ماہ رمضان کی شروعات اور مہنگائی کا طوفان

قارئین محترم حضور پر نور آقا دو جہاں سرور کائنات سرکار دو عالمﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان المبارک اﷲ کا مہینہ ہے،رمضان برکتوں اوررحمتوں کا مہینہ ہے۔لیکن ہمارے ہاں یہ بدقسمتی ہے کہ رمضان سے قبل روز مرہ کی اشیاء،خورد نوش اورفروٹ کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگتی ہیں۔ماہ رمضان کے برکت مہینے میں مہنگائی کا بوجھ عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں،قارئین اگر آپ مشاہدہ کریں تو دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں رمضان کے با برکت مہینے میں چیزوں کی قیمتیں کم کی جاتی ہیں اور بعض غیر مسلم ممالک میں اپنے مسلمان شہریوں کو اس ماہ رمضان کے دوران سبسڈی جاری کرتے ہیں مگر اسلام کے نام پربننے والے ملک میں ہمیں حکومت کوئی ریلیف نہیں دیتی ہے صرف اخباروں میں اور ٹیوی کی سکرین پر جھوٹے دعوے کرتے ہیں،عوام کو بے وقوف بناتے ہیں کہ ہم رمضان پیکج دے رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کو اس پر آنکھیں کھولنی چاہیے اور رمضان شریف کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے جو روز مرہ کی بنیادی چیزیں ہیں ان کے ریٹ کم کریں اور میری پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف صاحب سے اپیل ہے کہ خادم اعلیٰ صاحب آپ ایک غریب عوام پر بھی ایک نظر کرم فرمائیں،ارکان اسمبلی کی تنخوائیں (۸۰)ہزار سے بڑھا کردو لاکھ کی جا رہی ہیں جو ان کی دوسری مراعات ہیں وہ سیپرٹ ہیں اور اس کے برعکس جب بجٹ پیش ہوتا ہے تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب مزدوروں،اور غریب طبقہ کی تنخواہوں ،پنشنوں میں معمولی اضافہ کرتے ہیں اور مہنگائی ڈبل کر دی جاتی ہے عوام پر نئے ٹیکسوں کی بوچھاڑ کر دی جاتی ہے ہمارے ہاں یہ بھی رواج ہے کہ تاجر لوگ پہلے سے ہی ذخیرہ اندوزیاں شروع کر دیتے ہیں کیونکہ تیل کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہر چیز کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے۔قارئین بجٹ سے پہلے عوام پرٹیکسوں کے نئے منصوبے بنائے جا رہے ہیں،روز مرہ کی جو بنیادی چیزیں اور خاص کرادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ہمارے ملک میں غریب لوگ علاج نہیں کرا سکتے ہیں ان میں سے اکثر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں یہ بھی رواج ہے جوسیاست دان اور وڈیرے ہیں اگر ان کے سر میں بھی درد ہو تو یہ بیرون ملک جاتے ہیں۔وزیراعظم صاحب میٹرو ٹرین کے منصوبے میں خاصی توجہ دے رہے ہیں یہ بھی اچھا اقدام ہے مگر جو عوام کی بنیادی چیزیں ہیں ان پر بھی توجہ دینی چاہیے ہم لوگ بیرون ملک کی سوچ کو دیکھتے ہیں ۔قارئین ہمارے ملک میں سب سے پہلے پینے کے لیے صاف پانی ہونا چاہیے،ہسپتال اچھے ہونے چاہیے تاکہ اپنی صحت برقرار رکھ سکیں اور جو مین چیز تعلیم ہے اس پر خاصی توجہ دینی چاہیے تاکہ ہمارا ملک آگے ترقی کر سکے اب حکومت کو چاہیے کہ غریب عوام پر رحم کھائیں تاکہ ہم بھی اس مقدس ماہ رمضان میں اپنی عبادات کر سکیں ابھی حکومت کو فوری چاہیے کہ عوام کو تمام بنیادی مراعات دیں اور اشیاء خورد نوش کوسستا کریں تاکہ غریب عوام سکھ کاکا سانس لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اﷲ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Malik Nazir
About the Author: Malik Nazir Read More Articles by Malik Nazir: 159 Articles with 151709 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.