میاں صاحب کیلئے دعا کی اپیل

مریم نواز صاحبہ کی میاں صاحب کیلئے دعا کی اپیل.قوم دعا کریگی یا نہیں. اگر کرے گی تو کونسی دعا.
میاں صاحب کی اوپن ہرٹ سرجری تین دن بعد متوقع ہے. سلطنت رائیونڈ کی شہزادی مریم نواز نے ٹویٹ کیا ہے کہ دواؤں سے زیادہ دعائیں اثر رکھتی ہیں قوم میاں صاحب کی صحتیابی کیلئے دعا کرے.

شہزادی عالیہ قوم دعا تو کرے گی پر یہ نہیں پتہ صحتیابی کیلئے یا کچھ اور. اس کی وجوہات درج ذیل ہیں.

آپ کی فیملی بجلی کا مسئلہ چھے ماہ میں حل کرنے کا نعرہ لگا کر حکومت میں آئی لیکن وفاق میں تین اور پنجاب میں آٹھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا اور نا ہی باقی دو سال میں حل ہوتا نظر آرہا ہے. لوگ گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مر رہے ہیں اور کاروبار بند پڑے ہیں لیکن آپ کی فیملی کو بیرونی دوروں سےفرصت نہیں کیونکہ آپ کا کاروبار تو پاکستان سے باہر ہے.

دوسری وجہ میاں صاحب احتساب کا نعرہ لگا کر آئے لیکن آج تک کوئی بھی بل احتساب کے حوالہ سے پیش نہیں کیا گیا. اور آپ کی فیملی پر کرپشن کے الزامات لگے تو آپ نے نا تو خود کو احتساب کیلئے پیش کیا بلکہ احتساب کا معاملہ ویسے ہی دبانے کی کوشش کی.

میاں صاحب آپ نے مہنگائی ختم کرنے اور لوگوں کو روزگار دینے کا نعرہ لگایا. لیکن حکومت میں آنے کے بعد نا تو آپ نے مہنگائ کم کی اور نہ ہی روزگار دیا. ایک غریب گھرانہ جو مشرف دور میں 500 بجلی کا بل ادا کر رہا تھا وہی گھرانہ آج 3000 ادا کر رہا ہے. اور آپ کے روزگار دینے کا یہ المیہ ہے کہ چپڑاسی کی نوکری کیلئے 2000 پڑھے لکھے لوگ جس میں ماسٹرز اور ایم.فل لوگ شامل ہیں درخواستیں دیتے نظر آتے ہیں.

میاں صاحب نے جنوبی پنجاب کے مسائل کو حل کرنے کا نعرہ لگایا لیکن آٹھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو جنوبی پنجاب کو سیلاب سے بچانے کیلئے اقدامات کر سکے ہیں اور نا ہی اسکولز اور ہسپتالوں میں بنیادی ضروریات دے سکےہیں. ہسپتالوں میں بنیادی ضروریات نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کئی بچے اور بڑے مرجاتے ہیں.

میاں صاحب لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے آپ نے ہر جگہ اپنے خاندان کے لوگوں کو رکھا ہے چاہے کبینہ کی بات ہو یا بیوروکریسی ہر جگہ مخصوص خاندان کے لوگ نظر آئیں گے. باقی غریب کے بچے ڈگریاں ہاتھ میں پکڑے رلتے نظر آئیں گے.

میاں صاحب کسان, وکیل, اساتزہ, ڈاکٹرز اور دیگر طبقے کے لوگ سڑکوں پر ہیں. لیکن میاں صاحب کی صحت پر اثر نہیں پڑا. الٹا پنجاب حکومت نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے انتظامیہ کو احکامات جاری کردے ہیں کہ اب یہ لوگ لاہور میں داخل ہی نہ ہو پائیں...

شہزادی عالیہ یہ چند وجوہات ہیں جس کی وجہ سے متوسط طبقہ چین سے نہیں رہ رہا زندگی عزاب بن چکی ہے. اور ایک آپ کی فیملی ہے جو صرف سڑکیں اور پل بنانے میں مصروف ہے. اور نا ان کو لوگوں کے مسائل کی پرواہ ہے. اس سب کے باوجود اگر پھر بھی عوام میاں صاحب کیلئے دعا گو ہے تو پھر آپ کی فیملی زرا اپنے گریبان میں ضرور جھانکے اور حکومتی طرز عمل اور پالیسیز پر نظر ثانی ضرور کرے.
Zamir Ul Hassan
About the Author: Zamir Ul Hassan Read More Articles by Zamir Ul Hassan: 2 Articles with 1518 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.