نادرا نے باضابطہ طور پر شناختی کارڈ اور خاندان کے
اراکین کی توثیق کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا ہے- اس سروس کے
ذریعے کمپوٹرائزڈ شناختی رکھنے والا کوئی بھی فرد اپنے فیملی ممبرز کی
فہرست ( family tree ) چیک کر سکتا ہے-
|
|
اگر اس فہرست میں کسی غیر متعلقہ شخص کو پائے تو نادرا حکام کو مطلع کرسکتا
ہے جس پر سخت کاروائی کی جائے گی-
کمپیوٹرائز شناختی کارڈ اور فیملی ممبرز کی
تصدیق کیسے ہو:
کمپیوٹرائز شناختی کارڈ اور فیملی ممبرز کی تصدیق کے لیے 8008 پر اپنا
شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیجیے جس کے جواب میں ادارے کی جانب سے آپ کو
آپ کی فیملی کے تمام رجسٹر اراکین کی فہرست موصول ہوگی-
اگر آپ اس فہرست سے متفق ہیں تو میسج کے جواب میں 2 لکھ کر بھیجیں لیکن آگر
آپ کو اس فہرست میں کوئی غیر متعلقہ شخص شامل دکھائی دیتا ہے اور آپ جواب
میں 1 لکھ کر نادرا حکام کو مطلع کریں گے-
|
|
آپ چاہے گھر کے سربراہ ہیں یا نہیں دونوں صورتوں میں آپ اس سروس کا استعمال
کرسکتے ہیں اور جواب میں آپ کو گھر کے اراکین کے ناموں کی فہرست موصول ہوگی-
|