کشمیرفلسطین و شام-----ایک سا عزم وحوصلہ

تحریک آزادی کشمیر سات عشرے مکمل کرنے کوہے بے پناہ جانی ومالی قربانیاں بھی اسے کچلنے میں ناکام رہی ہیں سینکڑوں بچیوں کی لٹی عصمتوں ہزاروں نوجوانوں کی شہادتوں نے اس تحریک میں ایک ایسا عزم و حوصلہ پیدا کردیا ہےجسے نہ کوئی خوف ودہشت دبا سکتی ہے نہ کوئی لالچ و ترغیب -

یہاں کاروبار زندگی مکمل طورپہ مفلوج ہے انڈین آرمی کے آئے روز چھاپے کرفیو گھرگھر تلاشی معصوم نوجوانوں کا جعلی انکاونٹر عوام کا سکون و چین غارت کئیے ہوئے ہے اس کے باوجود پوری کشمیری قوم جدوجہد آزادی کے لئیے متحدہے بزرگ حریت پسند رہنما جناب سیدعلی گیلانی پیرانہ سالی اور بیماری کے باوجود تحریک کے لئیے دن رات ایک کئیے ہوئے ہیں ساراکشمیر انکی بےلوث قیادت میں قربانیوں کی لازوال داستان رقم کررہا ہے انڈین آرمی ہرطرح کے ظالمانہ ہتھکنڈے آزماکریہ بات اب اچھی طرح سے سمجھ چکی ہے کہ زیادہ دیر اب وہ یہاں اپنا جابرانہ تسلط قایم نہیں رکھ سکے گی سواب کئی طرح کے فریب نوجوانوں کو دینے کی کوشش کی جارہی ہے اعلی تعلیم پرکشش جابز بہتر طرز زندگی ذاتی کاروبارجیسے لالی پاپ دئیے جارہے ہیں مگر جوقوم آہن و بارود کی بارش میں نہ ٹوٹی وہ بکے گی کیسے پورے کشمیرمیں ایک ہی نعرہ آج بھی گونجتاہے
ہے حق ہماراآزادی ہم چھین کہ لینگے آزادی

فلسطین کے شہرغزہ کی کہانی سراسر قربانیوں سے عبارت ہے یہاں کوئی گھر ایسا نہیں جس نے آزاد فلسطین کے حصول کے لیئے اپنے کسی بھائی بیٹے یا بیٹی کی قربانی پیش نہ کی ہوغزہ کی داستان اس لئیے بھی سب سے الگ ہے کہ یہاں کی بہادر مسلمان بیٹیوں نے انتہائی جرات وشجاعت سے ڈٹ کر صیہونی فوج کا مقابلہ کیا ہے کئی دفعہ دم توڑتی تحریک کواپنی جان کی قربانی دے کرایک نیا عزم حوصلہ عطاکیا پورا غزہ لہولہوہے خوراک وادویات کی شدید قلت کے باوجود اسرائیل کو آئے روز یہودی فوجیوں کی لاشوں کے تحفے بھجوائے جاتے ہیں ایک طرف مصر نے غزہ سے ملحق اپنا بارڈر سیل کیا ہوا ہے تو دوسری طرف اسرائیل نے مکمل طور پہ غزہ کا محاصرہ کرنےمیں کوئی کسر نہیں چھوڑی باہر سے اسلحہ خوراک وادویات غزہ پہنچنا قریباََناممکن ہے امت مسلمہ کا کردار فلسطین کے حوالے سے انتہائی شرمناک اورقابل افسوس ہےمسلمان ملکوں کی خاموشی صیہونی بھیڑئیے کو بےلگام کئیےہوئے ہے-

ہرطرف سے مایوس بے کس فلسطینی مسلمان اللہ کی مددکے سہارے پورے استقلال وحوصلے سے یہودی غنڈاگردی کا مقابلہ کررہے ہیں بچے بوڑھے عورتیں نوجوان سبھی اسرائیل کودندان شکن جواب دے رہےہیں ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے سے اسرائیلی جج نے جب یہ پوچھا کہ تم نے فوجی پہ چاقو سے وار کیوں کیا تو اس کا جواب تھا میرے پاس گن خریدنے کےلئیے پیسے نہیں تھےاس لیئے چاقو سے حملہ کیا
سلام ایسی جرات وحوصلے کو

بابرکت سرزمین شام پچھلے کچھ عرصے سے بے گناہ عورتوں بچوں بزرگوں کے خون سے صبح و شام نہلائی جارہی ہے یہاں درندگی و وحشت کی ایسی ایسی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں جو شاید ہلاکو اور چنگیزخان کے دور میں بھی دیکھنے کو نہ ملی ہوں بشار الکلب کے برسائے اندھے بم ننھے ننھے دہشت گردوں کا جوحال کرتے ہیں قلم بیان کرنے سے قاصر ہے شاندار ماضی کے حامل دمشق شہرکوکھنڈرات میں بدل دیاگیاہے سینکڑوں نوجوانوں کو زنداں میں ڈال دیا گیا لوگ کھلے آسمان تلےکسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پہ مجبورہیں پورا شام ایک عقوبت خانے کی شکل اختیارکرگیاہے بیسیوں لوگ اس جہنم سے نکلنے کے چکرمیں سمندر میں ڈوب کراپنی جانیں گنوا چکے ہیں گزشتہ جمعے حلب کے ایک ہسپتال پہ بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ شہید ہوگئے جن میں بےشماربچے بھی شامل تھے سوشل میڈیا پہ ادھ کٹے بچوں کے اجسام کی تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں خون آشام بھیڑئیے بشارالکلب نےایران کی آشیرباد لئیے سنی مسلمانوں کو کچلنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی مگر قابل ستائش ہیں شامی مسلمان جنکے کندھے جنازے اٹھا اٹھا کرشل ہوچکے مگر انکا عزم وحوصلے پختہ تر ہوتا جارہا ہے-

قارئین کرام پورے عالم اسلام کی یہی تصویرہے برما کشمیر شام فلسطین عراق افغانستان ہرجگہ کٹے پھٹے لہولہو اجسام امن کے ٹھیکیداروں کا منہ چڑارہے ہیں مگر اسلام کے ماننے والوں کا عزم ٹوٹا ہے نہ گردن جھکی ہے امت مسلمہ اب سعودی عرب کی قیادت میں متحد ہورہی ہےاتحاد تشکیل دیئے جارہے ہیں دوست دشمن کی تمیز کی جارہی ہے انشاءاللہ جلد ہی عالم اسلام پہ امن و استحکام کا سورج کبھی غروب نہ ہونے کے لیئے طلوع گا
بقول شاعر
اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دباو گے
 
SHAHID MUSHTAQ
About the Author: SHAHID MUSHTAQ Read More Articles by SHAHID MUSHTAQ: 114 Articles with 77817 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.