جذبہ حب الوطن۔۔اےآروائی نیٹ ورک!!

 پاکستان کو وجود میں آئے تقریباً ستر برس ہوا چاہتے ہیں ، یہ سرزمین وطن بڑی قربانیوں، کوششوں اور تحریک کے بعد وجود میں آیا تھا ، تحریک پاکستان میں بے لوث، مخلص، بے باک، نڈر، با ایمان، سچے لوگوں نے اپنے عظیم کردار سے دنیا کے نقشے میں نیا اسلامی جمہوریہ ملک پیدا کیا،ان لوگوں کی رہنمائی عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح نے کی تھی جس کی تعریف کیلئے اپنے تو اپنے غیروں نے بھی قصیدے پڑھے اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے صدی کا عظیم لیڈر قرار دیا، اسی دور میں روحانی اور عظیم الشان شاعر کا وجود بھی رہا جنھوں نے اپنی شاعری سے تحریک پاکستان کو تقویت بخشی تھی اسی لیئے انہیں پاکستان کے عظیم شارعوں میں صف اول شاعر مانا جاتا ہے بلکہ ان کی خدمات اور لازوال شاعری کے سبب شاعر مشرق کا خطاب بھی دیا گیا ، پاکستان کے اس عظیم شاعر نے نہ صرف تحریک پاکستان کو تقویت بخشی بلکہ مسلم امہ کو ایک جلا بخشی ، علامہ اقبال کی زندگی اور ان کی شاعری مشعل راہ ہے، علامہ اقبال ایک عشق رسول اور اللہ کی بندگی کرنے والے کامیاب بندے تھے۔تحریک پاکستان کے دوران علامہ اقبال اور قائد اعظم کے مابین امت مسلہ کی بہتری کیلئے باہم مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رہا تھا۔معرزقارئین !! یہاں میرا عنوان پاکستان کی تاریخ نہیں بلکہ پاکستان سے محبت اور اس سے حق اداق کرنا ہے جس میں ہر پاکستانی شہری کی زمہ داری ہے، اس بات سے بالاتر ہوکر کہ ریاست کیا اپنی ذمہ داری پیش کررہی ہے۔ ۔۔!! میں نے اپنے اسکول کے زمانے سے لیکر کالج کے دور تک یوم آزادی پاکستان پر جوش و خروش ہمیشہ دیکھا، تقاریر، اسکاؤٹنگ، ملی نغمے، سبز ہلالی پرچموں کی بھرمار اور رات کو عمارتوں پر برقی قمقموں کی روشنیاں دیکھیں تھی، لوگوں میں محبت، پیار ،اخوت، یگانگی، اتحاد اور بھائی چارہ اس قدر تھا کہ گویا ایک خاندان آباد ہو۔۔!! نہ چوری، نہ لڑائی، نہ ڈکیتی اور نہ نہیں قتل و غارت گری!! مسلک ہو یا مزہب، سیاست ہو معاشرہ گویا ہر شعبہ ہر زندگی کا سے تعلق رکھنے والے انتہائی مہذب اور احساس انسانیت کا جذبہ رکھنے والا تھا، پڑوسی ایک دوسرے سے اسقدر جوڑے ہوئے تھے کہ تمام غم اور خوشیوں میں شریک زندگی تھے، انتہائی خوشگوار ماحول اور ترقی کی جانب پہیہ دور رہا تھا، بازار دن رات کھلے رہتے تھے کاروبار زندگی رواں دواں رہتا تھا ، سادہ زندگی تھی مگر خوشیوں سے لبریز۔۔۔!!سن انیس سو استر جب پاکستان دو لخت ہوا ،دشمنان پاکستان نے اپنے آلہ کاروں کو پاکستانی سیاست، ریاست میں داخل کرکے مداخلت کا عمل شروع کیا تو نظام ریاست تباہی کی جانب دورنے لگا اور پھر ادارے تباہ ہونے لگے، حتیٰ کہ نظام ریاست اپنے موت مرگیا اور اس جگہ کرپشن،بدعنوانی، منافقت، غداری، جھوٹ، مکارپن ریاکاریوں نے آگھیرا۔۔۔۔۔!! سرکاری ٹیلیوژن رسمی طور پر جشن آزادی پر پروگرام پیش کرنے لگے اور حکمرانوں کی قید میں پیوست ہوکر رہ گئے ہیں!! ایسےپر فتن دور میں صرف اور صرف نجی چینل میں اے آر وائی نیٹ روک نے ہمیشہ کی طرح اپنی حب الوطنی کے جوش و خروش کو عوام الناس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر نے کیلئے نئے عزم کیساتھ قدم بڑھایا ہے۔ اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اینڈ صدر سلمان اقبال نے قوم میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار کرنے اوردنیامیں پاکستان کا مثبت امیج اجاگرکرنے کیلئے اےآر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے پلیٹ فارم پیش کیا ہے، اس پلیٹ فارم سے وطن سےمحبت کاپیغام لئےاے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی مہم شکریہ پاکستان کاآغازیکم اگست سے چودہ اگست تک کرنے کا اعلان کیاہے۔ شکریہ پاکستان مہم کوحکومت سندھ اوربرانڈ انگیج کے اشتراک سے کیا جارہا ہے اس سلسلے میں سی ای اواے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال اور برانڈ انگیج کی سربراہ نسیم اختر نےشکریہ پاکستان کی مفاہمتی یاداشت پردستخط بھی کئے۔۔۔!!اس کاوش کےروح رواں سلمان اقبال نے محب وطن شہریوں کوخصوصی پیغام کے ذریعے اس مہم کو کامیاب بنانے اور وطن عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے کا پلیٹ فارم بہم کیا ہے ، برانڈ انگیج کے سربراہ نسیم اختر کا کہناہے کہ مہم میں شہر کو نیا رنگ دیا جائے گا جبکہ اس خصوصی مہم میں فنکاراورمعروف شخصیات بھی شرکت کریں گے،شکریہ پاکستان مہم میں شہر قائدکےاہم مقامات ،پل،چورنگیاں وطن دوستی کے پیغامات اور بورڈ کے ذریعے سجائی جائیں گی،یوم آذادی کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی اورآتش بازی کے مظاہرے بھی ہوں گے۔۔!! اے آر وائی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے امیج اور پاکستانیوں کی ہمت افزائی کیلئے میڈ ان پاکستان کے نام سے مہم شروع کی ہوئی ہے جس میں پاکستانیوں کی ہمت افزائی، حوصلہ مندی کرتے ہوئے انہین بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا جس سے بے شمار ذہین ، قابل لوگ مستفید ہوئےاور یہ سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔!! پاکستان کے ناظرین جان چکے ہیں اور پہچان چکے ہیں کہ نجی چینل میں اے آر وائی نیٹ ورک نے ہمیشہ حب الوطنی کے جزبہ کو سب سے پہلے اور سب سے زیادہ اجاگر کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے ۔۔!! اب دیکھنا ہے کہ پاکستانی اے آر وائی نیٹ ورک کے اس پلیٹ فارم سے کس قدر فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ اس طبقے کے مطابق اس پلیٹ فارم سے پاکستان کے کونے کونے سے ہر شہری اپنا اپنا جذبہ حب الوطنی پیش کرنے کیلئے بے تاب ہے جبکہ دوسرا طبقہ کے مطابق اے آر وائی نیٹ ورک کے اس اعلان سے پوری میڈیا میں بھی اس جشن اذآزادی کو بھرپور منانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جن مین الیکٹرونک میڈیا کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا نے بھی اپنے اپنے پلان تیار کرنے شروع کردیئے ہیں ۔۔۔!! میری جن لوگوں سے بات ہوئی تو انھوں نے شکریہ پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے نیک دعائیں اور تمناؤں کا اظہار کیا اور بلخصوص اے آر وائی نیٹ ورک کےسی ای او اینڈ صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے بہترین قدم اٹھایا۔۔!! دانشوروں نے اس قدم کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے ،ان کے مطابق پاکستان کو ایسے ہی جذبوں کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا دشمن جان لے کہ ہم میں اتحاد و اتفاق کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔۔!! مذہبی اسکالرز، علما و مشائخ ، پیر عظام،پروفیشنلز، بیوروکریٹس، سیاستدان، قانون دان، سرمایہ کار، صنعت کار، کسان، مزدور، تاجرگویا شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تمام شخصیات نے اے آر وائی نیٹ ورک کی مہم شکریہ پاکستان کو بہت سراہا ہے اور اس کی کامیابی کیلئے دعائیں بھی کی ہیں!!

اللہ ہم سب کا حامی و ناظر رہے ۔۔۔آمین ثما آمین!!!۔۔۔ پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔!!
جاوید صدیقی
About the Author: جاوید صدیقی Read More Articles by جاوید صدیقی: 310 Articles with 244730 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.