پاکستانی قوم کا ہیرو برہان مظفر وانی شہید

شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے۔پاکستان کے صوبہ کشمیر جس کے ایک حصے پر بھارتی خاصب فوج نے قبضہ کیا ہوا ہے، کو چھڑانے کی جد و جہد میں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے رہے ہیں۔تازہ واقعات قابض فوج کی انت ناگ میں اسرائیلی طرز کی اذیت ناک گھر گھر تلاشی جس میں عورتوں،بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ بے شرم قسم کے رویہ رکھنے کی وجہ سے غیرت مند کشمیری نوجوانوں کی مسلح جھڑپ کی وجہ سے رونما ہوئے۔ اس جھڑپ میں حزب کمانڈر برہان مظفر وانی اور دو ساتھی شہید ہوئے تھے۔ شہید کمانڈر کی خبرپوری وادی کشمیر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ہزاروں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ کرفیو کی پابندی توڑتے ہوئے لوگ کمانڈر کے آبائی گاؤں ترال پہنچنا شروع ہوئے۔لوگوں نے اس دوران آزادی اور شہیدکمانڈر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور پاکستانی سبز ہلالی جھنڈے لہرائے ہوئے کہا ،ہم پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔ بھارتی قابض فوج نے ترال جانے والی شاہراہ بند کر دی تو لوگ پکڈنڈیوں کے ذریعے ترال پہنچے۔مقبوضہ کشمیر کے متعدد مقامات پر برہان مظفر وانی شہید اور ان کے دو ساتھیوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔۲۱؍ سالہ برہان وانی کشمیر میں سوشل میڈیا پر نفسیاتی جنگ کا بانی تھا۔ مقبوضہ کشمیر کی ضلع پلومہ کے قصبے ترال میں ان کے نماز جنازہ میں پوری کشمیر سے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اُمنڈ آیا ۔بھارتی قابض فوج نے بدترین سفاکیت کامظاہرہ کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ۱۲ ؍افراد شہید اور ۲۰۰؍ سے زائد کو زخمی کر دیا۔اس ظلم کے جواب میں مشتعل مظاہرین نے بھی پولیس اسٹیشن اور بی ایس ایف کی چوکیوں پر اچھ بل اور بانجورہ پر حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق ۳ ؍پولیس والے لاپتہ ہیں۔ قابض فوج نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔اسکول کے امتحان بھی روک دیے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز اور پولیس کی طرف سے نوجوانون کو قتل عام پر ۲؍ روزہ ہرتال کی مشترکہ کا ل دے دی۔ قابض انتظامیہ نے نے ان تینوں کشمیری لیڈروں اور شبیر شاہ سمیت شہید کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کے لیے نظر بند اور جیل میں ڈال دیا۔دختر ملت کی سربراہ آسیہ اندابی نے بھی ۳ ؍دن تک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد اور جماعت اسلامی کے ہیڈ کواٹر منصورہ میں بھی شہید کمانڈر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سراج الحق،متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ اور حزب المجائدین کے سالار اعلیٰ سید صلاح الدین،حریت کانفرنس کے قائدین،متحدہ جہاد کونسل کے ذمے داران ، جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافط سعید ،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اس موقعے پر سید صلاح الدین نے شہید برہان اور دیگر شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش ہوئے کہا کہ شہید برہان مظفر وانی نہ صرف جموں کشمیر میں ۸؍ لاکھ بھاتی فورسز اور ریاستی حاشیہ برداروں کے اعصاب کو مفلوج کر کے رکھ دیا بلکہ پوری بھارتی جنگجو قیادت کو ہلا کر رکھ دیا تھاموت سے بے پرواہ اس جوان سال جری کمانڈر نے باطل پرستوں کی طاقت اور قوت کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔امید ہے ان شہداء کا خون رائیکاں نہیں جائے گا۔جماعت اسلامی نے ۱۵؍جولائی کو کشمیرمیں مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا آج مورخہ ۱۳؍ جولائی کو کراچی میں کارکنوں کا ایک اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے جس میں سراج الحق ہدایات دیں گے۔مظاہرے پوری کشمیر میں پھیل گئے ہیں۔قابض فوج کی طرف سے وحشیانہ تشدد جاری ہے۔شہداء کی تعداددو روز میں ۲۱؍ ہو گئی ہے۔ زخمی کی بھی تعداد ۳۳۰؍ ہو گئی ہے۔بھارت نے نئی فوجی کمک مقبوضہ کشمیر میں اُتار دی ہے۔سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ بھارت جنگ چھیڑ دی ہے۔ پاکستان نے نہتے کشمیروں کی شہادتوں پر اظہارافسوس اور ندامت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی۔مواصلاتی نظام بھی دو دن سے معطل ہے۔پوری وادی میں کرفیو نا فظ ہے۔ بارہ مولا، کپوڑہ،انت ناگ،کولگام،شوپیاں، باندی پورہ پلونامہ اضلاح میں کرفیو توڑ ڈالاگیا۔اتوار کو بھی احتجاج پوری وادی میں پھیل گیا۔ ریل سروس معطل کر دی گئی۔