میں بول کیوں نہیں پاتا

زندگی میں بات چیت اگر بہتر انداز سے ہو تو ہی زندگی اچھے انداز سے گزرتی ہے۔

صرف دو لوگوں کی ایک دوسرے سے بات چیت ون آن ون کمیونکیشن کہلاتی ہے۔

ایک بچے نے فارم پُر کرتے ہوئے اپنے باپ سے کہا کہ یہاں لکھا ہے؟
What’ your mother tongue?
باپ نے کہا پُتر لکھ دے
Very very long
انسان کو "اشرف" یعنی "برتر"، مخلوق کہنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انسان بات چیت کر سکتا ہے۔زبان کے بغیر گزارہ کتنا مشکل ہے یقین نہ آئے تو ایک دن کے لئے گونگا بن کر دیکھ لیں۔ چند منٹوں سے ذیادہ چپ رہ نہ پائیں گے۔۔۔۔۔۔۔اور اگر عورت ہیں پھر تو بالکل بھی نہیں۔
روز مرہ کئی جہگوں پر بات چیت کرنی پڑتی ہے۔ کبھی افسران کے سامنے، کبھی کولیگز سے، کبھی میٹنگز میں، کبھی سرکار کے سامنے، ظالم سے ابا جی کے سامنے، تو کبھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیگم کے سامنے
سب سے سادہ بات چیت وہ ہوتی ہے جو کہ ہم روز مرہ زندگی میں ایک دوسرے سے آمنے سامنے گفتگو کرتے ہیں۔
اسکو کہا جاتا ہے۔
One –on-one communication
اگرچہ یہ سب سے بنیادی اور ضروری ترین بات چیت کی قسم ہے۔ مگر اکثر اوقت بہت سے لوگوں کو اپنا مدعا سامنے والے سے بیان کرنا یا اایک صحت مندانہ طریقے سے بات چیت جاری رکھنا مشکل لگتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر جاری رکھ بھی لیں تو اکثر دل میں دھک دھک بہت زور سے جاری ہوتی ہے۔
بہت سے لوگ کہتے ہیں کوئی میری بات نہیں سمجھتا حقیقت میں وہ خود کسی کو اپنی بات سمجھا نہیں ہارہے ہوتے۔ بات کر ہی اسی طرح رہے ہوتے ہیں کہ دوسروں کو سمجھ میں نہیں آ رہی ہوتی۔
1. Clarity
اگرکسی کے ساتھ بات کرنا مشکل لگ رہا ہے تو سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا جو مدعا ہے وہ آپکے اپنے ذہن میں واضح ہو۔ آپکا دماغ خود بھی اس بات پر متعفق نہ ہو کہ جمعہ کو ملنا ہے یا جمعرات کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گوبھی پکانے ہیں کہ ٹینڈے۔
تو ایسے وقت میں بھی بات کرتے ہوئے جھنجھلاہٹ کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔
سو پہلے خود کو وضاحت سے بتا دیجِیے کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔
2. Practice
اکثر یہ ہوتا ہے کہ بات چیت صرف ابا جی سے کرنی ہوتی ہے پر انکا رعب دماغ میں ایسا بیٹھا ہوتا ہے کہ اگر ذرا سمجھنے سمجھانے والی بات کرنی پڑ جائے تو کلیجہ منہ کو آنے لگتا ہے۔ (ویسے تو اس طرح کے ابا اب بہت کم ملتے ہیں)
بات کرنے کے لئے جانے سے پہلے آپ بیٹھ جائیں کسی ایسے شخص کو لے کر جس سے آپکی ذہنی ہم آہنگی ہو اور اسکو ابا جی کا کردار نبھانے کا کہیں۔
اپنا مدعا فرضی ابا جی کو بتائیں اور اتنی دفعہ بتائیں کہ آپکو لگنے لگے کہ اب اصلی ابا جی کو بتانے میں مسئلہ نہیں۔
3.Rich vocabulary
ہمیں لگتا ہے کہ الفاظ کی ضرورت بس بی اے کا انگریزی کا پرچہ پاس کرنے کے لئے یا بورڈ کے پرچے میں اردو کا مضمون لکھنے کے لئے ہوتی ہے۔
جبکہ حقیقی زندگی میں بھی بہت شاعرانہ قسم کے الفاظ آپکے ذخیرہ میں بے شک نہ ہوں مگر آپکے پاس روز مرہ گفتگو کو بہتر انداز میں سمیٹنے کے لئے پھر بھی کچھ الفاظ کی ضرورت ہوتی ہی ہے۔ انکو آپ روز اخبار پڑھ کر بھی بے حد آرام سے جان سکتے ہیں۔
