نیند

لوگوں نے زندگی کے بارے میں بہت کچھ لکھا۔ کسی نے اسے دھوپ چھاؤں کہا تو کسی نے رنگ۔ مگر مجھے۔۔ مجھے خبر نہیں کہ کیا لکھوں۔۔۔ نہیں جانتی میں کہ میں موت برحق کے ہجر میں ہوں یا زندگی کے وصل میں؟ زندگی ۔۔۔ جو شب و روز کے محدود سمے میں جینے کے لئے دوڑائے رکھتی ہے۔ اور ہم زندگی کو جیتنے کے لیے اسکی چلچلاتی دھوپ میں بھاگے چلے جاتے ہیں۔ اس کے برعکس موت تو سکون کا نام ہے۔ یہ تو رات کی مانند ہمیں اپنے بازوں میں سمیٹ کر سلاتی ہے۔ کہ آ میرے مسافر، میرے بازوں میں قیام کر، بڑا تھک گیا ہے، آرام کر۔۔۔ لیکن کبھی کبھی زندگی کے بکھیڑوں میں آگہی کا ایک لمحہ دل کی دنیا میں طلاطم پیدا کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ ایک پل جب یہ احساس ہو جائے کے زندگی کی اس رنگین دوڑ میں میرا اللہ میرا ہاتھ تھامے ہوئے ہے۔ بس اس حسین لمحے میں اس ح حسین ذات کے اپنے ساتھ ہونے کے ادراک کے بعد اس شوخ و چنچل زندگی میں کشش نہیں رہتی۔ پھر تو بس اس سکون بھری نیند کا انتظار ہوتا ہے۔۔۔ کہ کب آنکھ لگے اور محبوب کا دیدار نصیب ہو ۔۔۔۔۔۔
 
Gul e Lala
About the Author: Gul e Lala Read More Articles by Gul e Lala: 5 Articles with 11690 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.