اگر آپ سمجھتے ہیں کہ جہاز کے مقابلے میں ٹرین سے سفر
زیادہ محفوظ ہے تو آپ غلط ہیں- جی ہاں سال 2103 میں کیے جانے والے ایک
مطالعے کے مطابق دنیا کا دوسرا محفوظ ترین سفر بذریعہ ٹرین ہے جبکہ پہلے
نمبر پر ہوائی جہاز کے ذریعے کیا جانے والا سفر ہی ہے- ٹرینوں کی تاریخ بھی
بدترین حادثات سے بھری پڑی ہے جس میں سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے- ہم
یہاں تاریخ کے چند بدترین ٹرین حادثات کا ذکر کرنے جا رہے ہیں جو بدقسمتی
سے متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنے-
|
The Mikawashima Train
Crash
یہ ٹرین حادثہ 3 مئی 1962 کو جاپان کے شہر ٹوکیو کے علاقے Arakawa میں
Mikawashima اسٹیشن کے نزدیک رونما ہوا- اس خوفناک حادثے میں ایک مال گاڑی
اور دو مسافر ٹرین آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 160 سے زائد افراد
اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے- |
|
The Tsurumi Rail Accident
ٹرین کا یہ خوفناک حادثہ بھی جاپان میں ہی گزشتہ حادثے کے 1 سال بعد پیش
آیا- یہ حادثہ Tsurumi Station اور Shin-Koyasu Station کے درمیان یوکوہاما
میں Tōkaidō کی مین لائن پر پیش آیا- یہ مقام ٹوکیو کے جنوب میں 20 میل کے
فاصلے پر تھا- یہ حادثہ دو مسافر ٹرینوں کے ایک مال گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ
سے پیش آیا اور اس حادثے میں 162 افراد ہلاک ہوئے-
|
|
The Aracaju Train Crash
یہ خوفناک ٹرین حادثہ برازیل میں 20 مارچ 1946 کو رونما ہوا- یہ برازیل کی
تاریخ کا بدترین ریلوے حادثہ تھا جس میں 185 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین سو
سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے-
|
|
The Tenga Rail Disaster
یہ ٹرین حادثہ موزمبیق کے ٹینگا نامی مقام پیش آیا- یہ مقام موزمبیق کے شہر
ماپوٹو کے شمال مغرب میں 25 میل کے فاصلے پر تھا- اس حادثے میں 192 افراد
ہلاک جبکہ 167 افراد زخمی ہوئے- مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ انسانی غلطی
کے باعث پیش آیا-
|
|
The Quintinshill Rail Crash
یہ ٹرین حادثہ 22 مئی 1915 کو اسکاٹ لینڈ کے علاقے Dumfriesshire کے نزدیک
پیش آیا- اس حادثے کا سبب 5 ٹرینوں کی ٹکر بنی- حادثے میں 226 افراد ہلاک
اور 246 افراد زخمی ہوئے- یہ برطانیہ کے ٹرین حادثات کی تاریخ کا سب سے
بدترین حادثہ ہے-
|
|
The El Virilla Train Accident
14 مارچ 1926 کو کوسٹا ریکا میں ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 246 افراد
اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 93 افراد زخمی ہوگئے- یہ ٹرین بہت زیادہ
بھری ہوئی تھی اور اس میں زیادہ تر کسان اور مزدور سوار تھے- ٹرین ایک دریا
کے اوپر بنے پل سے گزرتے ہوئے اچانک پٹری سے اتر گئی-
|
|
The Igandu Train Disaster
یہ ٹرین حادثہ 24 جون 2002 کو صبح سویرے تنزانیہ کی ایک بڑی افریقی جھیل
میں پیش آیا- افریقی تاریخ کا یہ بدترین حادثہ تھا- اس ٹرین میں اس وقت
1200 سے زائد افراد سوار تھے اور بدقسمتی سے یہ ایک سست رفتار کے ساتھ چلتی
مال گاڑی سے جا ٹکرائی- اس حادثے میں 281 افراد ہلاک ہوئے-
|
|
The Gaisal Train Disaster
یہ بدترین ٹرین حادثہ 2 اگست 1999 کو اس وقت پیش آیا جب دو بھارتی ٹرینیں
2500 افراد کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن تھیں اور ایک دوسرے سے ٹکرا
گئیں- بھارتی ریاست آسام کے شہر Gauhati سے 310 میل کے فاصلے پر ہونے والے
ٹرینوں کے اس تصادم میں کم سے کم 290 افراد ہلاک ہوئے- |
|