خدا کی یاد میں سکون ملتا ہے

ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کے دل اللہ کے ذکر سے مطمئن ہوتے ہیں جان لو اللہ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے!‘‘(القرآن) قرآن پاک کی اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ حقیقی سکون و اطمینان صرف خدا کی یاد میں ہے یعنی دل جب بھی خدا کو یاد کرتا ہے تو اسے سکو ن و اطمینا ن کی وہ لازوال دولت نصیب ہوتی ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ جن کے پا س روپیہ پیسہ اور دنیاوی سازو سامان سب کچھ ہے مگر وہ سکون و اطمینان کو ترستے ہیں اور اسکے لئے وہ ڈاکٹری ادویات استعمال کرتے ہیں۔ اور یورپی ممالک میں ایسے لوگ بھی ہیں جو سکون و اطمینان نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کو موت پر ترجیح دیتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اخبارات میں ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ یورپ کے ایک ملک میں سو سے زائد لوگوں نے اجتماعی طور پر خود کشی کر لی اسکی وجہ انھوں نے یہ بیان کی کہ ہمارے پاس مال و دولت اور عیش و عشرت وغیرہ کسی چیز کی کمی نہ تھی مگر ہم یہ سمجھ نہیں پائے کہ ہم اس دنیا میں کیوں آئے تھے اور ہمارا مقصد زندگی کیا تھا؟ اور آج بھی اجتماعی یا انفرادی خودکشیاں اس معاشرے کا حصہ ہیں۔

کاش کہ انھوں نے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیا ہوتا تو انھیں یہ بات سمجھ آتی کہ انکا مقصد پیدائش اللہ تبارک و تعالیٰ کی عبادت ہے جو انکا خالق و مالک حقیقی ہے اور اسکے احکامات پر عمل کرنے اور اسکی یاد میں ہی سکون ملتا ہے۔
Muhammad Rafique Etesame
About the Author: Muhammad Rafique Etesame Read More Articles by Muhammad Rafique Etesame: 196 Articles with 320842 views
بندہ دینی اور اصلاحی موضوعات پر لکھتا ہے مقصد یہ ہے کہ امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کے فریضہ کی ادایئگی کیلئے ایسے اسلامی مضامین کو عام کیا جائے جو
.. View More