قابل عمل کلمات

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون ہے جو ان کلمات کو مجھ سے لے پھر ان پر عمل کرے یا اسے تعلیم دے جو ان پر عمل کرسکے؟” میں نے (یعنی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے عرض کیا۔ میں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور پانچ باتیں ارشاد فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان چیزوں سے بچو جن کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ نہایت عبادت گزار انسان ہو جاؤ گے۔ اللہ تعالیٰ نے تمہاری قسمت میں جو کچھ رکھا ہے اس پر راضی رہو۔ تم حد درجہ بےنیاز ہو جاؤ گے۔ اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو مومن ہو جاؤ گے۔ لوگوں کے لیے وہ پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو مسلم ہو جاؤ گے۔ اور زیادہ نہ ہنسو کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کردیتا ہے”۔ (ترمذی، مسند احمد)
Anis.Uz.Zaman
About the Author: Anis.Uz.Zaman Read More Articles by Anis.Uz.Zaman: 2 Articles with 2197 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.