|
اینٹیگا. . . .انگلینڈ
اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز پر مبنی ٹیموں کے درمیان سو ملین ڈالرز
(تقریباً سات ارب روپے) کی انعامی رقم
کے پانچ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ دنیائے کرکٹ کی اس مہنگی
ترین سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر کو اینٹیگا میں کھیلاجائے گا ۔ہنڈر ڈ ملین
ڈالرز کی اس سیریز کا دلچسپ فارمولا انعامی رقم ہے جو ساری کی ساری فاتح ٹیم کو
ملے گی اورایک میچ کے لیے رکھے گئے بیس ملین ڈالرز میں سے ہارنے والی ٹیم کو
ایک پیسہ نہیں ملے گا ۔ ایک میچ کی فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ملین ڈالر ملے
گا ، جبکہ باقی نو ملین ڈالرز میں سے ایک ملین ڈالر فاتح ٹیم کے باہر بیٹھنے
والے کرکٹرز میں تقسیم ہوگا اور ایک ملین کوچنگ اسٹاف کو ملے گا ، باقی ماندہ
سات ملین ڈالرزویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز میں تقسیم ہوں گے۔ پانچ
سالہ معاہدے کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان ہر سال ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا ،
یہ میچز غیر سرکار ی لیکن آئی سی سی کی اجازت سے ہوں گے۔ ہنڈرملین ڈالر کی
سیریز کے اسپانسر برطانوی نژاد اینٹیگا کے بزنس مین ایلن اسٹین فورڈ کا کہناہے
کہ وہ ویسٹ انڈیز میں کرکٹ کے مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔ |
|