سرینگر میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ زخمی ہونے والے ۱۸؍ نوجوانوں کے آنکھوں کی روشنی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے بے دریغ استعمال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظالم سے کشمیری جد وجہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ بھارتی میڈیا نے بھی وزیر اعظم پاکستان کے بیان کو بھرپور کور کیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کوطلب کر کے مقبوضۃ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی شہادت پر احتجاج کیا ہے۔پیر کے روز دفتر خارجہ نے بھارت ہائی کمشنر گوتم بمبار والا سے کہا کہ پر امن کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کسی صورت قبول نہیں۔کشمیریوں کے ہر امن احتجاج پر طاقت کا استعمال ماروائے عدالت قتل ہے۔ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی بھی خلاف ودرزی ہے۔ شہری پر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے بھی اس قتل عام کے ذمے داروں کا تعین کرنے کے لیے شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اس ساتھ ساتھ بھارت حکومت انسانی حقوق سے تعلق عالمی قوانین کااحترام کرنے کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرے۔سیکرٹری خارجہ نے مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔میر واعظ نے اسلامی تعاون تتنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے سے بے گناہ شہریوں کا قتل عام رکوائیں۔قابض فوج بوکھلا گئی ہے تیسرے روز بھی خون کہ ہولی۔ مزید۹؍ کشمیریوں کو شہید کر دیا اس طرح شہداء کشمیر کی تعداد۲ ۳؍ ہو گئی ہے۔درندہ صفت اہلکا روں نے طبی مرکز پر بھی دھاوا، مریضوں پر تشدد کیا۔ علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماؤں نے مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی اور انکے ساتھیوں کی شہادت کو ۱۳؍ جولائی ۱۹۳۱ء جس میں ۲۲؍ کشمیریوں نے شہادت دی تھی، کے شہداء کا تسلسل قرار دے کر ۱۲؍۱۳ جولائی کو مکمل دو روز ہ ہڑتال کی کال دے دی اور کہا کہ ۱۳؍ جولائی کو یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جائے گا۔مزار شہداء نقشبند پر ایک بڑا جلسہ منعقد کر کے جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے کا دیرنہ مطالبہ دورایا جائے گا۔ بھارتی اپوزیشن نے کہا ہے کہ صورتحال مودی کے کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے۔ بھارت میڈیا نے بھی مودی پر تنقید کرنا شروع کر دی ہے۔ جامع مسجد دہلی کے امام بخاری نے بھی ظلم بند کرنے کا کہا ہے۔ ایک بھارتی صحافی خاتون نے انٹرویو میں کہا کہ آپ کو نوجوان بیٹے کی موت کا افسوس ہے تو شہید کمانڈر کے بہادر باپ نے کہا میرے لیے پھیلے اﷲ پھررسولؐ اور اس کے بعد بعدمیرا بیٹا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے سونیا سے مدد مانگ لی۔پاکستان نے بھارت ہائی کمشنر کو طلب کر لیا۔سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسی ماہ سفیروں کو بلا کر اس مسئلہ پر بات ہو گی۔وزیر اعظم صاحب نے قابینہ کا ہینگامی اجلاس جمعہ کو لاہور کے گورنر ہاؤس میں طلب کرلیا ہے جس میں کشمیر کی موجودہ پوزیشن پر سوچ بچار کی جائے گی۔سیکرٹری خارجہ نے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندوں کو کشمیر پر تفصیل سے بریفنگ دی اور کہا یہ بھارت کا اند رونی معاملہ نہیں اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے مطابق اپنی قراردادوں پر عمل کروانا چاہیے۔ آسیہ اندرہ بی نے پاکستان کے اس مؤقف کی تاہید کرتے ہوئے کہ کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں۔سید علی گیلانی نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ بھارت کو کشمیریوں پر وحشیانہ اور سفاکانہ ظلم سے روکیں۔ سیدعلی گیلانی نے امریکا کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔سید علی گیلانی کو حیدر پورہ سے گرفتار کر لیا گیا۔شبیر احمدشاہ نے پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ پاکستان کی کشمیر کمیٹی میں کشمیریوں کو بھی شامل کرے تاکہ بہتر انداز میں کشمیر کا مسئلہ پیش کیا جا سکے ۔۔ پاکستان کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے، پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ ہم کشمیر کے لیے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ فائرنگ سے ۴۰؍ نوجوانوں کی آنکھیں ناکارہ ہو گئیں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں شہادتیں کی تعداد ۳۵؍ ہو گئی ہیں۔ متحدہ جہاد کونسل کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے دھمکی دی ہے اگر ظلم بند نہ کیا گیا تو ہم پھر ہتھیار اُٹھا لیں گے۔کشمیری قیادت آج نیا اعلان کرے گی۔
Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1130 Articles with 1095437 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More