صالح عبدالرحمن آٹھ سال کا فلسطینی بچہ ہے
- پانچ سال کی عمرسے سے ,تحریک انتقاضہ , کا حصہ بن کراسرائیلی ,ٹینکوں ،
اور،فوجیوں , پہ پتھر برسارہاہے - والد عبدالرحمن ایک غیرت مند فلسطینی
مجاہد تھے- جنہوں نے اپنی ساری زندگی "مسجد اقصی " کی آزادی وتحفظ کےلئے
وقف کررکھی تھی - کئی معرکوں میں صیہونی فوج کو زبردست نقصان پہنچا یا -
ایسے ہی ایک 'معرکے ' میں دادشجاعت دیتےہوئےداغ مفارقت دے گئے ، پسماندگان
میں بیوی اور تین بیٹے چھوڑے - بڑ ا بیٹا جوان ہوتے ہی "حماس" میں شامل ہوا
, اورجلدہی اسرائیل کے خلاف عسکری کاروائیاں کرتے ہوئے شہادت کے رتبے پہ
فائز ہوگیا- منجھلےبیٹے نے بھی باپ اور بھائی کی راہ شوق کو چنا ، اور
اوراب صیہونی قابض افواج کے خلاف عملی" جدوجہد" میں مصروف ہے-صالح کا من
پسند مشغلہ دن بھراپنے دوستوں کے ساتھ مل کر'' اسرائیلی ''مظالم کے خلاف
نعرےلگانا - اورانکے ٹینکوں پہ پتھر برسانا ہے - اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے
چھوٹے چھوٹے پتھر ٹینکوں پہ برسا کرانکے چہروں پہ جو،خوشی، اور، اطمینان،
کا نور چھاتاہے , وہ قابل دیدہے-صالح عبدالرحمن کی "ماں" نے مغربی اخبار کی
نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا - "غزہ" ہماراگھراور مسجداقصی ہمارے ایمان کی
اساس , اور "قبلہ اول" ہے - ہم کسی صورت اس سے دستبردار نہ ہونگے - ہم خون
کی ندیاں بہادینگے - مگر اپنے" موقف" آزاد فلسطین سے پیچھے ہٹنا ہرگزگوارہ
نہ کرینگے- آج فلسطینی مائیں اسی مقصد کے لئے بیٹے پیدا کررہی ہیں ،کہ وہ
اپنے وطن کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں - پورے غزہ کی یہی
کہانی ہے- ہرگھر قربانیوں کی لازوال داستان رکھتا ہے-: اپنوں کی , بیوفائی
, اور , غیروں , کی ستم گری مل کر بھی اس نہتی جانباز قوم کاحوصلہ توڑنے
میں ناکام رہی ہے - بلاشبہ فلسطینی ایک زندہ بیدار مغز جرات مند قوم ہیں -
جو اپنی" عزت " کی خاطر نہ صرف مرنا جانتی ہے - بلکہ مارنا بھی-:
دوسری طرف , عالم اسلام , کی پہلی" ایٹمی قوت " اسلام کا قلعہ،، دنیا کی
پانچویں بڑی فوج کا حامل ، دنیا بھر کی دینی،جہادی ، تحریکوں ،کو سپورٹ
,کرنے والا ، پاکستان ، اس قدر بے بس ہے - کہ اس کے اپنے" نام نہاد اتحادی"
جب چاہتے ہیں , سرحدوں کا تقدس پایمال کرتے ہوئے جسے چاہتےہیں- اٹھا لے
جاتے ہیں ،جہاں جسے چاہتے ہیں ڈران حملوں کےذریعے ہلاک کردیتے ہیں - مگر
کسی, سپہ سالار ،کسی ،حکمران ، کے کانوں پہ "جوں" تک نہیں رینگتی- اٹھارہ
سال ہوچکے ہمیں ایٹمی قوت بنے ہوئے - مگر ایک چھوٹا سا "ڈراون ، بچہ "ہم سے
سنبھلنے میں نہیں آرہا - دنیا کی بہترین فوج ہمارے پاس ہے - بہترین مزائیل
ٹیکنالوجی سے لیس, بری , بحری فضائی , افواج کی فنی مہارت اپنی مثال آپ ہے
- بہادر قومیں ہمیشہ اپنے تحفظ کے لئیے اسلحے کے ,,ذخائر,, اور,, افواج,,
کا انبوہ کثیر جمع رکھتی ہیں - اور ہر کسی کا یہ حق ہے - کہ اپنےدفاع کے
لئیے ہرقسم کے ,, انتہائی اقدامات,, اٹھانے سے دریغ نہ کرے - چند روزہ قبل
,,ڈراون,, حملے ، کے بعد" پاکستان " پوری دنیا میں جس طرح جگ ہنسائی
کانشانہ بنا ہے - وہ نہ صرف دفاعی اداروں کےلئیے ''باعث شرمندگی'' ہے- بلکہ
,,حکمرانوں ,,کی اپنے، ملک ، سے وابستگی پہ بھی ایک ,,سوالیہ,, نشان ہے--؟ |