بات چاہے کاروباری سفر کی ہو یا سیاحتی سفر کی٬ زیادہ تر
صاحبِ حیثیت افراد دوسرے ذرائع کے مقابلے میں سفر کے لیے جہاز کو ترجیح
دیتے ہیں- جہازوں کے اترنے یا ہوا میں بلند ہونے کے لیے رن وے سب سے زیادہ
اہمیت کے حامل ہوتے ہیں- ہم یہاں جن رن وے کا ذکر کرنے جارہے ہیں وہ
انتہائی عجیب و غریب ہیں- یہ رن وے یا تو کہیں پہاڑیوں کے درمیان واقع ہیں
یا پھر کہیں سمندر کے ساحل کے کنارے وغیرہ پر جس کی وجہ سے یہ خطرناک ہونے
کے ساتھ ساتھ دلچسپ بھی ہیں-
|
|
یہ فرانس کا Courchevel نامی ائیرپورٹ ہے جو کہ پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے-
اس رن وے کو دنیا کا ساتواں خطرناک رن وے قرار دیا جاتا ہے-
|
|
جاپان میں واقع کنسائی ائیرپورٹ کا رن وے سمندر کے درمیان میں ہے- درحقیقت
یہ رن وے ایک مصنوعی جزیرے پر بنایا گیا ہے-
|
|
یہ رن وے Lesotho میں واقع ہے جسے Matekane Air Strip کے نام سے جانا جاتا
ہے- اس کا شمار بھی دنیا کے خطرناک ترین رن وے میں ہوتا ہے جو کہ پہاڑ پر
واقع ہے-
|
|
یہ نیپال کا Tenzing-Hillary ائیرپورٹ ہے جو کہ 3000 فٹ کی بلندی پر واقع
ہے لیکن صرف چند سو میل طویل ہے-
|
|
اس ائیرپورٹ کو اس کے مخصوص محلِ وقوع کی بنیاد پر تباہ کن قرار دیا جاتا
ہے- یہ Juancho E. Yrausquin ائیرپورٹ ہے صبا میں واقع ہے-
|
|
یہ مالدیپ کا مالی انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے جو کہ آپریشن روم کے بغیر ہے-
|
|
یہ اسکاٹ لینڈ کا باڑا ائیرپورٹ ہے جہاں صرف دن کے اوقات میں جہاز اتارے
جاتے ہیں کیونکہ یہ سمندر کے کنارے پر ہے-
|
|
یہ انٹارٹیکا کا Pegasus White Ice Runway نامی ائیرپورٹ ہے جہاں جہاز برف
پر اترتے ہیں-
|
|
ہنڈراس کے اس Toncontín انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے انتہائی مختصر ہے جبکہ
یہ ائیرپورٹ پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے-
|
|
یہ امریکہ کا Catalina Airport ہے جو کہ Catalina جزیرے
کے ساحل پر واقع ہے- اس رن وے کے اختتام پہاڑ کے اختتامی حصے پر ہوتا ہے-
|
|
Saint Barthélemy کے اس ائیرپورٹ کے رن وے کا اختتام
سمندری ساحل پر ہوتا ہے جب کہ یہ ڈھلوان پر بھی ہے- اس لیے اسے بھی خطرناک
قرار دیا جاتا ہے-
|
|
جاپان کا چوبو انٹرنیشنل ائیرپور بھی سمندر کے بیچ تعمیر
کیا گیا ہے-
|
|
پرتگال کا میڈیارا ائیرپورٹ ایک پُل پر تعمیر کردہ ہے جس
کا رن وے انتہائی مختصر اور خطرناک ہے-
|
|
یہ بھوٹان کا پارو انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے جو کہ ہمالیہ
کے درمیان بلندی پر واقع ہے- تاہم یہاں رات کے وقت جہاز اتارنے کی اجازت
نہیں کیونکہ یہاں دھند بہت ہوتی ہے-
|
|
یہ ائیرپورٹ ناروے کے برفانی علاقے میں واقع ہے اور اس
ائیرپورٹ کو Svalbard کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے-
|