بہاولپور٬ محلات کا شہر اور متاثر کن نظارے

پاکستان کے صوبہ پنجاب کا شہر بہاولپور چولستان صحرا کے کنارے پر واقع ہے- یہ شہر ثقافت اور روایات کے حوالے سے انتہائی امیر قرار دیا جاتا ہے- بہاولپور شہر پاکستان میں موجود متعدد تاریخی مقامات کا گھر بھی ہے- اس شہر کو چند قلعوں٬ محلات اور دلچسپ مقامات کے حوالے سے بھی بےپناہ مقبولیت حاصل ہے- آج کے آرٹیکل میں بھی ہم بہاولپور کے چند ایسے ہی تاریخی مقامات کا ذکر کریں گے جن کے بارے میں جان کر ضرور آپ کے علم میں اضافہ ہوگا-
 

image
بہاولپور کا مقبول ترین صادق گڑھ پیلس جس کی خوبصورتی کبھی ماند نہیں پڑی-
 
image
بہاولپور کا ختم نبوت چوک٬ اس چوک کا رات کے اوقات میں نظارہ انتہائی دلکش ہوتا ہے-
 
image
عباسی مسجد سے غروبِ آفتاب کے وقت کیا جانے والا دراوڑ قلعے کا سحر انگیز نظارہ-
 
image
نامور دراوڑ قلعے کا داخلی راستہ جو تاریخ میں اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے-
 
image
اوچ شریف کی شاندار عمارت جہاں ماضی کے کئی پراسرار راز آج بھی دفن ہیں-
 
image
دوسری دنیا کا دروازہ٬ بہاولپور کی پرفتن مرکزی لائبریری-
 
image
بہاولپور کی حسین و جمیل اور تاریخی عباسی مسجد جو دراوڑ قلعے میں تعمیر ہے-
 
image
شاندار گلزار محل٬ تاریخی مقامات سے محبت کرنے والے اسے ضرور دیکھنے جاتے ہیں-
 
image
یقیناً آپ نے کبھی بھی ایسا شاندار پانی کا کنواں نہیں دیکھا ہوگا- یہ کنواں بہاولپور کے سرائیکی چوک میں واقع ہے-
 
image
بہاولپور میں ایک حسین نیشنل پارک بھی موجود ہے جسے لال سونہارا کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
بہاولپور خوبصورت محلات کے حوالے سے انتہائی سے امیر ہے اور انہی میں ایک نور محل بھی جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے-
 
image
یہ حسین و جمیل اور پرکشش عمارت بہاولپور کے دربار محل کی ہے جسے دیکھتے ہی انسان کی سانسیں تھم سی جاتی ہیں-
 
image
دربار محل کا ہی ایک اور شاندار نظارہ جو صرف رات کے وقت ہی ممکن ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Bahawalpur is a thriving metropolitan city situated on the edges of the Cholistan desert. Rich with culture and tradition, this city is home to some of the most historical places in Pakistan.