہید نہیں بن سکے گی، چاہے اس میں پی پی پی ہو ، پی ایم ایل این ہو، ایم کیو ایم ہو، اے این پی ہو یا کوئی اور جماعت ۔۔ یہ قوم اور افواج پاکستان ہزاروں جانوں کی شہادت کے بعد اصل چہروں کوبھانپ چکی ہے۔۔ میاں نواز شریف کو چاہیئے کہ وہ اعتراف جرم کرلیں کیونکہ بین الاقومی رپورٹ خود ہی تحقیق کے بعد نشر کی گئی ہے اب کس بات کی تحقیق؟؟ لیکن وہ تو جس طرح کمیشن بنانا چاہتے ہیں اسے عام فہم میں کہتے ہیں!!۔۔ چٹ بھی میری ، پٹ بھی میری۔۔!! قوم اور فوج صرف چند دن ، چند ہفتے کا اور وقت دے رہی ہے لیکن شائد کرپٹ سیاسی جماعتوں کے سیاسی رہنما چاہتے ہی یہی ہیں کہ انہیں ٹھڈڈے مار مار کر ان سے لوٹی ہوئی قومی خزانے کی دولت واپس لی جائے، دنیا جانتی ہے کہ بھٹو کے نام پر بہت بیوقف بنا یا گیا، دنیا جانتی ہےکہ نواز شریف نے بھی ترقی اور قرض اتارنےکے نام پر خوب لوٹا، دنیا جان چکی ہے کہ لندن والوں نے بھی اپنی ہی قوم کودھوکہ دیا اب عوام میں اتحاد پیدا ہوگیا ہے ، دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے چنگل سے یہ قوم آزاد ہوگئی ہے اب نہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی سازش کا میاب ہوگی اور نہ ان سیاسی منافق لیڈران کے جھوٹے دعوؤں میں قوم آئے گی۔۔۔۔انشا اللہ۔۔۔۔ پاکستان زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد۔۔
Jawed Saddiqui
About the Author: Jawed Saddiqui Read More Articles by Jawed Saddiqui: 310 Articles with 243501 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.