یکجان ترکی ۔ ۔ ۔ ۔ یک آواز ترکی

گزشتہ نصف شب سے ترکی میں ہونے والے واقعات اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور خوض کے بعد یہ کہنا بجا ہے کہ ترکی میں جمہوریت نہیں بلکہ قیادت اور قوم نے فتح حاصل کی ہے۔ جب نیتیں درست ہوں اور قانون کی بالادستی ہو تو آنے والے وقت میں ترکی کو حقیقی معنوں میں مورخ اک تہذیب یافتہ قوم لکھا گا ،مارشل لاء،جمہوریت کے راگ الاپنے سے قومیں ترقی یافتہ و تہذیب یافتہ شمار نہیں ہوتیں،بلکہ قوموں کا بننا ،بگڑنا ان کے اعمال اور ان کی سوچ پر منحصر ہوتا ہے۔ جب تک معاشرے میں انفرادیت کو چھوڑ کر اجتماعیت اور اس سے بڑھ کر حب الوطنی کا عنصر پایا نہیں جائے گا،تب تک ہم قوم نہیں بلکہ لسانیت،مذہبی افراتفری،لا قانونیت،تعصب ،جنونیت و حیوانیت کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے۔ ترکی میں ہونے والے واقعات میں مجھے کہیں بھی کسی سیاسی و مذہبی جماعت کا پرچم نہیں نظرآیا،اگر دکھائی دیا بھی تو وہ صرف ترکی کا قومی پرچم ۔۔۔۔ ترکی میں سازش ابھی مکمل ناکام نہیں ہوئی،سیکولر قوتیں ترکی میں آنے والے وقت میں مزید اور نت نئے حیلے بہانوں سے حملہ آور ہوں گے اور عین ممکن ہے کہ ترکی کو آنے والے وقت میں کچھ ممالک کی جانب سے نا پسندیدہ ملک اور بہت سی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،لیکن ترکی کے عوام اور ان کی قیادت یقیناًترکی کو صرف عالم اسلام کا ہی نہیں بلکہ یورپی ٹائیگر بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں اور آنے والے وقت میں ترکی یورپی یونین میں شامل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ۔ ۔ ۔ وطن عزیز پاکستان،صرف حب الوطن قیادت کا طلب گار ہے،باقی دنیا اک جانب اور پاکستان و اس کے وسائل اک جانب،کوئی اس کا مقابلہ کرنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ ۔ ۔ ۔
Danial Shahab
About the Author: Danial Shahab Read More Articles by Danial Shahab: 18 Articles with 25468 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.