دلچسپ معلومات
(Dr Zahoor Ahmed Danish, Karachi)
میرے رب نے اس دنیاایسی ایسی چیزیں
پیدافرمائی ہیں کہ عقل انسانی جب ان پر غور کرتی ہے تو حیران رہ جاتی ہے
اور بے اختیاری زبان قال سے کہہ اُٹھتے ہیں ۔سبحان تیری قدرت !!
آج بھی آپ کو ایسی معلومات بتائیں گئے ۔آپ کہہ اُٹھیں گئے ۔سبحان اﷲ !!
گاجر:
گاجر آپ بھی کھاتے ہیں اور میں بھی کھاتاہوں ۔واقعی لذیذخوراک ہے ۔لوگ کچی
گاجر بھی کھاتے ہیں اور سالن کی صورت میں بھی اسے کھاتے ہیں ۔سلاد کے طور
پر بھی کھائی جاتی ہے ۔
آپ اگر گاجر کو کاٹیں تو ذراغور کیجیے گا۔اس میں آپ کو انسانی آنکھ سے کافی
ملتی جلتی شبیہ نظر آئی گی ۔
اﷲ کی قدرت دیکھیں کہ آنکھ کی شبیہ رکھنے والی گاجر کا جوس انسانی آنکھ میں
خون کے بہاؤ کو درست کرتی ہے اور نظر کی تیزی کے لئے بہت اچھی سمجھی جاتی
ہے۔
ٹماٹر:
ٹماٹر بھی ہم استعمال کرتے ہیں ۔اچھی خوارک ہے ۔اگر ایک کٹے ہوئے ٹماٹر کو
دیکھیں تو اس کے چار خانے واضح نظر آتے ہیں اور رنگ میں خون کی طرح سرخ
ہوتا ہے۔انسانی دل بھی چار خانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور خون بھی سرخ رنگ پر
مشتمل ہوتا ہے۔ٹماٹر انسانی دل اور خون کے لئے ضروری بڑا اہم عنصر Lycopine
سے لیس ہوتا ہے جو دل کو تقویت دیتا ہے اور خون پیدا کرتا ہے۔
اخروٹ:
ایک اخروٹ کو توڑ کر دیکھا جائے تو وہ ایسی شکل لیئے ہوئے ہوتا ہے۔
اور انسانی دماغ بھی ہوبہو ایسا ہی ہوتا ہے۔
اخروٹ اپنے اندر 3 درجن سے زائد ایسے عناصر لئے ہوتا ہے جو انسانی دماغ کے
لئے مقوی غذا ہے یاداشت تیز کرنے کا تیز بہدف نسخہ ہے۔
لوبیا:
لوبیا کے بیج کو دیکھیں کبھی غور کیا ؟
اسکی شکل ایک انسانی گردے کی طرح ہوتی ہے ۔
ایک لوبیا کا بیج ایسا ہی نظرآتاہے جیسا کہ انسانی گردہ۔ اور لوبیا گردے کے
افعال کی درستگی میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔
سبحان اﷲ !!کیا قدرت ہے میرے کریم کی ۔یہ انسان بے اختیار کہہ اُٹھتا ہے
۔سبحان تیری قدرت !!اﷲ عزوجل ہمیں اپنے شکر گزار بندوں میں شمار فرما !
محترم قارئین:اظہار تشکر کے بھی بہت سے طریقے ہیں کہیں لفظ حمد کہہ کر شکر
ادا کیا جاتا ہے تو کہیں بدنی مشقت سے تو کہیں اپنے حلال و طیب رزق سے رضا
الہی کے لیے خرچ کرے ۔میں بھی آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ جدید چینلجز کے موافق
خواتین کے لیے ایک اکیڈمی کی تعمیر کے لیے کوشاں ہوں ۔اس عظیم مشن کی تکمیل
میں آپ سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔آپ اس نیک اور تعمیر شخصیت کے مشن میں
ہمارے دست ِ راست بنیں ۔فاطمۃ الزھراء ااسلامک اکیڈمی ابتدائی مراحل میں ہے
۔آپ کی شفقت اور تعاون ایک نسل کے لیے علم و آگاہی کے گہرے نقوش چھوڑ
سکتاہے جنھیں برسہا برس یاد رکھا جائے ۔۔ |
|