یہ حال ہے اس قوم کی اکثریت کا
(ABDUL SAMI KHAN SAMI, Swabi)
یہ حال ہے اس قوم کی اکثریت کا |
|
ہمارے عام پاکستانیوں کی وال کیسی ہوتی ہے؟
سب سے اوپر خانہ کعبہ کی تصویر لگائی ہوتی ہے۔
۔
اس کے بعد ہوا میں لٹکا ہوا پتھر دکھایا جاتا ہے اور اسکے شیئرکرنے پر ثواب
بتایا جاتا ہے۔
۔
اسکے بعد اپنے سیاسی مخالف کے چہرے کو کسی بندر کے دھڑ کے ساتھ لگایا ہوتا
ہے۔
۔
اسکے بعد کسی فلمی ایکٹریس کی تصویر ہوتی ہے۔
۔
اسکے بعد کسی فلم کے سین میں کسی جلے ہوئے آدمی کو دکھایا جاتا ہے، اور یہ
بتایا جاتا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر توہین مذہب کی ہے جسکی خدائی پاداش
میں یہ جل گیا اس کےکمنٹس میں کوئ 7500 لوگوں نے اس " ڈمی " پر لعنت بھیجی
ہوتی ہے۔
۔
اسکے بعد گاڑی کی بیک سکرین دکھائی جاتی ہے جس میں سب ٹوٹ جاتا ہے سوائے
مقدس نام کے۔
۔
اس کے بعد یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ آپ اللہ سے پیار کرتے ہیں یا نہیں؟
۔
اس کے بعد واہگہ بارڈر پر انڈین سپاہی کی گیلی پینٹ دکھائ جاتی ہے، اس کے
کمنٹس میں 500 لوگوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لکھا ہوتا ہے۔
۔
اس کے بعد 6 سال پرانے بیمار کی تصویر کی صحت یابی اور اشد خون کی اپیل کی
جاتی ہے۔
۔
اس کے بعد اتوار کو جمعتہ المبارک اور جمعہ کے فضائل لکھے ہوتے ہیں۔
اس کے بعد باتھ روم کے کمبوڈ پر کسی مخالف فرقے کو کافر کافر ۔۔۔۔ کافر
لکھا ہوتا ہے۔
۔
اس کے بعد انور مقصود کے نام سے ٹویٹ شیر کی جاتی ہیں ایک میں وہ نواز شریف
کی کٹ لگا رہے ہوتے ہیں اور دوسری میں عمران خان کی۔
۔
اس کے بعد مسجد نبوی میں نمازیوں کے ساتھ ایک فرشتے کی تصویر لگائی جاتی ہے
جس کو کو 2600 لوگوں نے لائیک کیا ہوتا ہے اور 1600 لوگوں نے ماشاللہ لکھا
ہوتا ہے۔
۔
اس کے بعد شکسپیر کے قول کو حضرت علی کرم اللہ وجہ کے نام سے شیئر کیا ہوتا
ہے۔
۔
اس کے بعد ایک حدیث شیئر کی جاتی ہے جس میں سنی سنائ بات بغیر تصدیق کے
پھیلانے والے کو فاسق اور جھوٹا کہا جاتا ہے
یہ حال ہے اس قوم کی اکثریت کا۔۔کبھی کسی کو خٰال آیا ہے کہ میں اپنی فیس
بک وال کو تعمیری کاموں کے لیے استعمال کرو؟ کچھ اچھا خٰال یا اچھی تصویر
شیئر کروں۔ لوگوں کے علم میں اضافے کا باعث بنوں وغیرہ وغیرہ
بالکل نہیں |
|