4.Body Language
اکثر مدعا بیان کرتے وقت اگر آپ کی آنکھیں ہراس کا شکار ہیں، ہاتھ کانپ رہے ہیں، تھوک آُپ نگل رہے ہیں تب بھی آُپکے لئے بات کرنا ممکن نہیں ہوگا چاہے کتنی ہی وضاحت و بلاغت کے ساتھ آپکو اپنا مدعا بیان کرنا آتا ہو۔
اسی لئے کسی رازدان کی مدد لے کر جانیں کہ آپ آخر کو غلطی کیا کرہے ہیں آنکھ ہاتھ بال کی جنبش میں جو مدعا اچھی طرح بیان نہیں ہونے دے رہی۔
5. Sit in Front of Mirror
یہ مشہور ترین اور سادی ترین پریکٹس ہے کانفیڈنس حاصل کرنے کے لئے کہ شیشے کے سامنے بیٹھیں اور اخبار پکڑ لیں اور ایک آدھ نظر اخبار پر لائن دیکھنے کے لئے ڈالیں اور اپنی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اخبار پڑھ لیں۔
پہلے پہل دل گھبرائے گا ٹانگیں لرزیں گی۔ اپنے آُ پ سے ہی ڈر لگے گا۔ آواز کانپے گی۔ مگر ایک وقت آئے گا کہ آہستہ آہستہ یہ ڈر ختم ہو جائے گا۔
ادھر ڈر ختم ہوگا ادھر آپکی ون آن ون کمیونکیشن بہتر ہوتی جائے گی۔۔
6. Record your voice
موبائل میں رییکارڈر ہر یاک کے پاس ہوتا ہے۔ اس میں اخبار پڑھتے ہوئے اپنی دو دو منٹ کی آواز ریکارڈ کر لیں۔ اور اس کو سنیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ آپکو خود پتہ لگے لگ جائے گا کہ آپ کتنا منمنا کر اور کتنا کھل کر بولتے ہیں۔
آپکو خود پتہ لگے گا کہ سامنے والے کو آپکی کونسی خامیاں بات ٹھیک طرح سے بات سمجھنے نہیں دیتیں۔
جب خود ہی سنتے رہیں گے وہ ختم ہوتی رہیں گی۔
7.Do write write write
اگرچہ بات بولنے کی ہو رہی ہے مگر جب آپ بات چیت بہتر کرنے کی پریکٹس میں ہوں تو لکھ لیں کہ ۰آج بات چیت کرتے ہوئے کہاں پر کیا مشکل پیش آئی۔ چھوٹی سے چھوٹی تفصیل کہ کسی نے کیا کہا یا آپ کو خود کیا لگا۔
اس کو کچھ عرصے تک لکھتے رہیں اس سے آپ آگاہ ہو جاتے ہیں اور جب انسان مسئلے سے آگا ہ ہو جائے تو اسکو حل کرنا آسان ہو جاتاہے۔
8. Do talk talk talk
جتنے لوگوں سے بات چیت کرسکتے ہوں کرتے رہیں کہ خواہ کتنی ہی چھوٹی موٹی بات چیت ہو۔
عام طور پر جن لوگوں کو بات چیت کرنے میں مسئلہ در پیش ہوتا ہے وہ بات چیت کرنے سے چھپتے پھرتے ہیں۔ جبکہ جو کام نہ آتا ہو اسکو بار بار کرنے سے آپکا 'جھاکا' ختم ہو جاتا ہے۔
آہستہ آہستہ آپکی بات کر کر کے ڈرنے کی عادت ختم ہو جاتی ہے۔ آپکو خود پر بھی یقین آنے لگتا ہے کہ ہاں میں بات کر سکتا ہوں۔
9. Let him/her complete first
بات چیت کا اہم ترین نقطہ یہ ہے کہ انسان سامنے والے کی بات پوری سن لے۔
بعض اوقات سامنے والا اختلاف یا رخنہ صرف اس وجہ سے ڈال رہا ہوتا ہے کہ اسکو اپنی سنانی ہوتی ہے اور خاص طور پر۔۔۔۔۔۔ بیوی تو صرف اسی وجہ سے شور کرتی ہے کہ اسکی سن لی جائے۔
بات چت کا آدھا مسئلہ تو حل ہوگیا اگر آپ نے سامنے والے کی دیہان سے سن لی۔
10. Life is all about communication
آپکو صرف بات چیت اچھے سے کرنی آ جائے تو آپکی زندگی گلزار ہے۔
شعبہ رتبہ رشتہ انسانوں کا سب کچھ رابطے اور بات چیت سے ہی بندھا ہے۔

 

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 296273 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More