ماہرین نے چمڑے کا ایک ایسا متبادل تیار کرلیا ہے جو جلد
ہی فیشن انڈسٹری میں تہلکہ مچا سکتا ہے- ماہرین کا تیار کردہ نیا میٹریل
Piñatex نہ صرف بالکل چمڑے کی مانند دکھائی دیتا ہے بلکہ یہ ماحول دوست بھی
ہے-
|
|
ڈاکٹر کارمن ہجوسہ نے یہ میٹریل انناس کے پتوں کی مدد سے تیار کیا ہے اور
اس سے تیار کردہ اشیاﺀ بالکل چمڑے سے بنائی گئی اشیاﺀ کی مانند دکھائی دیتی
ہیں-
ڈاکٹر کارمن 1990 سے فلپائن کے پروڈکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر کے ساتھ
منسلک ہیں اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے اس میٹریل پر تحقیق کر رہی ہیں-
|
|
اس میٹریل سے تیار کردہ اشیاﺀ لندن میں رائل کالج آف آرٹ میں پیش کی گئی
ہیں- اس موقع پر اس انقلابی میٹریل سے تخلیق کی جانے والی متعدد اشیاﺀ پیش
کی گئی-
یہ منفرد چمڑا انناس کے پتوں میں موجود فائبر سے تیار کیا جاتا ہے اور یہ
فائبر انناس کو کھیتوں سے کاٹے جانے سے قبل کیا جاتا ہے- اس کے بعد فائبر
کو ایک صنعتی عمل سے گزارا جاتا ہے اور تب یہ چمڑا وجود میں آتا ہے-
|
|
اس چمڑے کو درمیانے درجے کی موٹائی فراہم کرنے کے لیے 480 انناس کے پتے
درکار ہوتے ہیں-
تاہم ابھی اس میٹریل پر مزید تحقیق جاری ہے اور اسے مکمل ہونے میں کچھ وقت
لگ سکتا ہے- لیکن اگر یہ میٹریل مارکیٹ میں قدم رکھ دیتا ہے تو یقیناً یہ
فیشن انڈسٹری میں ایک انقلاب برپا کردے گا-
|
|